سی پی یو ایرر

فرضی

محفلین
میں کچھ دنوں سے اپنے پی سی کے ساتھ پنگے لے رہا تھا۔۔ ونڈوز اور اوبنٹو کو ایک ہارڈ ڈسک سے اور پھر دو مختلف ہارڈ دسکس سے بوٹ کرنے اور چلانے کے تجربات کرتا رہا تھا۔ اسے سلسلے میں میں نے ایک GAG Graphic boot manager نامی پروگرام بھی انسٹال کیا تھا۔

ایکسٹرا ہارڈ ڈسک لگانے کی غرض سے کمپیوٹر کو کھولا تو پروسیسر کے کولنک سِسنک پر کافی کچرا یا مٹی کی تہہ سی جمی ہوئی دکھائی دی بس اسی کو صاف کرنے کی غرض سے پروسیسر کے سنک کو نکالا تو پروسیسر جو سنک کے ساتھ چپکا ہوا تھا وہ بھی باہر لپک آیا۔ خیر میں نے سنک کو صاف کرکے پروسیسر کو دوبارہ اپنی جگہ پر ٹکایا، ہارڈ ڈسک لگائی اور کمپیوٹر کا کور بند کیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کمپیوٹر بوٹ ہوتے ہوئے ایرر دیتا ہے CPU Settings has been changed, reset CPU values in CMOS and remember to save before quitting. Press F1 to continue, Press DEL to go to Bios Setting
میں نے بائیوس میں جاکر کئی بار سی پی یو کی ویلیوز کو ریسیٹ کیا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ میسیج یوں کا توں برقرار رہتا ہے۔ اس GAG نامی پروگرام کو بھی ان انسٹال کر لیا ہے۔ مدو بورڈ مینو فیکچرر کی ویب سائٹ سے Bios فائل ڈاؤنلوڈ کرکے Bios بھی اپڈیٹ کر لیے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔
اب میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وینڈوز ایکس پی انسٹال کرتے ہوئے بیج میں کمپیوٹر خود بخود شٹ داؤن ہوجاتا ہے اور وینڈوز انسٹال نہیں ہوپاتی۔ لینکس اوبنٹو بھی ایک جگہ رک جاتا ہے لیکن بائیوس میں جاکر Safe_mode Default Settings کو اپلائی کیا جائے تو اوبنٹو تو انسٹال ہوجاتا ہے لیکن فلاپی وغیرہ سیف موڈ میں ڈس ایبل ہوجاتی ہے۔۔ خیر فلاپی کی بھی کوئی بات نہیں لیکن اوبنٹو بھی کچھ دیر بعد دوبارہ چلنے سے انکار کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔یعنی ایک دو دفعہ کے بعد اوبنٹو بھی لوڈ نہیں ہوپاتا۔ لینکس کی باقی ڈسٹروس بھی یہی مسئلہ کر رہی ہیں۔۔ بعض تو انسٹال ہونے صاف انکاری ہیں۔
اب مجبورا وینڈوس MEکو انسٹال کیا ہے جو کہ بغیر کسی مسئلے کہ ایک دم ٹھیک چل رہی ہے۔

ہے کسی بھائی کے پاس کوئی حل یا ٹوٹکا؟ یا میں نئے کمپیوٹر خریدنے کی تگ و دو شروع کردوں۔:mad:
 

محمد سعد

محفلین
نیا کمپیوٹر خریدنے سے پہلے ایک آخری کوشش کے طور پر وہ ننھا منا بیٹری سیل نکال کر دیکھیں جو کہ پراسیسر کے قریب ہی کہیں لگا ہوا ہوگا۔ کم از کم ایک منٹ تک باہر رکھنے کے بعد واپس لگا دیں۔ اس سے بایوس کی تمام سیٹنگز ری سیٹ ہو جاتی ہیں۔ شاید کام بن جائے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے کسی پرزے کو اپنی جگہ سے ہلا دیا ہو۔ اس کی بھی جانچ پڑتال کر لیں۔
 

فرضی

محفلین
سعید سیل کے ساتھ تین پنز ہوتی ہیں جن کے قریب clear Bios لکھا ہوتا ہے۔ دو نے ٹوپی پہن رکھی ہوتی ہے وہ ٹوپی اگر تیسرے کو پہنا دیں تو بھی بائیوس کلیئر ہوجاتے ہیں۔ میں یہ بھی آزما چکا ہوں۔ مجھے لگتا ہے پروسیسر کو ہی کچھ ہوگیا ہے یا پھر ماں بورڈ ناراض ہوگئی ہے۔ خیر کل پھر پی سی کو کھول کچھ مزید پنگے کرتا ہوں۔۔ نہیں تو جتنے تک نئے پی سی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتا ہوں وینڈوز ME سے ہی کام چلانا پڑے گا۔ عجیب بات یہ ہے کہ MEکو میرے پی سی کے ساتھ کوئی گڑ بڑ نہیں لگتی۔۔ شاید پرانی وینڈوز کو اتنی ریسورسز درکار نہ ہوں جتنا نئی وینڈوز کو ہوتی ہوں۔
 

