شادی اور ہم جنس پرست

جہانزیب

محفلین
کیلفورنیا کی سپریم کورٹ‌ نے ہم جنس پرستوں‌ کی شادی پر لگی پابندی کو ختم کر دیا ہے، اس سے پہلے 2000 میں کیلفورنیا میں ووٹ‌ کے ذڑیعے اکسٹھ فی صد لوگوں‌ نے ہم جنس پرستوں‌ کی شادی کی مخالفت کی تھی ۔ اس بارے میں‌ آپکی کیا آرا ہیں؟‌ ہم جنس پرستوں‌ کو شادی کی اجازت ہونا چاہیے تو کس لئے؟‌ اور اگر پابندی ہونی چاہیے تو کس لئے؟
 
اس لئے کہ یہ خلاف قانون فطرت ہے ۔۔۔ یہاں میں مذہب کو کوٹ نہیں کر رہا ہوں۔۔۔ اس کے نقصانات اب سائنس ثابت کر رہی ہے۔۔۔ اور دوسری بات یہ قومیں اب دوبارہ پھتر کے زمانے کی طرف سفر کر رہی ہیں ۔۔۔ یہ نام نہاد مہذب معاشرے کے علمبردار ہیں۔۔۔۔ ایسی باتوں سے ان کے مہذب ہونے کی قلعی کھل رہی ہے ۔۔۔۔۔
 

جہانزیب

محفلین
لیکن یونس رضا صاحب آپ تو ڈاکٹر ہیں آپ کو یہ تو پتہ ہونا چاہیے کہ "these people are born like this" اس سلسلے میں کسی gay gene کے حوالے بھی دیے جاتے ہیں، یہ سب تو نئ تحقیق ہے پھر آپ پتھر کے زمانہ کی بات کیسے کر رہے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلیں میں مذہب کو کوٹ کر ہی دیتا ہوں۔ اگر ہم جنسی خلاف فطرت نہیں ہے تو حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر کس وجہ سے عذاب آیا تھا؟
 

جہانزیب

محفلین
بقول الفاتحہ اور مسلم گے اینڈ لیزبین کمیونٹی کے اس عذاب کی وجہ ہم جنس پرستی نہیں تھی، بلکہ جنسی زیادتی اس کی وجہ تھی کہ وہ لوگ زبردستی اپنی جنسی ضروریات پوری کرنا چاہتے تھے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔۔
بھئی اب میں قران کی تفسیر مسلم گے اینڈ لیزبین کمیونٹی سے تو پوچھنے سے رہا۔ :)
 

جہانزیب

محفلین
نبیل یہاں یہ سوال نہیں کہ ہمیں کن سے قرآن کی تعلیم چاہیے اور کن سے نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ ایسے لوگ معاشرہ میں موجود ہیں، اور مجھے تو حیرت ہوتی ہے پاکستان میں ایسے لوگ کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں، تو جب ان لوگوں سے گفتگو ہو تو ہم جنس پرستی کو انسانی حقوق سے وابستہ کر دیتے ہیں، جیسے لڑکا اور لڑکی پیدائشی ہوتے ہیں ان کا استدلال ہے کہ ہم جنس پرست بھی پیدائشی طور پر ایسے ہوتے ہیں، اور اس میں ان کا کوئی اختیار نہیں ہے وغیرہ وغیرہ ۔ جبکہ میرے جیسے لوگوں کا کہنا ہے یہ ایک بری لت ہے جیسے سگریٹ پینا ایک بری لت اور اس سے بچا جا سکتا ہے۔ میں اپنے بلاگ پر ایک تحریر لکھ رہا ہوں اس لئے سوچا پہلے دیکھ لیا جائے اردو بولنے والے اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ۔ اور اوپر کی تحریر میں میں نے صرف مسلمان ہم جنس پرستوں کے خیالات کا اقتباس پیش کیا ہے اسے میرا خیال مت سمجھا جائے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب مجھے پتا ہے کہ یہ تمہارے خیالات نہیں ہیں، اور تمہارا شکریہ کہ تم نے اس موضوع پر پوسٹ کیا ہے۔
جہاں تک اردو بولنے والوں کا تعلق ہے تو ہم جنس پرستی کا تعلق کسی زبان سے نہیں ہے اور اردو بولنے والوں میں یہ (مرض ;)) اتنا ہی پایا جاتا ہے جتنا کہ کسی اور تہذیب میں۔ تمہیں شاعر کی وہ بات تو یاد ہوگی نا کہ ۔۔ اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں۔۔:)
 

