شارٹ لسٹ اشتہارات

فہیم

لائبریرین
یونی لیور، پی اینڈ جی یا اسی طرح کی ملٹی نیشنل کمپنیاں عموماً ایک جیسے اشتہارات بنا کر مختلف ممالک میں چلاتی ہیں۔
تبھی پاکستان میں اکثر اشتہارات غیر ملکی ہوتے ہیں۔

خود پاکستان میں بننے والے موجودہ اشتہارات کی بات کی جائے تو ان کا معیار اور بنانے کا ڈھنگ بہت ہی خراب پایا گیا ہے۔
جہاں کسی بسکٹ کے اشتہار کو بھی شادی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
یہ ماننے میں کوئی عار نہیں کہ پاکستان میں موجودہ اشتہارات بہت غیر معیاری ہوتے ہیں۔

لیکن پھر بھی لکھاری نے موجودہ دور کے کچھ اشتہارات کو سیلیکٹ کیا ہے ایسے ہی جیسے کوئی ایوارڈ دینے کے لیے موویز سیلیکٹ کی جاتی ہیں۔

اب یہاں ایوارڈ کس اشتہار کو ملنا چاہیے یہ فیصلہ فی الوقت نہیں کیا گیا :)

لیکن پیش ہیں پاکستان کے کچھ بہترین اشتہارات جو خالص پاکستان میں ہی بنے ہیں۔


اسپرائٹ:
اسپرائٹ یا کراچی سے باہر سپرائٹ کا یہ اشتہار بلاشبہ ایک زبردست اشتہار ہے جو کے اس سیریز میں بننے والا یہ پہلا اشتہار تھا۔ اس کے بعد اس جیسے اور بھی بنائے گئے لیکن جو مزہ اس کو دیکھنے میں آتا ہے وہ دوسروں میں نہیں۔
پیپسی کمپنی نے بھی اس کے بعد اس کی نقل میں سیون اپ کو لے کر اشتہار بنائے لیکن سب کے سب بہت بکواس۔

یوفون:
یوفون نے اپنی سروسز سے زیادہ توجہ شاید اشتہاربازی پر دی اور ایک سے بڑھ کر ایک نیا اشتہار یوفون کی طرف سے پیش کیا گیا۔
لیکن وہ سب کے سب اس لسٹ میں آنے کی کوالٹی والے نہیں تھے۔
لیکن دو اشتہار ایسے ضرور تھے۔ لیکن ان دو میں سے کسی ایک کو یہاں جگہ بنانی تھی۔
تو "تیری مہربانی" ناکام رہا اور یہ والا جگہ بنانے میں کامیاب۔

برائٹو پینٹ:
اس اشتہار میں اینیمشن واقعی کمال کی ہیں۔
یونائیٹڈ بینک:
بینکوں پر بننے والے اشتہارات میں اس جیسا مزیدار اور بامعنی اشتہار پہلے دیکھنے میں نہیں آیا۔
(اس کے شروع کے چند سیکنڈ بیکار کے ہیں اصل اشتہار بعد میں شروع ہے)


پانچواں اشتہار فی الحال پینڈنگ ہے:)
 

محمد وارث

لائبریرین
واقعی پاکستانی ایڈز کسی کام کی نہیں ہوتیں، انڈینز اس سلسلے میں بہت آگے ہیں، میں تو کبھی کبھی محض انڈین ایڈز دیکھنے لے لیے کوئی انڈین چینل دیکھ لیتا ہوں :)

پاکستان میں، یو فون کی ایڈز مجھے ہمیشہ ہی پسند آتی ہیں اور ان کی یہ ٹیم کافی سالوں سے ایڈز بنا رہی ہے۔
 

عثمان

محفلین
ایک عرض ہے کہ بھونڈے اشتہارات کی فہرست بھی مرتب کی جائے تا کہ موازنہ کرنے میں آسانی رہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
کسی زمانے میں سگریٹ کمپنیوں کے اشتہارات خوب ہوتے تھے۔ کیا اب بھی سگریٹ کے ویسے ہی طویل اور دلچسپ اشتہارات نشر ہوتے ہیں ؟
 

فہیم

لائبریرین
کسی زمانے میں سگریٹ کمپنیوں کے اشتہارات خوب ہوتے تھے۔ کیا اب بھی سگریٹ کے ویسے ہی طویل اور دلچسپ اشتہارات نشر ہوتے ہیں ؟
کم ہی آتے ہیں اشتہارات سگریٹ کے آج کل
اور جو آتے ہیں وہ غیر ملکی اشتہارات کی اردو ڈبنگ ہوتی ہے:)
 
یوفون کے جو اشتہارات کی مد میں دن میں سینکڑوں پیغامات آتے ہیں۔۔۔اُف۔۔۔اللہ بچائے۔۔۔اللہ اللہ کر کے جان چھڑائی ہے۔۔۔ :) :)
 
Top