دوست

محفلین
یہ ہارڈوئیر کا ہی کوئی مسئلہ لگتا ہے۔ آپ اسے کسی ماہر کو کیوں نہیں دکھا لیتے؟
 

بلال

محفلین
بھائی جان مجھے لگتا ہے کہ جو بیٹری(سیل( ہے وہ کمزور ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بار بار وہ سیٹنگ کا مسئلہ دے رہا ہے۔۔۔ اس کو دیکھنے کے لئے آپ کمپیوٹر کی تاریخ بائیوز میں درست کریں پھر کمپیوٹر کو بند کریں کچھ دیر بعد چلائیں اور دیکھیں کہ تاریخ ٹھیک ہے یا نہیں اگر خراب ہو گئی ہوئی تو پھر سیل کا ہی مسئلہ ہے آپ سیل تبدیل کر لیں انشاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا۔
باقی ونڈوز انسٹال کرتے ہوئے اگر تھرمل شٹ ڈاؤن ہو رہا ہے تو پھر یہ ہیٹ سنکر کا مسئلہ ہے۔ جب آپ نے ہیٹ سنکر کو صاف کیا تو لگتا ہے آپ نے سب صاف کر دیا جبکہ ہیٹ سنکر اور پروسیسر کے درمیان میں ایک خاص قسم کا کیمیکل بھی ہوتا ہے جو ہیٹ سنکر اور پروسیسر کے درمیان مضبوط رابطہ بناتا ہے۔۔۔ اگر وہ نہ ہو تو ہیٹ کا مسئلہ آتا ہے اور پروسیسر تھرمل شٹ ڈاؤن ہو جاتا ہے۔۔۔
 

فرضی

محفلین
بھائی جان مجھے لگتا ہے کہ جو بیٹری(سیل( ہے وہ کمزور ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بار بار وہ سیٹنگ کا مسئلہ دے رہا ہے۔۔۔ اس کو دیکھنے کے لئے آپ کمپیوٹر کی تاریخ بائیوز میں درست کریں پھر کمپیوٹر کو بند کریں کچھ دیر بعد چلائیں اور دیکھیں کہ تاریخ ٹھیک ہے یا نہیں اگر خراب ہو گئی ہوئی تو پھر سیل کا ہی مسئلہ ہے آپ سیل تبدیل کر لیں انشاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا۔
باقی ونڈوز انسٹال کرتے ہوئے اگر تھرمل شٹ ڈاؤن ہو رہا ہے تو پھر یہ ہیٹ سنکر کا مسئلہ ہے۔ جب آپ نے ہیٹ سنکر کو صاف کیا تو لگتا ہے آپ نے سب صاف کر دیا جبکہ ہیٹ سنکر اور پروسیسر کے درمیان میں ایک خاص قسم کا کیمیکل بھی ہوتا ہے جو ہیٹ سنکر اور پروسیسر کے درمیان مضبوط رابطہ بناتا ہے۔۔۔ اگر وہ نہ ہو تو ہیٹ کا مسئلہ آتا ہے اور پروسیسر تھرمل شٹ ڈاؤن ہو جاتا ہے۔۔۔


بلال بیٹری سیل تو کمزور نہیں ہے کیوں کہ تاریخ ٹھیک رہتی ہے۔ بائیوس کا ایرر بھی نہیں آتا۔ صرف سی پی یو کی ویلیو سیٹ کرنے کا میسیج آتا ہے۔ لیکن کولنگ سنک پر جو لئ ہوتی ہے وہ شاید کمزور ہوگئی ہے اور مجھے سی پی یو تھرمل شٹ ڈاؤن ہونے کا مسئلہ ہی لگتا ہے۔ دیکھتا ہوں کہ یہ کمیکل کہاں سے ملے گا۔ آپکا بہت شکریہ۔


یہ ہارڈوئیر کا ہی کوئی مسئلہ لگتا ہے۔ آپ اسے کسی ماہر کو کیوں نہیں دکھا لیتے؟

شاکر بھائی جہاں پر میں رہتا ہوں وہاں پر پی سی کسی ماہر کو دکھانا پی سی کی آدھی قیمت ادا کرنے کے مترادف ہے۔ اور آدھا ماہر تو میں خود ہوں ورنہ پنگے ہی کیوں لیتا:grin: ویسے بھی یہ پی سی بوڑھا ہوگیا ہے اس پر مزید خرچہ کرنے کو دل نہیں مانتا۔;)
 

