سی ایچ موڈ میں فونٹ کیسے انسٹال کروں؟

السلام علیکم محترم دوستو!
میں سی ایچ موڈ dhms.ueuo.com پر علوی فونٹ انسٹال کرنا چاہتا ہوں کیسے کروں ؟ مدد کریں جناب ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ علوی نستعلیق فونٹ پر مبنی کوئی سٹائل استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو علیحدہ ٹیمپلیٹ تیار کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
شکریہ استادان محترمی!
تھوڑی سی وضاحت کردیں پلیز کونسی سٹائل شیٹ میں تبدیلی درکار ہوگی اوراگر اس بارے کوئی دھاگہ ہے تو مہربانی فرما کر اس کا لنک دے دیں تاکہ آپ بھی اپنے کام میں مصروف رہیں اور میری مدد بھی ہو جائے ۔ ۔ ۔
 

فرضی

محفلین
سی ایم موڈ کی ٹمپلیٹ Ptifo میں ptifo.css میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپکی ڈیفالٹ تھیم sub-silver ہے تو سب سلور کی sub-silver.css فائل میں تبدیلی کرنا ہوگی۔ اگر دونوں استعمال ہورہی ہیں۔۔ تو دونوں جگہ تبدیلی کردیں۔
 
شکریہ بھائی کیا pitfo.css فائل میں فونٹ لکھنے سے فونٹ کام کرنے لگے گا یا اس کے لئے کچھ اور عمل بھی سر انجام دینا ہوگا
جیسے یہ لکھا ہے ؟

/* General text */
.gen { font-size : 18px; font-family:Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;}
.genmed { font-size : 18px; font-family:Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;}
.gensmall { font-size : 16px; font-family: Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;}
.gen12 { font-size : 12px; font-family: Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;}
 

دوست

محفلین
جہاں جہاں‌ font-family لکھا آتا ہے اس کے سامنے آپ سب سے پہلے Alvi Nastaleeq, ہو اس کے بعد کوئی اور فانٹ جیسے ایشیا ٹائپ۔
 
شکریہ دوستو آپکی مدد سے فورم پر علوی نستعلیق انسٹال ہوگیا ہے لیکن اب یہ جاننا چاہتا ہوں کہ
اس فائل میں فونٹ کا نام لکھنے سے اور کمپیوٹر میں فونٹ انسٹال کرنے سے فورم علوی نستعلیق سے مزین ہوگیا۔
اگر میں اس کو ایسے
/* General text */
.gen { font-size : 18px; font-family:Alvi Nastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;}

لکھنے کے بجائے ایسے
/* General text */
.gen { font-size : 18px; font-family:AllviNastaleeq, Urdu Naskh Asiatype, Nafees Web Naskh, Tahoma, Microsoft Sans Serif;}
لکھ دوں تو بھی کیا فونٹ کام کرے گا؟ شکریہ
 

دوست

محفلین
آپ تبدیلی کیا کرنا چاہ رہے ہیں مجھے تو ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں‌ دونوں۔۔۔
 
شاکر بھائی میں پوچھنا یہ چاہ رہا تھا کہ میں نے اندازے سے یہ Alvi Nastaleeq لکھا تھا اگر میں اس کو AlviNastaleeq ایسے لکھ دیتا تو یقینآ فونٹ نے کام نہیں کرنا تھا ۔ شکریہ
 

فرضی

محفلین
شاکر بھائی فونٹ کا نام یہ ہے Alvi Nastaleeq
لیکن اگر اس نام کو یوںallvinastaleeq لکھیں تو ؟؟؟؟

نہیں عزیز بھائی ایسے کام نہیں چلے گا۔ اصل میں سی ایس ایس فائل آپکے سسٹم میں فونٹس دیکھتی ہے۔۔ اس لیے سسٹم فونٹ اور سی ایس ایس فائل میں لازما ایک جیسا نام ہونا ضروری ہے۔
 

asakpke

محفلین
نہیں عزیز بھائی ایسے کام نہیں چلے گا۔ اصل میں سی ایس ایس فائل آپکے سسٹم میں فونٹس دیکھتی ہے۔۔ اس لیے سسٹم فونٹ اور سی ایس ایس فائل میں لازما ایک جیسا نام ہونا ضروری ہے۔

ایک چھوٹی سی بات شامل کرنا چا رہا ہوں کہ جب فونٹ کا نام ایک لفظ سے زیادہ کا ہو تو اس کو "" کے درمیان لکھنا چاہیے۔ مثلا
HTML:
p{font-family:"Times New Roman", Times, serif;}
ماخذ معلومات کا ربط
 
Top