مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

شمشاد

لائبریرین
آج اس محفل کے ہردلعزیز رکن رضوان کی شادی کی سالگرہ ہے۔ (غالباّ 24ویں ہے)۔
بہت بہت مبارک ہو شادی کی سالگرہ۔ اللہ کرئے ایسا موقع زندگی میں بہت دفعہ آئے، میرا مطلب ہے سالگرہ کا۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
خیر مبارک اور بہت بہت شکریہ
لیکن یہ بتائیں کہ یہ خبر آپ تک کیسے پہنچی؟؟؟ سچی بات ہے کہ خود مجھے میری بیٹی نے کل یاد دلایا آپ نے تو ایس ایم ایس بھیج کر مجھے حیران کردیا۔
محفل سے جدائی بہت شاق گزر رہی ہے لیکن چند دن مزید۔۔۔۔۔۔
ابھی تو ایسے مقام پر ہوں کہ کہ اپنی خبر نہیں آتی۔ مصروفیت نہیں بلکہ کام کا بار کیا ہوتا ہے یہ پچھلے تین ہفتوں میں مجھے سمجھ آیا ہے۔

اہلِ محفل کا بہت بہت شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
دوستی نبھانی ہے تو یہ سب کچھ تو یاد رکھنا پڑے گا ہی۔
بس یہ بتا دیں کہ 24 ہی ہے ناں کہ سلور جوبلی ہے؟
 
ویسے تو رضوان کی بے وفائیوں کے زخم ابھی تازہ ہیں مگر موقع ایسا ہے کہ زخم بھلا کر مبارکباد دینی پڑ رہی ہے۔

بہت بہت مبارک ہو رضوان اور اگلے سال تو سلور جوبلی ہوگی اور زبردست پارٹی ہونی چاہیے ، اس دفعہ کیک تو مل جائے گا نہ
 

دوست

محفلین
سالگرہ تو مبارک ہو۔ بلکہ بہت بہت مبارک ہو۔
یہ زکریا بھائی کے اوتار میں کون صاحب آ بیٹھے ہیں۔
:roll:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان کی شادی کی سلور جوبلی

آج 04 اکتوبر 2007 کیا ہی خوشی کا دن کہ ہمارے ہردلعزیز رکن رضوان کی شادی کی سلور جوبلی ہے۔

رضوان بھائی اہل محفل کی جانب سے شادی کی سلور جوبلی کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہم آپ کی شادی کی گولڈن جوبلی بھی اسی محفل پر منائیں۔

(ماوراء پلیز کچھ غبارے، کیک، مٹھائیاں اور دیگر لوازمات کا انتظام کر دو۔)
 

پاکستانی

محفلین
سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد رضوان بھائی


party.gif
tulips2.gif
blow%20out%20candles.gif
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی تہہ دل سے آپکا شکریہ
آپ کے بروقت ایس ایم ایس کی وجہ سے اس دفعہ میں طعنہ کھانے سے بچ گیا
" آپ کو تو کچھ یاد ہی نہیں رہتا" ( یاد تو تب آئے کہ بھولنے کا موقع ملے )
عجیب اتفاق ہے کہ اس سال بھی سالگرہ کے موقع پر گھر سے باہر ہوں اور بس عید سے ایک دن پہلے ہی گھر پہنچ پاؤں گا۔
بہت شکریہ
 

رضوان

محفلین
ساجد بھائی ، منیر صاحب ، عمار ، زینب صاحبہ، سیدہ شگفتہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ
بوچھی پچھلی دفعہ آپکےلیے مٹھائی بھجوائی تھی مگر کوریئر کمپنی نے کہا گھر والے سیرو سیاحت کو گئے ہوئے ہیں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ ( اتنا بڑے کیک کا بڑا سا شکریہ بس اب افطار کا انتظار ہے)
 
Top