دوست

محفلین
پھر اسے نکال کر کوئی اچھا پی سی لے لیں۔ اس کا ایرر دور کریں اور بیچ دیں اس کی قیمت کم ہی ہونی ہے۔ میرا مشورہ مانیں‌ تو کور ٹو ڈوئل جیسے پروسیسر والا کوئی پی سی خریدیں تاکہ مزا بھی آسکے۔:)
 

فرضی

محفلین
بھئی خیر سے وینڈوز ایکس پی تو انسٹال ہوگئی ہے بھلا ہو بلال بھائی کا۔ بائیوس میں ایل فیچر تھا جہاں سی پی یو تھرمل کے دورانیے میں ردوبدل کیا جاسکتا تھا۔ پہلے سے 16 منٹ طے تھے میں نے 32 کر دیئے اس لیے ونڈوز انسٹالیشن کے دوران پی سی شٹ ڈاؤن نہیں ہوا۔ ابھی ونڈوز ایکس پی ہی سے آنلائن ہوں۔ کل کمپیوٹر سنٹر جاکر سنک کا وہ کمیکل خریدنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔ شاید سی پی یو ایرر بھی غائب ہوجائے۔۔۔

شاکر بھائی اب ایسا لگتا ہے۔۔ ڈوؤل کور کی جگہ کواڈ ہی خریدوں گا۔ مطلب یہ بوڑھا پی سی کچھ اور دیر ساتھ دیگا۔:)
 

بلال

محفلین
بھئی خیر سے وینڈوز ایکس پی تو انسٹال ہوگئی ہے بھلا ہو بلال بھائی کا۔ بائیوس میں ایل فیچر تھا جہاں سی پی یو تھرمل کے دورانیے میں ردوبدل کیا جاسکتا تھا۔ پہلے سے 16 منٹ طے تھے میں نے 32 کر دیئے اس لیے ونڈوز انسٹالیشن کے دوران پی سی شٹ ڈاؤن نہیں ہوا۔ ابھی ونڈوز ایکس پی ہی سے آنلائن ہوں۔ کل کمپیوٹر سنٹر جاکر سنک کا وہ کمیکل خریدنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔ شاید سی پی یو ایرر بھی غائب ہوجائے۔۔۔

شاکر بھائی اب ایسا لگتا ہے۔۔ ڈوؤل کور کی جگہ کواڈ ہی خریدوں گا۔ مطلب یہ بوڑھا پی سی کچھ اور دیر ساتھ دیگا۔:)

آپ نے تھرمل شٹ ڈاؤن کا دورانیہ تو بڑھا لیا ہے۔۔۔ لیکن ایک بات ذہن میں رہے کہ دورانیہ زیادہ ہونے سے پروسیسر زیادہ ہیٹ اپ ہو جائے گا اور جلنے کا خطرہ بھی رہے گا۔ رہی بات کیمیکل کی تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ مل جائے۔۔۔ کیونکہ ایک بار میرے ایک دوست کو ضرورت پڑی تھی لیکن نہیں مل سکا تھا۔۔۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ کسی استعمال شدہ خراب پروسیسر اور ہیٹ سنکر پر موجود ہو اور وہ وہاں سے اتار لیا جائے۔۔۔
 

فرضی

محفلین
بلال بھائی مجھے تو کمپیوٹر سنٹر سے سنگ اور سی پی یو بیچنے کی دوکان سے یہ کمیکل بڑی آسانی سے مل گیا۔ ایک پچکاری ہے جس کے ساتھ میں ایک رمبی ہے کمیکل پھیلانے کے لیے دو پلاسٹک کے سی پی یو سائز پلاسٹک کے کور ہیں۔۔ اس کا نام ہے تھرمل کمپاؤنڈ کِٹ Thermal Compound Kit ۔۔ کسی کولر ماسٹر کمپنی کی پروڈکت ہے۔۔ سائٹ بھی ہے ان کی http://www.coolermaster.com
طریقۃ استعمال بھی درج ہے۔۔ پہلے سنک کی تہہ پر اپنے ساکٹ کے حساب سے متعلقہ پلاسٹک کا سٹکر چپکائیں۔۔ پچکاری میں سے کمیکل سنک پر پھیلا کر رمبی سے ہموار کر لیں اس کے بعد پلاسٹک کا کور اتار لیں سنک پر سی پی یو سائز کا کمیکل باقی رہ جائے گا جبکہ اضافی کمیکل ہٹ جائے گا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔

