سی ڈرائیو

دوست

محفلین
یہ بھی موج ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے کئی بار کی بورڈ کی تنصیب کے سلسلے میں۔کئی کئی سو میگا بائٹ تک چلا جاتا تھا سائز :roll:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میں ابھی سیف موڈ میں جانے لگی تھی لیکن پہلے چیک کیا تو میرے پاس ڈسک کلین اپ بار بار کرنے سے 310 ایم بی جگہ خالی ہو چکی ۔۔۔ ابھی کیا پھر میں سیف موڈ میں جا کر صوتی-2 کو ڈیلیٹ کروں یا اب ضرورت نہیں ؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر صوتی 2 کو ختم کر کے پھر سے انسٹال کر دیں تو کافی ساری خالی جگہ مل جائے گی۔ یعنی مستقبل قریب میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ایک بار پھر ایک سوال :

یہ جو براؤزر میں ایڈریس بار ہوتی ہے جہاں کسی بھی پیج کا یو آر ایل ہوتا ہے وہاں پر جو فہرست نظر آتی ہے مختلف یو آر ایل کی تو یہ فہرست کیسے بنتی ہے صرف براؤزنگ کرنے سے یا اسے خود بھی منظم کر سکتے ہیں جیسے جو سائٹ نہیں دیکھنا چاہیں تو اسے اس فہرست سے کیسے ختم کریں یا تمام فہرست کو کیسے ختم کریں یا اپنی پسند کی سائٹس کو وہاں شامل کرنا وغیرہ ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ صابر بھائی ، بک مارک تو میں کیا نہیں کبھی کسی سائٹ کو ۔ ایڈریس بار پر کلک کروں تو تقریبا بارہ سائٹس کے یو آر ایل نظر آ رہے ہیں اس فہرست میں اضافہ کرنا ہو تو کیا صرف براؤنزنگ کرنے سے ہی ایسا ممکن ہے یا کوئی دوسرا طریقہ بھی ہے ؟ دوسرا طریقہ کیا بک مارک کا ہے ؟

اور براؤزر کیشے صاف کرنے کا طریقہ بھی لکھ دیں ۔ شکریہ
 

اظفر

محفلین
شگفتہ آپ سی ڈرائیو میں سے ہائبرنیٹ اور ورچیول ریم آف کر دیں پھر ری سٹارٹ کریں ایک جی بی سے زیادہ سپیس خالی ہو جائے گی ۔

بک مارک کیلیے آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ بروزر کون سا یوز کر رہی ہیں ۔ اگر انڈوز والا ڈیفالٹ ہے تو اس میں اوپر سامنے ہی favorites کا آپشن ہوتا ہے ۔ اگر موذیلا ہے تو اس میں ctrl +D سے یہ کام کیا جا سکتاہے اور اوپر ایک bookmarks نام کا مینو بھی ہوتا ہے

بک مارکس اور favorites کے اندر آپ کسی بھی وقت کسی ویب کا اضافہ کر سکتی ہیں ۔
 
Top