شارق مستقیم سے ایک سوال۔۔۔۔۔۔۔؟

سیفی

محفلین
السلام علیکم

میرا خیال ہے کہ شارق مستقیم VB.Net میں مہارت رکھتے ہیں اس لئے خاص انکو مخاطب کیا ہے۔۔۔تاہم اگر کوئی اور صاحب بھی VB.Net سے شغف رکھتے ہوں تو برائے مہربانی وہ بھی اپنی ماہرانہ رائے دیں۔۔۔

میں نے آجکل VB.Net سیکھنی شروع کی ہے۔۔۔ میں ایک ایپلیکیشن میں انگریزی سے اردو زبان کا انتخاب بذریعہ کوڈ چاہتا ہوں۔۔ابھی تو مجھے اردو میں سوئچ کرنے کے لئے ٹاسک بار سے اردو آپشن پر کلک کرنی پڑتی ہے۔۔۔۔کچھ ٹیکسٹ باکسز میں اردو لکھنی ہے اور کچھ میں انگریزی۔۔۔بار بار ٹاسک بار سے کلک کرنا دقت طلب ہے۔۔۔۔۔۔

مجھے کچھ کوڈ جو ملے ہیں وہ انسٹالڈ لینگوئج کی انفارمیشن اور ڈیفالٹ لینگوئج کو سیٹ کرتے ہیں۔۔۔۔لیکن مجھے ایپلیکیشن میں انگریزی سے اردو اور پھر اردو سے انگریزی میں سوئچ کرنے کا کوڈ چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
.........................................
[align=left:6f1a413976]Public Sub GetLanguages()
' Gets the list of installed languages.
Dim lang As InputLanguage
For Each lang In InputLanguage.InstalledInputLanguages
TextBox1.Text &= lang.Culture.EnglishName & ControlChars.Cr
Next lang
End Sub 'GetLanguages
Public Sub SetNewCurrentLanguage()
' Gets the default, and current languages.
Dim myDefaultLanguage As InputLanguage = InputLanguage.DefaultInputLanguage
Dim myCurrentLanguage As InputLanguage = InputLanguage.CurrentInputLanguage
textBox1.Text = "Current input language is: " & _
myCurrentLanguage.Culture.EnglishName & ControlChars.Cr

textBox1.Text &= "Default input language is: " & _
myDefaultLanguage.Culture.EnglishName & ControlChars.Cr

' Changes the current input language to the default, and prints the new current language.
'InputLanguage.CurrentInputLanguage = myDefaultLanguage
InputLanguage.CurrentInputLanguage = myDefaultLanguage
lagnuagecode = 32

textBox1.Text &= "Current input language is now: " & _
myDefaultLanguage.Culture.EnglishName
End Sub 'SetNewCurrentLanguage[/align:6f1a413976]
 
نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی ، شارق مستقیم تو آپ کے سوال کا جواب دے دیں گے، میر بھی آپ سے سوال ہے کہ آپ کہاں ہوتے ہیں؟ محفل میں اتنی رونق جمی ہوئی ہے اور سیفی صاحب ہیں کے نجانے کہاں غائب ہیں۔ کہیں کوئی ناراضگی تو نہیں ہے ہم سے؟
 
سیفی

محفلین
او نا جی نا۔۔۔۔۔۔۔۔نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔

بھلا آپ سے کون ناراض رہ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں طویل وقت سے محفل سے دور ہوں۔۔۔۔۔بس اس موئی دنیا کے مسائل دن بدن زیادہ ہوتے جاتے ہیں۔۔۔۔۔ننھی سی جان تے سو سیاپے

انشاء اللہ اب باقاعدگی سے حاضر ہوں گا۔۔۔۔۔۔
 
عزت افزائی کا شکریہ

سیفی بھائی عزت افزائی کا شکریہ مگر وی بی ڈاٹ نیٹ کی زیادہ نالج مجھے بھی نہیں ہے۔ ہاں البتہ آپ جیسا شوق ہے چنانچہ خود ہی کچھ نہ کچھ کوششیں کرتا رہتا ہوں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ میں ایک اردو ڈکشنری کی ڈاٹا اینٹری ایپلیکیشن بنانے کی کوشش میں بالکل یہی کام کرچکا ہوں جو آپ کرنا چاہ رہے ہیں (fools seldom differ) یہ کام سی شارپ میں کیا گیا تھا مگر صرف syntax کے ردو بدل سے آپ اسے آرام سے وی بی میں استعمال کریئے۔ ایک بات یہاں کروں گا کہ میرا مشورہ آپ کو یہ ہوگا کہ وی بی ڈاٹ نیٹ کی بجائے سی شارپ ڈاٹ نیٹ پر ہاتھ صاف کریئے۔ تفصیل میں اگر آپ کو دلچسپی ہے تو لکھ دوں گا۔ بہرحال کوڈ میں یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں ایک مکمل سی شارپ پراجیکٹ ہے۔ VS 2005 میں اوپن کریئے گا۔

http://www.boriat.com/test/FerozsonsDictEntry_TMP_24JAN2006.zip

آپ کے مطالب کا حصہ form1.cs میں کچھ یوں ہے:

