سیٹلائٹ فون(Satellite phone) کیا ہے؟
اس کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں؟
قیمت خرید کیا ہے؟
سیٹیلائٹ فون بھی موبائل یا سیل فون کی طرح کا فون ہوتا ہے لیکن بنیادی فرق یہ ہے کہ سیل فون عموماً علاقائی جی ایس ایم ٹاورز سےکنیکٹڈ ہوتے ہیں جب کہ سیٹیلائٹ فون خلا میں موجود مصنوعی سیاروں (سیٹیلائٹس) کے ساتھ کنکٹڈ ہوتے ہیں۔
فائدہ یہ ہے کہ اس کی کنیکٹیوٹی ہر اس جگہ ہوتی ہے جہاں سیٹیلائٹ سگنلز موجود ہوں یعنی ساری دنیا میں نیز ہوائی جہاز میں بھی۔
نقصانات یہ ہیں کہ اول تو اس سے کال کرنا سیل فون کی نسبت کافی مہنگا پڑتا ہے ہے دوم سیٹیلائٹ کے سگنلز کھلی فضا میں ہی کام کرتے ہیں اور بند بلڈنگز میں سیٹیلائٹ فونز کے سگنلز نہیں ملتے۔
قیمتوں سے متعلق آپ گوگل کر سکتے ہیں کیونکہ جیسےسیل فون کی قیمتیں ماڈل اور فیچرز کے لحاظ س مختلف ہیں اسی طرح سیٹیلائٹ فونز کی قیمتیں بھی مختلف ہوتی ہیں