شادی کے آرزو مند "مرد" حضرات یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔

شادی کی اگلی صبح اٹھتے ہی ایسا دھچکا لگا کہ عرب شوہر بیگم کو طلاق دینے عدالت پہنچ گیا
03 اگست 2015 (21:06)
الجائرز (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی پہلی رات ہنسی خوشی گزار کر سونے والا دولہا جب بیدار ہوا تو اپنی ہی دلہن کو دیکھ کر ڈر گیا اور طلاق اور ہرجانے کے مطالبے کے ساتھ عدالت پہنچ گیا۔الجیریا کے مقامی اخبارات کے مطابق دولہا جب سوکر اٹھا تو اپنے کمرے میں ’خوفناک‘ شکل والی عورت کو دیکھ کر سہم گیا اور سمجھا کہ کوئی چورنی اندر گھس آئی ہے، لیکن جب مذکورہ عورت نے بتایا کہ ”سرتاج میں تو آپ کی دلہن ہوں“ تو بیچارے پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔
شکستہ دل دولہے نے دلہن کو ساتھ لیا اور سیدھا عدالت جاپہنچا۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ شادی سے پہلے اس کی ہونے والی بیوی ہمیشہ خوبصورت نظر آتی تھی اور شادی کی رات بھی وہ خوب پیاری لگ رہی تھی، مگر جب پہلی دفعہ وہ بغیر میک اپ کے سامنے آئی تو کسی اور ہی دنیا کی مخلوق نظر آرہی تھی۔ دولہے نے الزام لگایا ہے کہ اس کی دلہن نے میک اپ سے اصل شکل چھپا کر اس کے ساتھ دھوکہ کیا۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ دلہن کی اصل شکل دیکھ کر اس کے دل کو شدید صدمہ پہنچا اور دماغ کو بھی شدید جھٹکا لگا، جس کی تلافی کیلئے اس نے دلہن کے خلاف 20 ہزار ڈالر (تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا۔ الجیرین میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک الزامات کا سامنا کرنے والی دلہن کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
 
آوازِ دوست

محفلین

ذرا اُس یوسفِ ثانی کی تصویربھی لگائیں۔ ہو سکتا ہے عرب کے اُس ٹام کروز کو دیکھ کر کئی ماہ جبینوں کی ہنسی نکل جائے :)
 
سلمان حمید

محفلین
اس پر ایک لطیفہ یاد آگیا۔

شادی والے دن ہال میں ایک جن گھس آیا جس کو دیکھ کر ساری خواتین کی چیخیں نکل گئیں۔
بارات کے ساتھ ایک پہنچے ہوئے بزرگ بھی تھے، انہوں نے فورًا تمام خواتین سے کہا کہ وضو کر کے آئیں۔
تمام خواتین وضو کر کے آئیں تو جن کی چیخیں نکل گئیں۔

میرا مشورا ہے کہ ایسے ہی کسی بزرگ کو بارات میں شامل کر کے لے جانا آپ کے لیے ہی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
 
نوشاب

کیا یہ سچا واقعہ ہے ؟؟؟
 
آوازِ دوست

محفلین
لیکن اگر پیار کا دعوی دھوکے پر مبنی ہو تو؟
پنجابی کے ایک گانے کا شعر ہے:
سوچ کے یار بناویں بندیا، سوچ کے یار بناویں
یار بنا کے فیر نہ سوچیں سولی تے چڑھ جاویں
آپ نے جتنا بھی غور و خوض کرنا ہے نکاح سے قبل کرلیں۔ نکاح زوجین کا ایک دوسرے کو اُس کی خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کرنے کا مقدس معاہدہ ہے اور بے عیب ذات صرف اللہ کی ہے۔
 
اگر یہ الجیرین بندہ بھی شادی سے پہلے موصوفہ کو وضو کرا لیتا تو بعد میں پچھتانا نہ پڑتا :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
لیکن اگر پیار کا دعوی دھوکے پر مبنی ہو تو؟
اصل میں میں نے یہ بات اس لیے کہی تھی کہ آج کل بڑی آسانی سے میک اپ کے پیچھے کا چہرہ عیاں ہوجاتا ہے۔ لیپا پوتی سے کسی کو ایک طویل عرصے تک دھوکے میں رکھنا اتنا آسان کہاں ہے بھلا۔ لوگ اپنی بھرپور تسلی کے بعد ہی رشتے کے لیے ہاں کرتے ہیں۔

مجھے اس شوہر کی بے انتہا جذباتیت پر افسوس ہوا۔ پہلے اس قدر جاں نثاری اور اب تنی سنگ دلی۔ کم از کم اپنی محبت کی لاج رکھتے ہوئے چپ چاپ علیحدگی اختیار کرلیتا۔ بیوی کو عدالت تک نہ گھسیٹتا۔ اور اگر کیس کرنا ہی تھا تو میک اپ کمپنیز پر کرتا جو اس فساد کی اصل جڑ ہیں۔

بہرحال یہ مراسلہ نگار کی ذاتی آراء ہیں۔ جن سے ایڈیٹر کا متفق ہونا قطعا ضروری نہیں۔ :):)
 
Top