سی پیک کو مکمل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عاصم باجوہ

جاسم محمد

محفلین
سی پیک کو مکمل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عاصم باجوہ
اسٹاف رپورٹر 4 گھنٹے پہلے

2174564-asimbajwa-1620144999-670-640x480.jpg

پشاور سے کراچی تک سکھر حیدرآباد سڑک رہ گئی ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوگا، تاجروں سے خطاب (فوٹو : فائل)


کراچی: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک قومی ترقی کا منصوبہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجر و صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 40 سال دہشت گردی کی جنگ کا مرکز رہا جس سے پاکستان کے انفرا اسٹرکچر کا نقصان ہوا، ہم 40 سالہ جنگ کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے قومی سطح پر سی پیک منصوبے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں متعدد توانائی اور روڈ کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور بہت سے منصوبے اس وقت رواں دواں ہیں، چین کے ساتھ باہمی منسلک ہونے کا عمل 1958ء سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک سکھر حیدرآباد سڑک رہ گئی ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوگا، سندھ اور بلوچستان میں متعدد سڑکوں پر کام جاری ہے، ڈھائی سے تین سال میں سڑکیں مکمل ہوں گی، مغربی روٹ مکمل ہوگا تو غربت میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے رشکئی اکنامک زون ایک ہزار ایکڑ پر محیط ہے جبکہ زمین دو ہزار ایکڑ ہے، فیصل آباد میں کینیڈا اور جرمن اور چینی آ رہے ہیں، امریکی پاکستانی ڈاکٹروں کا گروپ آرہا ہے جو طبی آلات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کی ہے، وزیر اعلی سندھ سے کہا ہے کہ دھابیجی اکنامک زون میں دلچسپی لے رہے ہیں، گوادر میں اکنامک زون میں گنجائش پوری ہوگئی ہے، گوادر اکنامک زون میں 12 فیکٹریاں بن رہی ہیں جن میں سے 6 مکمل ہوگئی ہیں، آئندہ دورے میں کراچی ایوان تجارت و صنعت کے ساتھ منصوبوں کی فہرست پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر ریگولیٹ ہے، اس شعبے میں وہ پروجیکٹ بن رہے ہیں جن کی ضرورت ہے، دو پن بجلی کے منصوبوں کو شروع کیا ہے، گوادر پورٹ میں ٹرانسشپمنٹ دستیاب ہے، جو بھی صنعت کار آرہے ہیں مقامی صنعت کاروں سے ملاقات کرارہے ہیں، ہیومن ایفیشنسی انڈیکس اچھا نہیں ہے، افرادی قوت کی تربیت کو بہتر بنانے کے لیے 72 اداروں کا انتخاب کیا ہے۔

قبل ازیں بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی پیک منصوبے کے ذریعے بیرونی دنیا کے ساتھ بذریعہ سڑک رابطہ قائم کرنے جارہے ہیں، ہمارے یہاں ناردرن بائی پاس، سدرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے ہیں مگر سدرن اور ناردرن بائی پاس پورٹ تک نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک پہلے ہی پاکستان میں سی پیک منصوبے کے خلاف تھے، گوادر پورٹ ایک ڈیپ سی پورٹ ہے جسے ایک عام پورٹ کی طرح ٹریٹ نہیں کیا جانا چاہیے، گوادر پورٹ پر رول ان اور رول آؤٹ کا فارمولا ہی کامیابی کا ضامن ہوگا، چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہمیں اپنے لوگوں کو آگے لانا ہوگا، مشترکہ منصوبوں سے ہمیں چینیوں سے سیکھنے کو ملے گا۔

کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا کہ کراچی چیمبر بھی سی پیک منصوبے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے، کراچی کے صنعت کار سی پیک منصوبے کے لیے خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
تاہم سی پیک اتھارٹی غیر آئینی ہے۔
اس کا آرڈیننس مارچ میں ختم ہو چکا ہے۔ معلوم نہیں یہ کس بنیاد پر ابھی تک خود کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کہتے ہیں۔ شاید سوال پوچھنے پر اپنا پاپا جونز کا ویگو ڈالا ناروے نہ بھیج دیں :)
NA extends CPEC Authority Ordinance for four months
 

جاسم محمد

محفلین
انہوں نے کہا کہ پاکستان 40 سال دہشت گردی کی جنگ کا مرکز رہا جس سے پاکستان کے انفرا اسٹرکچر کا نقصان ہوا، ہم 40 سالہ جنگ کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کے لیے پر عزم ہیں۔
۴۰ سال بعد بھی سارا کام چین کر رہا ہے اور قرض آئی ایم ایف دے رہا ہے۔ اپنے بل بوتے پر کب کھڑے ہوں گے؟
 

جاسم محمد

محفلین
آج آپ جذباتی کیفیت میں ڈوبے ہوئے لگ رہے ہیں۔ :)
پچھلی حکومت نے جو معیشت کی بینڈ بجائی تھی اس کے اعداد و شمار دیکھ کر کافی غمگین ہوں۔ یہ وہی وقت تھا جب یہ پاپا جونز والے ستو پی کر سو رہے تھے۔ اب ان کو معیشت ٹھیک کرنے کا بھوت سوار ہے۔





 

جاسم محمد

محفلین
سی پیک کے حوالے سے شہباز شریف کی مینجمنٹ کا اعتراف کرنا ضروری ہے
واقعی۔ شوباز شریف نے سی پیک کے تحت اتنی زیادہ اور مہنگی بجلی بنا لی جس کی ضرورت ہی نہیں تھی
Circular debt can rise from Rs2,219bn to 4,000bn by 2025: study
Pakistan’s unexpected dilemma: too much electricity - Newspaper - DAWN.COM



اب اس اضافی مہنگی بجلی کے بل آ رہے ہیں تو پاکستانیوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ اور دو شوباز یوں کو ووٹ
 

الف نظامی

لائبریرین
آئی پی پیز کا مسئلہ محترمہ بینظیر بھٹو کا شروع کردہ ہے۔ شاید شروع کے ش کی وجہ سے آپ نے شہباز شریف سمجھ لیا۔
 

علی وقار

محفلین
عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے موصوف کو بنفس نفیس کلین چٹ دی ہے۔ یہ دھبہ تو خان کے نام کے ساتھ لگا رہے گا۔
 
Top