فاتح

لائبریرین
جہانزیب مجھے پتا ہے کہ یہ تمہارے خیالات نہیں ہیں، اور تمہارا شکریہ کہ تم نے اس موضوع پر پوسٹ کیا ہے۔
جہاں تک اردو بولنے والوں کا تعلق ہے تو ہم جنس پرستی کا تعلق کسی زبان سے نہیں ہے اور اردو بولنے والوں میں یہ (مرض ;)) اتنا ہی پایا جاتا ہے جتنا کہ کسی اور تہذیب میں۔ تمہیں شاعر کی وہ بات تو یاد ہوگی نا کہ ۔۔ اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں۔۔:)

قدما کے ہاں تو ایسی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں۔
مثلآ حافظ شیرازی کا وہ مشہور زمانہ شعر "اگر آن ترک شیرازی بدست آرد دلِ ما را"

اور اردو میں اس معاملہ میں میر تقی میر کا مقام بہت "بلند" ہے کہ اس کے ہاں بشمول اس شعر کے جس کا حوالہ آپ نے دیا کئی ایسے اشعار موجود ہیں، مثلآ
میر کیا سادے ہیں بیمار ہوٕئے جس کے سبب
اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں

دل لے کے کیسے کیسے جھگڑے مجادلے ہیں
بد وضع یاں کے لڑکے کیا خوش معاملے ہیں

میر کی عیاریاں معلوم لڑکوں کو نہیں
کرتے ہیں کیا کیا ادائیں، اس کو سادا سا سمجھ

کھُلا نشے میں جو پگڑی کا پیچ اس کی میر
سمندِ ناز پہ اک اور تازیانہ ہوا​

اور یہ بھی ملاحظہ ہو:
کیا اس آتش باز کے لونڈے کا اتنا شوق میر
بہہ چلی ہے دیکھ کر اس کو تمہاری رال کچھ​


ایک مرتبہ میں نے میر کے ایسے اشعار پر تحقیق کا آغاز کیا تھا اور اسی ادھوری تحقیق کے نتیجہ میں یہ اشعار اکٹھے ہو پائے لیکن پھر یہ سوچ کر کہ خوامخواہ وقت کا ضیاع ہے ایسے واہیات موضوع پر سر کھپانا، اس نام نہاد تحقیق کو ترک کر دیا۔:grin:
 

فاتح

لائبریرین
جبکہ میرے جیسے لوگوں کا کہنا ہے یہ ایک بری لت ہے جیسے سگریٹ پینا ایک بری لت اور اس سے بچا جا سکتا ہے۔

جہانزیب صاحب! سگریٹ نوشی بری لت ضرور ہے لیکن خدارا اسے ہم جنس پرستی سے مت ملائیں۔ کچھ ہم جیسوں کا بھی خیال کیجیے;)
 

جہانزیب

محفلین
جو لوگ ہم جنسی پرستوں کی شادی کے خلاف ہیں اُن کا اہم نکتہ یہ ہے کہ شادی کا بندھن عورت اور مرد کے مابین ہوتا ہے
Marriage is bond between man and woman.
میرے خیال میں یہ اوپر کا استدلال امریکہ میں پولیٹکل کوریکٹ ہونے کی بڑی عمدہ مثال ہے، کیونکہ میڈیا کے زیراثر آپ ہم جنس پرستی کو تو برا نہیں سمجھتے، اور سکولوں میں تعلیم دیتے ہیں کہ ہم جنس پرستی میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن جب شادی کی بات ہو تو اس کی مخالفت پر کمربستہ ہیں ۔ اگر ہم جنس پرستی میں کوئی قباحت نہیں ہے تو ہم جنسوں کی شادی میں کیا قباحت ہے؟
 

