شادی اور جنازوں میں بھی بم

زیک

مسافر
اب کہنے کو رہ ہی کیا گیا ہے۔

فروری 22

صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کے مطابق بارات پر ریموٹ کنٹرول بم کا ایک حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے ہیں۔

فروری 29

سوات کے شہر مینگورہ میں ایک پولیس افسر کے جنازے پر خود کش حملے میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور پینسٹھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ خود کش حملے میں مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
انتہائی ظالم اور سفاک لوگ ہیں جو یہ خودکش حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ یہ انسانیت کے نام پر گندہ ترین دھبہ ہیں۔ آخر یہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ ان کی گندی ذہنیت گندے کرتوتوں کے لیے لغت میں الفاظ ہی نہیں ہیں۔
 
ایسے کام ائی ایس ائی کراچی میں کرچکی ہے۔ اللہ رحم کرے اب یہ لوگ پاکستان میں‌اور شکار کررہے ہیں۔
ان ظالموں‌کو کب عقل ائیے گی؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں نہیں مانتا کہ آئی ایس آئی کے پاس خودکش بمبار ہوں۔ اور اگر آئی ایس آئی نے یہ دہشت گردی کرنی ہی ہے تو کراچی سے اٹھ کر سیدھے سوات میں کیوں چلے گئے، راستے میں انہیں اور بڑے شہر نہیں ملے۔

یہ نام نہاد اور راستے سے بھٹکے ہوئے ملا ہیں جو غریب بچوں کو جنت کے سبز باغ دکھا کر ایسے کام کرنے کے لیے برین واش کر کے استعمال کر رہے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
"جہاد فی سبیل اللہ" ہو سکتا ہے اور کیا؟

ہمت علی لگتا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابقہ رکن ہیں

یہاں‌ فن لینڈ میں پاکستان سے متعلقہ ایک پروگرام میں دکھا رہے تھے کہ افغان جہاد کے بعد یہ سب کے سب "مجاہدین" کہاں چلے گئے؟ انہوں‌نے بتایا کہ کچھ لوگوں‌ نے القاعدہ بنا لی جبکہ 1990 کی دہائی میں سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان بھر میں کھلنے والے یہ سارے مدرسے انہی بچے کچھے "مجاہدین" نے کھولے تھے، بشکریہ حکومت سعودی عرب۔ اس دن کے بعد سے جہاد کی نت نئی تراکیب ایجاد ہوئیں جو نعوذ باللہ اسلام کے اولین سنہرے دور کے افراد کو بھی معلوم نہیں‌ تھیں

ویسے اس سلسلے میں اظہر الحق بھائی کی ایک تحریر بہت عمدہ ہے

یہ پروگرام فرانسیسی، ڈچ، انگریزی، فننش، عربی اور کئی دیگر زبانوں میں تھا
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی برادر،
جہاں تک مجھے علم ہے تو سعودی حکومت نے پہلے پہل تو طالبان کی مدد کی، مگر بعد میں یہ مدد شاید جاری نہ رہی بلکہ اسکا محور سعودی حکومت سے ہٹ کر سعودی شہری ہو گئے اور طالبان کی جگہ القاعدہ نے لے لیے۔ [یعنی عرب شیوخ نے القاعدہ کی مالی مدد شروع کر دی]۔ بہرحال اس سے فرق زیادہ تو نہیں پڑا۔
 
جی، میں نے محض پروگرام کے حوالے سے بات کی تھی جو انٹرنیشنل میڈیا میں ظاہر ہوا۔ طالبان کا تو میں نے ذکر تک نہیں کیا بہن جی

باقی جو ہوا سو ہوا، خمیازہ ہماری قوم بھگتے تھی
 
میں نہیں مانتا کہ آئی ایس آئی کے پاس خودکش بمبار ہوں۔ اور اگر آئی ایس آئی نے یہ دہشت گردی کرنی ہی ہے تو کراچی سے اٹھ کر سیدھے سوات میں کیوں چلے گئے، راستے میں انہیں اور بڑے شہر نہیں ملے۔

یہ نام نہاد اور راستے سے بھٹکے ہوئے ملا ہیں جو غریب بچوں کو جنت کے سبز باغ دکھا کر ایسے کام کرنے کے لیے برین واش کر کے استعمال کر رہے ہیں۔

ارے بھئی واہ شمشاد بھائی خوب کہا ہے :)
 
"جہاد فی سبیل اللہ" ہو سکتا ہے اور کیا؟

ہمت علی لگتا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابقہ رکن ہیں

یہاں‌ فن لینڈ میں پاکستان سے متعلقہ ایک پروگرام میں دکھا رہے تھے کہ افغان جہاد کے بعد یہ سب کے سب "مجاہدین" کہاں چلے گئے؟ انہوں‌نے بتایا کہ کچھ لوگوں‌ نے القاعدہ بنا لی جبکہ 1990 کی دہائی میں سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان بھر میں کھلنے والے یہ سارے مدرسے انہی بچے کچھے "مجاہدین" نے کھولے تھے، بشکریہ حکومت سعودی عرب۔ اس دن کے بعد سے جہاد کی نت نئی تراکیب ایجاد ہوئیں جو نعوذ باللہ اسلام کے اولین سنہرے دور کے افراد کو بھی معلوم نہیں‌ تھیں

ویسے اس سلسلے میں اظہر الحق بھائی کی ایک تحریر بہت عمدہ ہے

یہ پروگرام فرانسیسی، ڈچ، انگریزی، فننش، عربی اور کئی دیگر زبانوں میں تھا

سعودی عرب !
مسلمانوں کو ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ وہاں اسلامی نظام قائم ہے۔۔۔۔ ارے بندہ خدا اس خطے میں جو بھی امریکہ کو کروانا ہوتا ہے وہ سعودی حکمرانوں کے ھاتھوں کرواتا ہے۔۔۔۔
ڈیموکریسی کا سب سے بڑا حامی "امریکہ"۔۔۔۔۔ سعودی عرب کے حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں کرتا۔۔۔۔

