سی ایس ایس کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔۔۔

طارق راحیل

محفلین
سی ایس ایس جو کہ پاکستان میں مقابلے (COMPETITION) کا امتحان ہے۔
میں اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ اگر کسی دوست نے سی ایس ایس کی تیاری کی ہے یا پھر امتحان دیا ہے تو وہ بہتر معلومات دے سکتا ہے۔
دراصل میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے اور کب ہوتا ہے؟
پیپر کس طرز کے ہوتے ہیں اور کتنے ہوتے ہیں؟
کس زبان میں ہوتا ہے (انگلش یا اردو)؟
قابلیت کہاں تک ضروری ہےاور جنرل نولیج کہاں تک دیکھا جاتا ہے؟
عمر کتنی ہونی چاہئے۔ اور باقی ضروری معلومات۔۔۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
ہو سکتا ہے میری معلومات نامکمل ہوں مگر میرے علم کے مطابق سی ایس ایس مقابلے کا امتحان کہلاتا ہے سول سپیرئیر سروس جس کے تحت گریجویشن کیا ہوا امیدوار امتحان دے سکتا ہے اور اس میں پہلے لکھائی کا امتحان انگلش، کمپیوٹراور مختلف دوسرے سائنس مضامین کو ملا کر لیا جاتا ہے، پھر ذہانت ہا امتحان ہوتا ہے جنرل نالج پھر میڈیکل اور واوا، گریجویشن میں کم از کم سیکنڈ پوزیشن کے حامل امیدوار امتحان دے سکتے ہیں، عمر کی حد 21 سے 28 سال تک ہے جس میں 2 سال کی خاص رعایت مختلف شرائط کے ساتھ لاگو ہے۔
یہ امتحان پاس کرنے کے بعد بھی میرٹ بنتا ہے اور سول حکومت کی خالی شدہ مختلف شعبہ جات کی آسامیوں پر براہ راست گریڈ سترہ پر تعنیاتی کی جاتی ہے۔ یہ امتحان ہر سال مارچ، اپریل میں لیا جاتا ہے اور داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخیں جنوری کی آخری تاریخیں ہوتی ہیں۔ حکومت کا ایک ادارہ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن یہ امتحان لیتا ہے اور داخلے کے وقت ایک ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کروانا پڑتا ہے۔ ہر سال جنوری میں اس کا اشتہار ہر بڑے اخبار میں شائع ہوتا ہے۔ لکھائی کا امتحان دس سے بارہ بڑے شہروں میں ہوتا ہے جبکہ انٹرویو، ذہانت کا امتحان چار، پانچ بڑے شہروں، اسلام آباد، لاھور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں لیا جاتا ہے۔
 
Top