السلام و علیکم!
Répondez s'il vous plaît جس کا مخفّف ہے RSVP۔ یہ فرانسیسی زبان کا جملہ ہے جس کا انگریزی میں ترجمہ ہے "respond, if you please" اور اردو میں بمطابق شمشاد بھائی کے ہوا"جواب سے مطلع فرمائیں"۔
انگریزوں کے یہاں شادیاں عموماً اپنی آمدنی دیکھ کر ہوٹلوں میں ہوتی ہیں پنڈالوں میں نہیں کہ جتنا مرضی مہمان بلوا لو۔ اس لیئے اپنی آمد سے مطلع کرنا اخلاقی فرض ہے تا کہ میزبان اتنے ہی مہمانوں کےلیئے بکنگ کروائے جتنے لوگوں کو آنا ہے۔
رہی بات اردو میں کارڈ چھپوانے کی تو کراچی میں لوگوں کا زیادہ تر رجھان انگریزی کی طرف ہی ہے چاہے %70 کو یہ زبان سمجھ آتی ہی نا ہو۔ عجیب بات ہے۔ میری گھر کے اطراف میں شادی کارڈ کی دکانوں کا جال ہے۔ بہت سے ایسے لوگ آتے ہیں جو خود نہیں جانتے کہ کارڈ پر کیا لکھا ہے یا کیا لکھوانا ہے بس نام، تاریخ اور جگہ بتا دیتے ہیں کہ یہ لو اور کارڈ بنا دو۔ عجیب بات ہے۔
میری شادی جنوری 2007 میں ہوئی تھی اور میں نے خاص طور پر کتابت کروا کر اردو میں ہی چھپوایا تھا۔ اس کارڈ کا نمونہ انشاء اللہ کل لگا دوں گا۔بھئی مجھے کیا کہ کوئی مجھے دقیانوسی ہی کہے۔ میری شادی تھی اس لیئے میری مرضی۔