صوبیدار (ر) منظوراحمد خان
محفلین
ایک لیڈی ڈاکٹرکی شادی کچھ اس انداز سے ہونی چاہئے کہ اس میں ڈاکٹرپن بھی نظر آئے۔ مثلاً
- ابٹن کی جگہ مرہم استعمال کی جائے۔
- مہندی کی بجائے لال دوالگائی جائے۔
- بارات کیلئے ایمبولینس استعمال کی جائے۔
- رسم نکاح ہسپتال میں ادا کی جائے۔
- تصویروں کی بجائے باراتیوں کے ایکسرے لئے جائیں ۔
- مہمانوں کو طعام میں وٹامن اے اور سی کی گولیاں پیش کی جائیں۔
- کولڈ ڈرنکس کی بجائے گلوکوز کی بوتلیں لگائیں جائیں۔
- دلہن کے گلے میں ہار کی جگہ ٹوٹیاں (سٹیتھوسکوپ) ڈالی جائیں۔
- دلہن کو تحائف میں تھرمامیٹر ، آلات جراحی دئیے جائیں۔
- جہیز میں کلینک دیا جائے۔
- بوقت رخصی دعا ئیں کچھ اس طرح کی ہوں:
- بیٹی جاؤ ---- تیرے مریض ہمیشہ تیرے رہیں--- ٹھیک بھی ہوں تو دسویں چکر کے بعد ----تیرا ایم ایس تیرے غیر حاضریوں کو حاضر لکھے---- تیرے پاس تین تین بچے اکٹھے پیدا کرنی والیوں کا تانتا بندھا رہے----تیری نسل سیرپوں میں نہائے ---- تیری مسیحائی کی تاثیر مریضوں تک پہنچے نہ پہنچے مگر-----سسرال تک ضرور پہنچے۔ (بشکریہ ڈائیوو میگزین ،نئی منزلیں، ترمیم کے ساتھ)