arifkarim

معطل
چلو شکر ہے امریکہ میں تو پھر فیڈرل قوانین کے تحت بعض اسٹیٹس میں ہم جنس شادیوں کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہاں‌ اکثر اسکینڈے نیوین ممالک میں تو ہم جنس شادیاں باقاعدہ چرچز میں ہوتی ہیں۔ اور یہ شادیاں‌ کروانے والے بھی اکثر ہم جنس پادری ہوتے ہیں!!!!
اتنا برا حال ہے یہاں۔ جب کسی قوم کی یہ حالت ہوگی تو کیا وہ ہمارے پیارے آقا و مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی عزت دیں گے؟ جانوروں جیسی زندی گزارنے والے یہ لوگ آخرت کی آگ میں جلیں گے۔
 

جہانزیب

محفلین
عارف بعض سٹیٹس میں نہیں، صرف میساچیوسٹ میں پہلے شادی کی اجازت تھی، اب کیلفورنیا میں کچھ امید ہوئی ہے، نیویارک میں سپریم کورٹ نے دو سال پہلے پابندی کی توثیق کر دی تھی ۔
 

arifkarim

معطل
عارف بعض سٹیٹس میں نہیں، صرف میساچیوسٹ میں پہلے شادی کی اجازت تھی، اب کیلفورنیا میں کچھ امید ہوئی ہے، نیویارک میں سپریم کورٹ نے دو سال پہلے پابندی کی توثیق کر دی تھی ۔

چلو صرف شادی پر سے پابندی ہٹا کر کونسا بڑا تیر مار لیا۔ اندر خانے تو سب کچھ ہو رہا ہے۔ :)
 

رضا

معطل
P3.gif

P4.gif

P5.gif

-------------------------------------------​
P9.gif

P10.gif

P11.gif
 

رضا

معطل
یونس رضا:یہاں میں مذہب کو کوٹ نہیں کر رہا ہوں۔
مذہب کو کوٹ کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ساری بات تو مذہب کی ہے۔محمد علی جناح کا فرمان ہے:مذہب ہی سب سے بڑی سچائی ہے۔
ہمیں لوگوں کے ساتھ زیادتی کا تو احساس ہے ۔تو جس نے پیدا کیا۔تو جو اس کے مذہب کو نہ مانے اس کے قوانین کو نہ مانے تو کیا اس کے ساتھ یہ زیادتی نہیں۔جیسے عام لوگوں سے بھی شرم چاہیے لیکن اللہ تعالی کا حق زیادہ ہے کہ اس سے شرم کی جائے۔
بقول الفاتحہ اور مسلم گے اینڈ لیزبین کمیونٹی کے اس عذاب کی وجہ ہم جنس پرستی نہیں تھی، بلکہ جنسی زیادتی اس کی وجہ تھی کہ وہ لوگ زبردستی اپنی جنسی ضروریات پوری کرنا چاہتے تھے ۔
اول تو یہ بات ہی غلط ہے۔
لیکن اگر دیکھا جائے تو ہم جنس پرستی میں جب تک کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔کسی کی دل آزاری نہیں ہوگی۔اس وقت تک ہم جنس پرستی کیسے ہوسکتی ہے؟
جیسے آپ کا بیٹا ہو۔تو کوئی بڑی عمر کا شخص(ہم جنس پرست) اس سے بدفعلی کرے۔تو اس سے آپ کی دل آزاری نہ ہوگی؟؟؟ نا صرف آپ کی بلکہ اس لڑکے کے ساتھ وابستہ جتنے بھی افراد ہیں۔اس کے والدین ،بہن بھائی،عزيز و دیگر احباب وغیرہ۔سب کی دل آزاری اور حق تلفی ہوگی۔یہی حال لڑکی کا ہے۔
 
Top