شادی سے قبل ٹیسٹ کروانیکی قرارداد منظور

فخرنوید

محفلین
کراچی: سندھ اسمبلی نے شادی سے قبل خون کا ٹیسٹ کروانے کی قرارداد منظور کرلی، سیکریٹری صحت کے مطابق عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خون بغیر انسانی زندگی کا تصور ممکن نہیں،صحت مند خون ہی صحت مند جسم کی ضمانت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق خون کی بیماری جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ خون کی بیماریوں میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

خون کے امراض سے بچاوٴ کے لئے احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا جارہا ہے۔ سندھ اسمبلی نے خون کی موروثی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ سیکریٹری صحت سید ہاشم رضا زیدی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قانون سازی ضروری ہے۔سیکریٹری صحت کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کے لئے معیاری لیبارٹری کی سہولت ضروری ہے۔ حکومت سندھ صوبے میں بلڈ ٹیسٹ کے لئے سہولتوں میں اضافہ کرے گی۔سندھ اسمبلی نے شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کرکے علاج احتیاط سے بہتر ہے کے مقولے پرعملی پیش رفت کی ہے۔
 

ماظق

محفلین
اس پر قانون سازی اچھی بات ھے لیکن اصل فائدہ اس وقت ھو گا جب اس قانون پر عمل در آمد ھو گا ۔ پاکستان میں قانون تو بن جاتا ھے لیکن عمل در آمد نہیں ہوتا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل ہونا چاہیے خون ٹیسٹ اور یہ جو قانون بنا ہے اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔

ویسے سندھ میں اس پر پانچ فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہو گا۔
 
Top