شادی سے متعلق بیٹی کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، والد ملالہ

جاسم محمد

محفلین
شادی سے متعلق بیٹی کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، والد ملالہ
ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 06 جون 2021
60b8b5462ff6a.jpg

بیٹی کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، والد ملالہ—فائل فوٹو: دی گارجین

نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

ضیا الدین یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا ان کی بیٹی کے بیان کو غلط پیش کر رہا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے پوچھا تھا کہ ’کل سے سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ ان کی بیٹی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح‘۔

مفتی شہاب الدین نے ضیا الدین یوسف زئی کو بتایا تھا کہ مذکورہ خبر کے بعد ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں، اس لیے وہ اس کی وضاحت فرمادیں۔

مفتی صاحب کے سوال پر نوبیل انعام یافتہ کارکن کے والد نے جواب دیا کہ ’محترم مفتی پوپلزئی صاحب ایسی کوئی بات نہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا نے ان کی بیٹی کے انٹرویو کی اقتباس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شئیر کیا ہے، اور بس‘۔

60b8b5b64e547.jpg

ملالہ کے والد نے مفتی پوپلزئی کے سوال کا جواب دیا—اسکرین شاٹ

ضیا الدین یوسف زئی کی جانب سے جواب دیے جانے پر بھی کئی صارفین مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہوں نے ان سمیت ان کی بیٹی پر تنقید کی اور کہا کہ اگر مذکورہ خبر جھوٹ ہے تو تاحال ملالہ یوسف زئی خاموش کیوں ہیں؟

خیال رہے کہ نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن نے ووگ میگزین کو حال ہی میں انٹرویو دیا تھا، وہ میگزین کے آئندہ ماہ کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔

ملالہ یوسف زئی نے انٹرویو میں ان کہی باتوں پر کھل کر گفتگو کی تھی اور انہوں نے شادی سے متعلق بھی کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کا ساتھ چاہیے تو اس کے لازمی نہیں ہے کہ شادی کے کاغذات (نکاح نامے) پر دستخط کیے جائیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ کارکن کے مذکورہ بیان کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی اور ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر یہ وہی مفتی پوپلزئی ہیں جو چاند چڑھانے (دکھانے) کے ماہر ہیں ، پھر تو صحیح یو ٹرن لیا۔ پدرِ ملالہ نے۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
اگر یہ وہی مفتی پوپلزئی ہیں جو چاند چڑھانے (دکھانے) کے ماہر ہیں ، پھر تو صحیح یو ٹرن لیا۔ پدرِ ملالہ نے۔ :)
نہ ملال پسند نہ ملالہ پھر یہ ایسا چاند مغرب میں ہی چڑھے ۔۔۔۔۔یہ اور انکے مغرب زدہ یو ٹرن؀
آپ سے کچھ نہ تھا ہمیں تو ملال:)
 
سید رافع

محفلین
جس دور میں ملالہ وزیراعظم بنے گی اسکے برعکس کہنا ایسا ہو گا جیسا آج کہا جائے کہ بینک اکاونٹ نہ کھولو کہ سودی ادارہ ہے۔
 
سید رافع

محفلین
"خاکم بدہن" تو کہنا چاہیے کم از کم ۔ :oops:

دعا البتہ کی جا سکتی ہے کہ کل مسلمین و مسلمات مومنین و مومنات صالحین و صالحات صدیقین و صدیقات کو انکی آل کو انکے دوستوں رشتے داروں کو پڑووسیوں کو زنا جیسے قبیح فعل سے محفوظ و مامون فرمائے۔ آمین۔
 
سید رافع

محفلین
سچی بات تو یہ ہے کہ مجھ کم سمجھ کو آپ کا اسٹیٹمنٹ سمجھ ہی نہیں آیا۔

اسی لئے صرف متعلقہ اقتباس لیا۔

کیا آپ تک بخاری و مسلم اور دیگر مذاہب کی خبریں نہیں پہنچیں؟

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا قیامت کی نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ (دین کا) علم اٹھ جائے گا اور جہالت جم جائے گی اور شراب کو (کثرت سے) پیا جائے گا ،زنا علانیہ ہوگا۔

(بخاری ،جلد اول کتاب العلم ،حدیث نمبر80)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
جس دور میں ملالہ وزیراعظم بنے گی اسکے برعکس کہنا ایسا ہو گا جیسا آج کہا جائے کہ بینک اکاونٹ نہ کھولو کہ سودی ادارہ ہے۔

یعنی ملالہ کے بیان کے برعکس؟

کیا آپ تک بخاری و مسلم اور دیگر مذاہب کی خبریں نہیں پہنچیں؟

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا قیامت کی نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ (دین کا) علم اٹھ جائے گا اور جہالت جم جائے گی اور شراب کو (کثرت سے) پیا جائے گا ،زنا علانیہ ہوگا۔

(بخاری ،جلد اول کتاب العلم ،حدیث نمبر80)

جی!

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی تمام نافرمانیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
 
Top