ہماری خطا یہ ہے کہ ہم جذباتی لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔ ہمارا شیوہ بھائیں بھائیں کے سوا کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔

سادہ لوگوں کو ایک مفروضہ اسلام سے اشنا کرادیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اور ہمارے ملک کا شمالی حصہ اس کام کے لئے بڑا زرخیز ثابت ہوا ہے۔۔۔۔
 
پپو

محفلین
یہ لوگ سب کچھ ہو سکتے ہیں مسلمان ہرگز نہیں ہیں کیونکہ حسن بن صباح کو تاریخ جن لفظوں میں یاد کرتی ہے یہ ان سے مختلف نظر نہیں آتے ان لوگوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اپنے مفادات کے لیے یہ غریبوں کی بلیی اپنے دیوتا کے چرنوں میں رکھ رہے ہیں اللہ اور اس کے رسول صعلم سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں‌ہے ان کا ایجنڈا مسلم سالمیت کو نشانہ بنانا ہے اور پھر اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے یہ ہرگز اسلام کی خدمت نہیں کر رہے ان کو اس حدیث پاک پر غور کرنا چاہیےمیں مفہوم بیان کررہا ہوں
،، ایک وقت آئے گا جب مارنے والا کو بھی پتہ نہیں ہو گا وہ کیوں مار رہا ہے اور مرنے والے کو بھی پتہ نہیں ہوگا وہ کیوں مارا جا رہا ہے ،،
 
ظفری

لائبریرین
زیک نے اس پوسٹ پر سب سے پہلے یہی لکھا ہے کہ " اب کہنے کو رہ ہی کیا گیا ہے۔ "
یہ تاثرات میرے بھی ہیں ۔
 
زینب

محفلین
یہی پہا جی جو ہمت علی نے اختیار کیا ہوا ہے۔بنا سوچے آسانی سے آئی ایس آئی پے الزام یہ کام تو انڈیا بھی کرتاہے ۔جو ہمت علی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سعودی عرب !
مسلمانوں کو ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ وہاں اسلامی نظام قائم ہے۔۔۔۔ ارے بندہ خدا اس خطے میں جو بھی امریکہ کو کروانا ہوتا ہے وہ سعودی حکمرانوں کے ھاتھوں کرواتا ہے۔۔۔۔
ڈیموکریسی کا سب سے بڑا حامی "امریکہ"۔۔۔۔۔ سعودی عرب کے حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں کرتا۔۔۔۔

ہماری خطا یہ ہے کہ ہم جذباتی لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔ ہمارا شیوہ بھائیں بھائیں کے سوا کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔

سادہ لوگوں کو ایک مفروضہ اسلام سے اشنا کرادیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اور ہمارے ملک کا شمالی حصہ اس کام کے لئے بڑا زرخیز ثابت ہوا ہے۔۔۔۔

ملک کے شمالی حصے کے لوگوں کو الزام دینا صرف تعصب ہے۔ یہ لوگ بہت ہی محب وطں اور سچے مسلمان ہیں۔ بکاو مال تو ملک کے بڑے صوبے میں ملتا ہے اور اکثر فوج سے تعلق رکھتا ہے۔ ملک کا کباڑھ فوج اور ان کے ایجنٹز نے بنایا ہے۔ امریکہ کی لونڈی فوجی ہی ہے۔
 
زینب

محفلین
تازہ ترین اطلع کے مطابق۔۔۔کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں امن جرگے میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 قنائل کے معززین تھے 25 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ رحم کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو وہاں پر کچھ بھی محفوظ نہیں رہا، شادی کا ہنگامہ ہو یا جنازہ پڑھا جا رہا یا کوئی مصالحتی جرگہ بیٹھا ہوا ہے۔ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے آج کا۔
 
فرضی

محفلین
چے تنگ شی نو پہ جنگ شی۔۔۔۔ اللہ رحم کرے ۔۔۔۔ خدا جانے ہمارے وطن کو کس کی نظر لگ گئی:confused:
 
ساجداقبال

محفلین
ملک کے شمالی حصے کے لوگوں کو الزام دینا صرف تعصب ہے۔ یہ لوگ بہت ہی محب وطں اور سچے مسلمان ہیں۔ بکاو مال تو ملک کے بڑے صوبے میں ملتا ہے اور اکثر فوج سے تعلق رکھتا ہے۔ ملک کا کباڑھ فوج اور ان کے ایجنٹز نے بنایا ہے۔ امریکہ کی لونڈی فوجی ہی ہے۔
حضرت کیا شمال کیا جنوب؟ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔
 
زینب

محفلین
ملک کے شمالی حصے کے لوگوں کو الزام دینا صرف تعصب ہے۔ یہ لوگ بہت ہی محب وطں اور سچے مسلمان ہیں۔ بکاو مال تو ملک کے بڑے صوبے میں ملتا ہے اور اکثر فوج سے تعلق رکھتا ہے۔ ملک کا کباڑھ فوج اور ان کے ایجنٹز نے بنایا ہے۔ امریکہ کی لونڈی فوجی ہی ہے۔[/quote

درستگی کر لیجیے۔۔۔۔۔۔محب وطن ہیں نہیں۔۔تھے۔۔۔۔۔۔اب تو انڈیا سے فنڈز لے کے پاکستان میں دھماکے کرتے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔۔اب محب وظن نہیں‌رہے۔۔۔۔۔
 
Top