جو دل ہے مرضی لکھئے اس میں چاہے نظم لکئھیے ، غزل لکھئے
چیدہ چیدہ اشعار لکھئے ،
دو دو لائین کے شعر لکھئے جو دل ہے لکھئں ،
میں نے اسی لئے الگ سے کھولا ، اکثر بیت بازی میں ہی سب نظمیں لکھنے لگ جاتے ہیں تو بیت بازی کا سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے اور ‘ عشق ‘ میں صرف عشق ہوتا ہے اور محبت میں محبت ،
اور اب یہاں مکسچر تو لکھا جا ہی سکتا ہے نہ ۔
اب کیا لکھیں ہم کاغذ پر، اب لکھنے کو کیا باقی ھے
اک دل تھا سو وہ ٹوٹ گیا، اب لٹنے کو کیا باقی ہے
ریت کے ذروں پر ہم نے اک نقش بنایا تھا
پھر ان ریت کے ذروںکو ہم نے دل میںسجایا تھا
وہ ریت تو کب کی بکھر گئی وہ نقش کہاں اب باقی ہے
اب کیا لکھیں ہم کاغذ پر، اب لکھنے کو کیا باقی ہے
زندگی کیا ہے مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگائے جاتے ہیں
----------------------------------------------------------------
زندگی کیا ہے، چند عناصر کا ظہور ترتیب
موت کیا ہے، انہی اجزا کا پریشاں ہونا
---------------------------------------------------------------
آتے ہوئے اذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں ہم آئے اور چلے گئے