پندرہویں سالگرہ سی ۔ سی ۔ سی ٹی وی براڈکاسٹنگ

سیما علی

لائبریرین
بہت دلچسپ! بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار!
دھاگا پڑھ کر معلوم ہوا کہ مجھے بھی ٹیگ کیا گیا تھا جو کسی ہمنام کی ٹوکری میں چلا گیا ۔ پہلے بھی کئی جگہوں پر کئی دفعہ ایسا ہوچکا ہے ۔ :)

مریم افتخار کہاں غائب ہیں؟! اُن کے بغیر تو بالکل بھی رونق نہیں رہے گی ۔ لگتا ہے کہ پڑھائی میں مصروف ہوگئی ہیں ۔اگر فرصت ہو تو اُن سے گزارش ہے کہ قدم رنجہ فرمائیے اور سالگرہ کی تقریبات کو چار چاند لگائیے ۔
یعنی آئیے اور انتظامات سنبھالئے ۔ :):):)
:flower::flower::flower::flower::flower:
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
شکریہ پیاری لاریب
اگر آپ ایسا سمجھتی ہیں ۔ ۔
اتنے بڑے لوگوں کے بیچ میرے الفاظ بہت "نا چیز" ہوں گے ۔ ۔
اولے پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ ۔ !!
آپ کے ناچیز الفاظ ایک دن بڑی چیز ہوں گے اگر آپ ان محترم کے بیچ نثر بھی کہتی رہیں ایک اچھی شاگردہ کی طرح اپنے اساتذہ کے نام کو عزت دیں گی۔
اور آپ کو جن کا اندیشہ ہے وہ اولے بھی ٹل جائیں گے:)
 

صابرہ امین

لائبریرین
آپ کے ناچیز الفاظ ایک دن بڑی چیز ہوں گے اگر آپ ان محترم کے بیچ نثر بھی کہتی رہیں ایک اچھی شاگردہ کی طرح اپنے اساتذہ کے نام کو عزت دیں گی۔
اور آپ کو جن کا اندیشہ ہے وہ اولے بھی ٹل جائیں گے:)

شکریہ ۔ ۔
لگتا ہے ہم گئے کام سے ۔ ۔ الفاظ کا جادو چلنے لگا ہے ۔ ۔ اللہ خیر کرے ۔ ۔

کل مومنین مطلب کل محفلین سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ ہمیں اس کیفیت سے جلد نکالے ۔ ۔ ورنہ ہمارہ تیشہ جوئے شیر نکالنے کے لیئے سنگ گراں سے ٹکرانے کو بےتاب ہوا چاہتا ہے ۔ ۔ :LOL::p:D:ROFLMAO:
 
Top