سی ایچ موڈ میں نئی تھیم ----

راج

محفلین
جناب !
میں نے کامیابی کے ساتھ سائٹ پر فورم کو انسٹال کرچکا ہوں- یہ لنک دیکھیں-

امروہہ فورم (پی ایچ پی بی میں) لنک

اب میں اسے سی ایچ موڈ میں تبدیل کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے میں نے پی سی پر پی ایچ پی بی بی فورم کو انسٹال کیا اس کے بعد سی ایچ موڈ کو بھی- پھر میں نے ایک تھیم کو کسٹمائز کر کے اسے فورم میں استعمال کیا تو وہ نہیں چلی پھر تھوڑی سی ہیرا پھری کے بعد برابر کام کرنے لگی-
اب صفحہ اول پر "تمام موضوعات کو نشان زدہ کیجئے" کا لنک تھا جوکہ مکمل نظر نہیں آرہا تھا - میں نے کوڈ میں تبدیلی کر کے اسے وہاں سے ہٹا تو دیا- مگر فورم پر کلک کرنے کے بعد فورم کے ٹوپک میں داخل ہوتے ہی وہاں بھی یہ لنک موجود ہے وہ ہٹ نہیں رہا ہے - اس تصویر میں دیکھئے-

themeerror1tx0.jpg


میرے خیال سے وہاں کوئی جف فائل ہے جو کہ دکھائی نہیں دے رہی یا پھر کوئی اور وجہ ہوگی -

دوسرے چیز دھاگے کے اندر داخل ہو تو وہاں پر دھاگہ پوسٹ کرنے والے کی پوسٹ کی تعداد پر “خطوط“ لفظ غائب ہے- اور ساتھ ہی "نیاموضوع" اور "جواب" کا بٹن بھی غائب ہے- جبکہ وہ پہلی تصویر میں آپ کو نظر آئے گی- مگر یہاں پر نہیں ہے-
یہ دیکھیں

themeerror2nn5.jpg


نبیل بھائی آپ سے مدد کی اُمید ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، سی ایچ موڈ فورم پر عام پی ایچ پی بی بی کی تھیم استعمال نہیں کی جا سکتی۔ سی ایچ موڈ فورم کی تھیم مختلف ہوتی ہیں۔ بلکہ اس کے ورژن کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے۔ محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فراہم کی گئی سی ایچ موڈ فورم اس کے ورژن 2.1.6 پر مبنی ہے۔ اگر آپ اس کے لیے مختلف سٹائلز کی کسٹمائزیشن پر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ ذیل کے روابط سے اس سے متعلقہ سٹائل ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ سٹائلز میں گرافکس کی فوٹو شاپ فائلیں بھی شامل ہیں جن کے ذریعے آپ اردو گرافکس بنا سکتے ہیں۔

http://www.craterz.com/downloads.php?cat=8
ggweb

ggweb 2

http://icometal.com/FreeStyles/

http://www.reddevboard.com/forum/viewtopic.php?t=2594
 
Top