سی ایچ ایم فائل بنانا

بلال

محفلین
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ سی ایچ ایم فائل کیسے بنائی جاتی ہے اور اس کے لئے کونسا سافٹ ویئر اچھا ہے اور جو فری ویئر بھی ہو اور اس میں اردو یونیکوڈ سپورٹ بھی شامل ہو۔۔۔؟
 
سی ایچ ایم یعنی کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل فائل!

اس کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس میں کسی ویب سائٹ کے کئی صفحات کو ایک فائل کی شکل میں کمپائل کر دیا جاتا ہے۔ نیویگیشن کی آسانی کے لئے بائیں طرف ایک کالم ہوتا ہے (جیسا کی پی ڈی ایف میں ہوتا ہے) جو صفحات کا ربط ٹری (شجر) کی شکل میں رکھتا ہے۔

اسے تیار کرنے کے لئے میں دو ٹولس سے واقف ہوں جن مین سے ایک تو پاور سی ایچ ایم ہے اور دوسرے کا نام بھول رہا ہوں۔ پاور سی ایچ ایم ایچ ٹی ایم ایل اور پی ڈی ایف کو سی ایچ ایم میں تبدیل کر سکتا ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل سے سی ایچ ایم میں تبدیلی کے لئے اس روٹ ڈائریکٹری کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جہاں ساری ایچ ٹی ایم ایل فائلیں رکھی ہوں۔ پھر یہ ٹول خود بخود نیویگیشن مینو تیار کر دیتے ہیں۔ جس میں ڈریگ ڈراپ کے ذریعہ ٹری کی شاخوں کی ہیئت تبدیل کی جا سکتی ہے۔ کچھ مزید ترتیبات بھی دستیاب ہوتی ہیں جن میں سے بیشتر آپشنل ہوتی ہیں۔ ان سب سے فراغت کے بعد کمپائل کی کمانڈ دے کر سی ایچ ایم تیار کر لیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سی ایچ ایم مائکرو سافٹ کا پروپرائٹی فارمیٹ ہے اس لئے لینکس مشینوں مین اس کا ڈائریکٹ سپورٹ نہین ہے۔ لینکس مین اسے عموماً یا تو وائن سے چلاتے ہیں یا کے سی ایچ ایم نامی ٹول کا ستعمال کرتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سی ایچ ایم فائلیں بنانے کے لیے ایک اور سوفٹویر RoboHelp کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ ایک کمرشل سوفٹویر ہے۔ کمپائلڈ ہیلپ فائلیں بنانے کے لیے مائیکروسوفٹ کی ایچ ٹی ایم ایل ہیلپ کٹ استعمال کی جا سکتی ہے جو کہ مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ میں نے اس کے ذریعے ایک مرتبہ سی ایچ ایم فائل بنانے کا تجربہ کیا ہوا ہے۔ اردو کے صفحات تو صحیح شامل ہو جاتے ہیں لیکن انڈکس میں یونیکوڈ کیریکٹر صحیح شامل نہیں ہوتے۔ بہرحال یہ کافی عرصے پہلے کی بات ہے، ہو سکتا ہے اب یونیکوڈ کی سپورٹ بہتر ہو گئی ہو۔
 

دوست

محفلین
ابن سعید اس کے علاوہ بھی ٹولز موجود ہیں۔ گنوم کا اپنا سی ایچ ایم ویور موجود ہے۔ اسکے علاوہ ایک ایکس سی ایچ ایم نامی اطلاقیہ بھی موجود ہے۔
 

بلال

محفلین
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ باقی میں ابھی ان ٹولز کو استعمال کرتا ہوں اگر کوئی مسئلہ ہوا تو پھر آپ کو تکلیف دوں گا۔۔۔
 
Top