ہمارے شریک حیات کے ایک پاکستانی دوست کی شادی کا کارڈ چن دن قبل ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے ہمارے ایک پاکستانی رشتہ دار (کراچی) کی شادی کا کارڈ بھی وصول ہوا تھا۔ دونوں کی تحریر صرف انگریزی میں تھی۔
حیدرآباد ، انڈیا میں مسلمانوں کی شادی کے جو کارڈز طبع ہوتے ہیں وہ 90 فیصد اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوتے ہیں۔ بلکہ بعض قدیم ہندو گھرانوں میں کچھ کارڈز اردو میں بھی چھپوائے جاتے ہیں جو وہ لوگ اپنے مسلم دوستوں میں بانٹتے ہیں۔
پرانے شہر حیدرآباد میں خاص طور پر ایک علاقہ (بنام "چھتہ بازار") ایسا ہے جو اردو طباعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ پہلے یہاں کی ہر دکان میں خوشخط کاتب حضرات کا بےتحاشہ ڈیمانڈ تھا پھر جب سے اِن پیج آیا تب خطاطی کا زور ٹوٹ گیا۔
خیر۔ اصل بات یہ پوچھنی تھی کہ ۔۔۔۔ کیا آج کل پاکستان میں شادی کے کارڈز اردو میں بھی چھپوائے جاتے ہیں یا نہیں؟
کیونکہ مجھے وصول شدہ کچھ شادی کارڈز کی بنیاد پر تو میں یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ پاکستان میں اردو میں شادی کے کارڈز کی طباعت کا رحجان ختم ہو گیا ہو۔
ان اردو کارڈز کے کچھ نمونے یہاں اگر پیش کئے جا سکیں تو ہم ہندوستانی دوستوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔
شکریہ۔