کوڈ:
		public string GetLanguages()
		{
			string s = "";

			// Gets the list of installed languages.
			foreach (InputLanguage lang in InputLanguage.InstalledInputLanguages)
			{
				//Console.WriteLine(lang.Culture.EnglishName);

				s += lang.Culture.EnglishName;
			}

			return s;
		}

		public void Urdu_Keyboard(object sender, EventArgs e)
		{
			for (int i = 0; i < InputLanguage.InstalledInputLanguages.Count; i++)
			{
				if (InputLanguage.InstalledInputLanguages[i].Culture.EnglishName == "Urdu (Islamic Republic of Pakistan)")
				{
					InputLanguage.CurrentInputLanguage = InputLanguage.InstalledInputLanguages[i];
					return;
				}
			}
		}
		public void English_Keyboard(object sender, EventArgs e)
		{
			for (int i = 0; i < InputLanguage.InstalledInputLanguages.Count; i++)
			{
				if (InputLanguage.InstalledInputLanguages[i].Culture.EnglishName == "English (United States)")
				{
					InputLanguage.CurrentInputLanguage = InputLanguage.InstalledInputLanguages[i];
					return;
				}
			}
		}
 
سیفی

محفلین
السلام علیکم

شارق بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی میں نے کوڈ کو vb.net میں کامیابی سے رن کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ نے لکھا ہے کہ مجھے وی بی ڈاٹ نیٹ کی بجائے سی شارپ پر کام کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو ڈاٹ نیٹ کی جانب نیا ہوں کیا آپ اس کی تفصیل لکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

ابھی تو میں پہلے اس پراجیکٹ کی تکمیل کر لوں۔۔۔۔۔پھر میرا خیال ہے کہ کی بورڈ میپنگ (جیسے نبیل بھائی نے کی ہے۔۔۔۔بغیر ایکس پی سپورٹ کے۔۔۔۔۔انگریزی کی بورڈ کا ہی اردو ترجمہ) کی جانب توجہ دوں گا۔۔۔۔۔اگر آپ نے پہلے سے یہ کی ہے تو پھر مجھے پہیہ نئے سرے سے ایجاد نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت خوب یہ بہت اچھا سلسلہ جاری ہے مستقیم۔ میں انشاءللہ پاکستان پہنچ کر سی شارپ یا وی بی ڈاٹ نیٹ میں پروگرامنگ شروع کروں گا تو اسی پراجیکٹ سے سٹارٹ لوں گا۔ آپ کی مدد کی ضرورت رہے گی اور کسی چیز پر تجربہ کرنا ہوا تو وہ بھی بتائے گا میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ کچھ حصہ ڈال سکوں ۔
 
عزت افزائی کا شکریہ

شارق مستقیم نے کہا:
سیفی بھائی عزت افزائی کا شکریہ مگر وی بی ڈاٹ نیٹ کی زیادہ نالج مجھے بھی نہیں ہے۔ ہاں البتہ آپ جیسا شوق ہے چنانچہ خود ہی کچھ نہ کچھ کوششیں کرتا رہتا ہوں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ میں ایک اردو ڈکشنری کی ڈاٹا اینٹری ایپلیکیشن بنانے کی کوشش میں بالکل یہی کام کرچکا ہوں جو آپ کرنا چاہ رہے ہیں (fools seldom differ) یہ کام سی شارپ میں کیا گیا تھا مگر صرف syntax کے ردو بدل سے آپ اسے آرام سے وی بی میں استعمال کریئے۔ ایک بات یہاں کروں گا کہ میرا مشورہ آپ کو یہ ہوگا کہ وی بی ڈاٹ نیٹ کی بجائے سی شارپ ڈاٹ نیٹ پر ہاتھ صاف کریئے۔ تفصیل میں اگر آپ کو دلچسپی ہے تو لکھ دوں گا۔ بہرحال کوڈ میں یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں ایک مکمل سی شارپ پراجیکٹ ہے۔ VS 2005 میں اوپن کریئے گا۔

http://www.boriat.com/test/FerozsonsDictEntry_TMP_24JAN2006.zip

آپ کے مطالب کا حصہ form1.cs میں کچھ یوں ہے:

