سی ایچ موڈ فورم اردونامہ کے مسائل (فوری مدد درکار)

چاند بابو

محفلین
محترم محفل باسیو۔
میں نے ایک سی ایچ موڈ فورم اردو نامہ کے نام سے بنایا ہے جو کہ سب سلور کی سب ٹیمپلٹ پیپرووڈ کا سٹائل لئے ہوئے ہے۔ فورم ٹھیک چل رہا ہے لیکن کچھ بنیادی مسائل کا سامنا ہے جن کے لئے آپ لوگوں کی فوری مدد درکار ہے۔ خاص طور پر نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ اگر اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ پل نکال کر ادھر کا چکر لگالیں تو میں احسان مند رہوں گا۔ مسائل درج ذیل ہیں۔
1۔پہلا مسئلہ یہ ہے کہ فورم کا سرچ آپشن کام نہیں کر رہا ہے۔ جب بھی فورم کے سرچ باکس سے کوئی سرچ کی کمانڈ دیں یا کسی ممبر کی تمام پوسٹیں تلاش کریں یا اپنی آمد سے پہلے کے خطوط تلاش کریں تو فورم ایک بالکل خالی صفحہ پر آ جاتا ہے حتی کہ اس صفحہ پر فورم کے سٹائل تھیم بھی لوڈ نہیں ہوتے۔
2۔ دوسرا مسئلہ: جب بھی کوئی ممبر دوسرے کو ذاتی پیغام بھیجے تو فورم ظاہر کرتا ہے کہ آپ ذاتی پیغام بھیج دیا گیا ہے لیکن ممبر کو کوئی پیغام موصول نہیں ہوتاہے۔ اسی طرح اگر فورم ایڈمینشٹریشن کسی یا سارے ممبران کو میل بھیجنا چاہے تو بھی ایسا ہی پیغام ظاہر ہوتا ہے کہ میل بھیج دی گئی لیکن کسی بھی ممبر کو میل موصول نہیں ہوتی۔
3۔تیسرا مسئلہ: اکثر فورمز پر دیکھا ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی ذاتی پیغام موصول ہوتا ہے یا آپ کی لگائی پوسٹ کا جواب وصول ہوتا ہے تو آپ نے جو ای میل فورم رجسٹریشن کے لئے دیا ہوتا ہے اس پر میل وصول ہو جاتی ہے لیکن اپنے فورم پر مجھے کوئی ایسے آپشن کیوں نظر نہیں آ رہی ہے۔
میں اپنے فورم پر ای میل کے لئے فورم کا ڈیفالٹ آپشن ہی استعمال کررہا ہوں اور کوئی دوسرا ای میل کلائنٹ SMTP کنفگریشن وغیرہ استعمال نہیں کر رہا ہوں۔
امید ہے کہ تمام بھائی اپنے قیمتی مشوروں اور فنی معاونت سے ضرور نوازیں گے اور جلد حل فرمادیں گے۔

فورم کا لنک یہاں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاند بابو، جہاں تک سرچ کا تعلق ہے تو ایڈمن سیکشن میں جا کر سرچ اور ٹیمپلیٹ کیش ری جنریٹ کرکے دیکھیں۔
فورم کا ای میل سیٹ اپ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے اس کے لیے جی میل پر کوئی اکاؤنٹ سیٹ اپ کریں اور پھر اس کے smtp کی تفصیل فورم کے لیے بھی استعمال کر لیں۔
ذاتی پیغامات والے مسئلے کی مجھے سمجھ نہیں آئی ہے۔ میرا آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ سی ایچ موڈ فورم کے عمومی مسائل کے حل کے لیے اس کی آفیشل سائٹ سے رجوع کیا کریں۔
ایک اور مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ سنجیدگی سے اردو فورم چلانا چاہ رہے ہیں تو کسی بہتر ہوسٹنگ کا استعمال کریں۔ فری ہوسٹنگ قابل اعتبار نہیں ہوتیں اور کچھ ہی عرصے میں آپ کا سارا ڈیٹا ضائع ہو جاتا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی میں نے کیش ری جنریٹ کر کے دیکھ لی ہیں کچھ فرق نہیں پڑا۔ کیا کروں پلیز کچھ سوچیں۔اب میرے پاس تو آپ کا ذریعہ ہی ہے مدد کے لئے۔
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی میں نے SMTP کی سیٹنگ کرلیں ہیں لیکن جب میں کوئی ای میل بھیجنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ ایرر میسج آ جاتا ہے۔
15300664dd0.jpg
 

دوست

محفلین
چاند بابو جیسا کہ آپ کو اوپر فری ہوسٹ کی بجائے اپنی ہوسٹنگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یقین کریں آپ کے آدھے مسئلے ویسے ہی حل ہوجائیں گے۔ اب جانے آپ کا فری ہوسٹ ای میل کی سہولت دیتا بھی ہے یا بلاک کی ہوئی ہے۔
 

شفقت

محفلین
اس کا مطلب ہے کہ فری ہوسٹنگ کے لئے کوئی مدد فراہم نہیں ہو سکتی میں بھی اسی ایرر میسج کا سامنا کر رہا ہوں پلیز میری بھی مدد کر دیں۔
 
Top