پریشانی نمبر 3:
hackerspk بھائی کا سجیشن(لسٹ کو استعمال کرنے کا) اور فراہم کیا گیا کوڈ استعمال کرکے مطلوب رزلٹ حاصل ہوگیا الحمد للہ۔
آگے عرض یہ ہے کہ ڈکشنری میں موجود الفاظ کے ساتھ دوسرا ایک کالم اٹیچ کرنا ہے، وہ ہے ریٹنگ کا۔ مثلا پہلے ڈکشنری اس طرح کی تھی
good
nice
excellent
awesome
اور ان الفاظ کا استعمال کرکے آؤٹ پٹ آرہا تھا۔۔۔مثلا مثال یہ ہے
yes, it's an excellent software
output: +1
لیکن اب شدت کو بھی محسوس کرنا ہے، یعنی اصل میں آؤٹ پٹ آنا چاہیے تھا۔۔۔
output: +3
یہ اس لیے کہ جملہ میں لفظ excellent کا استعمال ہے۔ وہی اگر good ہوتا تو آؤٹ پٹ آنا چاہیے : +1
اس کے لیے ہماری ڈکشنری میں ہر لفظ کے آگے اس طرح کا اضافہ کرنا ہوگا۔
good /1
nice /1
excellent /3
اور نیگیٹیو ڈکشنری میں
bad /-1
worst /-3
وغیرہ
اب اس سلیش / کے بعد کی ریٹنگ کو کس طرح لیا جائے؟ اور اسے کس طرح آؤٹ پٹ میں ایڈ کیا جائے، مثلا
it was excellent, really nice!
output: 3+1=4
ڈکشنری فائلز میں کالم کی طرز اختیار کرنے کے لیے / میں نے یہی محفل پر کسی پروگرام میں استعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ کیا اس کا استعمال درست ہوگا، یا پھر ڈیٹا بیس بنا لیا جائے؟ ایکسل یا ایکسس کا(اس کا مجھے بالکل تجربہ نہیں ایکسس یا ایکسل کا)
hackerspk رانا نبیل ابرار حسین