کوڈ:
		public string GetLanguages()
		{
			string s = "";

			// Gets the list of installed languages.
			foreach (InputLanguage lang in InputLanguage.InstalledInputLanguages)
			{
				//Console.WriteLine(lang.Culture.EnglishName);

				s += lang.Culture.EnglishName;
			}

			return s;
		}

		public void Urdu_Keyboard(object sender, EventArgs e)
		{
			for (int i = 0; i < InputLanguage.InstalledInputLanguages.Count; i++)
			{
				if (InputLanguage.InstalledInputLanguages[i].Culture.EnglishName == "Urdu (Islamic Republic of Pakistan)")
				{
					InputLanguage.CurrentInputLanguage = InputLanguage.InstalledInputLanguages[i];
					return;
				}
			}
		}
		public void English_Keyboard(object sender, EventArgs e)
		{
			for (int i = 0; i < InputLanguage.InstalledInputLanguages.Count; i++)
			{
				if (InputLanguage.InstalledInputLanguages[i].Culture.EnglishName == "English (United States)")
				{
					InputLanguage.CurrentInputLanguage = InputLanguage.InstalledInputLanguages[i];
					return;
				}
			}
		}

مستقیم اگر آپ اردو ڈکشنری کی ڈاٹا اینٹری ایپلیکیشن بنا چکے ہیں تو کیا اسے ویب بیسڈ ایپلیکیشن بنانے کا بھی ارادہ ہے ۔ اگر ایسا کر لیں تو بہترین خدمت ہو گی لغت کی اور آسانی سے سب لوگ اس میں مدد بھی کرسکیں گے۔ اپنے خیالات سے مستفید ضرور کیجئے گا۔
 
#C بالخصوص ڈن کے لیے

سیفی بھائی بات یہ ہے کہ آگے کی پیش گوئی کے لیے سب سے بہتر پیچھے دیکھنا ہوتا ہے۔ اب دیکھیے م‌س نے وب ششم کے ساتھ کیا کیا۔ انہوں نے اس کو ایسا تلپٹ کیا کہ صرف End If باقی بچا اور اس کے ماہرین جو تھے صفر ہو کر رہ گئے (صفر جو تھے وہ صفر ہی رہے۔) م‌س نے اس کو بالکل ہی بدل دیا۔ اب بات یہ ہے کہ وب کو جو پہلے یہ (درست) سمجھتا تھا کہ آسان زبان ہے وہ اب غلط سمجھتا ہے کہ آسان ہے کیونکہ ڈن کے زمانے میں اب کوئی لینگویج آسان نہیں ہوگی اور ہر کام کرنے والے کو کمپیوٹر لینگویجز کی گہری سمجھ رکھنا لازمی ہے۔ اسی سے سمجھیں کہ ڈن لینگویجوں میں آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ لازمی ہے۔

جب آپ نئے سرے سے ایک چیز سیکھ ہی رہے ہو تو پھر سی شارپ سے اسٹارٹ لینا بہتر ہے کیونکہ م‌س نے اس کو بنایا ہی ڈن کے لیے ہے اور یہ ماضی کی آلائشوں سے پاک ہے۔ اس کا ڈائریکٹ مقابلہ جاوا سے ہے اس لیے م‌س اس کے لیے بڑا سنجیدہ ہے۔

بحث کو سمیٹتے ہوئے #C بالخصوص ڈن کے لیے بنائی گئی ہے اس کا syntax زیادہ ستھرا ہے اور چونکہ اب "آسان لینگویج" کا کانسپٹ ختم ہوگیا ہے اس لیے اسی کی راہ لینا اچھا ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ نیٹ پر سی شارپ کے حوالے سے زیادہ تحریک ہے (ڈاکومینٹیشن، سپورٹ) یہ بھی اس کا ایک + پہلو ہے۔ یہ سادہ سی باتیں ہیں باقی آپ گوگل کرلو۔

محب خدا آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے۔ یہ ڈاٹا اینٹری ایپلی کیشن میں نے اس لیے بنائی تھی کہ فیروز انگریزی ٹو اردو لغت کو MySQL میں فیڈ کردوں اور پھر ویب بیسڈ ڈکشنری آن لائن کروں۔ دراصل میں نیٹ پر انگریزی ٹو اردو ڈکشنریوں کے معیار سے مطمئن نہیں ہوں۔
 
Top