کمپیوٹر تو اب ٹھیک چل رہا ہے۔۔ سی پی یو کی ہیٹینگ بھی نارمل ہے۔ یعنے 58 ڈگری تک۔۔ کل 98 ڈگری تک تھی۔ میں نے تھرمل کے دورانیے کو واپس 16 منٹ پر فکس کر دیا ہے۔۔ لیکن کمپیوٹر ستارٹ ہوتے وقت سی پی یو میسیج بدستور آرہا ہے۔ آگے جانے کے لیے F1 اور بائیوس سیٹنگ مین جانے کے لیے Del دبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔۔۔۔خیر دیکھتے ہیں اس میسیج کا کیا جائے۔۔ گوگل بھائی جان سے مشورہ کرتا ہوں۔ :)
 

فرضی

محفلین
لو بھئی اپنا کمپیوٹر اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہے:) بھلا ہو گوگل بھائی اور بلال بھائی کا۔۔:cool:

بلال بھائی نے تھرمل کمپاؤنڈ کا بتایا اور گوگل بھائی نے یہ بتایا کہ کمپیوٹر کو سب تاروں سے آزادی دے کر کس ایسی جگہ پہ آرام کرنے دیا جائے جہاں بجلی کی کوئی پہنچ نہ ہو۔۔ بھلا ہمارے بیڈ یعنی چارپائی سے آرام دہ جگہ کونسی ہوسکتی تھی۔۔ کمپیوٹر کو وہاں لٹا یا ڈھکن کھولا مدر بورڈ کی بیٹری اور کلئیر Cmos کا جمپر نکال کر پورے دس منٹ انتظار کیا۔ دس منٹ انتظار کا منطق گوگل بھائی نے یہ بتایا کہ چونکہ کیپیسیٹیٹرز میں کسی نہ کسی حد تک بجلی کی لے موجود رہتی ہے اس لیے بعض دفعہ ایک منٹ کے وقفے کے بعد بائیوس کلیئر نہیں ہوپاتے۔ اس لیے پورے دس منٹ انتظار کیا جائے تاکہ کیپیسیٹیرز میں سے بجلی مکمل طور پر خارج ہوجائے۔ بجلی کی تاروں سے دور یا کسی بھی برقی آلے سے دور حتیٰ کہ گھر کی بلی سے بھی دور لے جاکر کمپیوٹر کھولا جائے تاکہ بجلی کسی طریقے سے بھی کیپیسیٹیٹرز تک نہ پہنچ پائے۔۔ ایک مزے کی بات گوگل بھائی نے یہ بتائی کہ بلی سے دوری اس لیے ضروری ہے کیوں کہ بلی کمپیوٹر کو دیکھ کر اس اپنا جسم رگڑنے کی کوشش کریگی اور اسی رگڑ سے بجلی پیدا ہوگی جو کہ کمپیوٹر میں موجود کیپیسیٹیٹرز اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔(یہ کیپیسیٹیٹرز تو مشرف سے بھی ڈھیٹ لگتے ہیں جو کہ کرسی چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا۔ میرا خیال ہے مشرف سے چھٹکارے کا کوئی حل بھی ہوگا گوگل بھائی کے پاس بس تھوڑی ریسرچ کرنا پڑے گی(۔ اس لیے بلی سے بچاؤ کو بھی ضررری بتایا گیا۔

کیا کرتا مرتا۔۔ گوگل بھائی کے مشوروں پر عین عمل کیا۔۔۔۔۔۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ میری محنت رنگ لے آئی اور سی پی یو کا ایرر میسیج ایسا غائب ہوا جیسے بارہ سنگھے کے سرسے سینگ:)
 

الف عین

لائبریرین
تو کیا بارہ سنگھا گدھا بن گیا فرضی؟؟؟
مبارک ہو کہ سسٹم کے ساتھ درست کارروائی ممکن ہو سکی اور پریشانی دور ہوئی۔
 

فرضی

محفلین
تو کیا بارہ سنگھا گدھا بن گیا فرضی؟؟؟
مبارک ہو کہ سسٹم کے ساتھ درست کارروائی ممکن ہو سکی اور پریشانی دور ہوئی۔

ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ نہیں اعجاز انکل۔۔۔ بندہ بن گیا۔۔۔:)

سکول کے زمانے میں ہمارے ایک ہندکو بولنے والے استاد ہوا کرتے تھے۔۔ وہ کہا کرتے تھے : بندہ بن تے کاہ کھا: مطلب، بندہ بنو او گھاس کھاؤ۔۔۔۔۔ اب میرا پی سی بھی بندہ بن کر گھاس کھا رہا ہے:)
 
Top