شاعری سیکھیں (بیسویں اور آخری قسط) بارے کچھ غزل کے

تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

بیسویں قسط:
بارے کچھ غزل کے
غزل گوئی میں گرچہ ہوں نہ قابل میں
غزل سنجوں میں ہونے آیا شامل میں​

غزل کی تعریف: وہ نظم جس کے ہر شعر میں ایک مکمل مضمون ہو، غزل میں عام طور پر عشق و محبت کا ذکر ہوتا ہے، اس کا پہلا شعر مطلع اور آخری شعر مقطع کہلاتا ہے۔

سید ضیاء الدین نعیم کہتے ہیں:
’’غزل بہت آسان صنف سخن ہے۔ غزل کہنے کی محض رسم پوری کرنی ہو تو چند قافیے کاغذ پر لکھ لیجیے، مضمون وہ خود سجھادیں گے، ردیف مضمون کی بندش کا طریقہ سمجھا دے گی۔۔۔ ۔۔۔ ( اس کے بر خلاف) اگر غزل ذمے داری سے کہی جائے، اسے ذاتی تجربے کے اظہار کا ذریعہ بنایا جائے تو اس سے زیادہ صبر آزما کوئی دوسری صنف سخن نہیں۔ رسمی غزل کہنے والوں کے لیے جن سہولتوں کا اوپر ذکر ہوا ایک ذمہ دار غزل گو شاعر کے لیے وہی سہولتیں مشکلات کی شکل اختیار کرلیتی ہیں، کیوں کہ اسے تو اپنی بات اپنے لہجے میں کہنی ہے۔‘‘

بیس مفید باتیں:
اردو محفل فورم اور فیس بک پر بندے نے بہت سے اساتذہ سے استفادہ کیا ، غزل کے بارے میں بہت سی باتیں معلوم ہوئیں ، ان میں سے بیس باتیں جو اس وقت یاد داشت میں محفوظ ہیں نقل کر رہا ہوں:
  1. اہمیت: غزل اردو شاعری کی سب سے اہم صنف ہے، اکابر شعرائے کرام کے دواوین میں سب سے زیادہ یہی صنف ملتی ہے۔
  2. تعداد اشعار: غزل میں کم از کم پانچ اشعار ہونے چاہییں، نیز غزل کے اشعار میں طاق عدد کو پسند کیا جاتا ہے۔
  3. وزن: غزل کے تمام مصرعوں کا عروضی وزن مشترک ہونا چاہیے، البتہ غزل میں تمام عروضی بحروں میں کسی بھی ایک بحر کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
  4. مطلع: غزل کا پہلا شعر جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں، مطلع کہلاتا ہے۔
  5. مقطع: غزل کا آخری شعر جس میں شاعر اپنا نام یا تخلص لاتا ہے، مقطع کہلاتا ہے۔
  6. قوافی: ہر شعر کا دوسرا مصرع قافیہ بند ہونا چاہیےاور قوافی کی باریکیاں عروض سے بھی زیادہ پیچیدہ ہیں، اساتذہ اور اکابر شعراء کے ہاں قواعدِ قوافی کا مکمل لحاظ نظر آتا ہے، اس لیے ایک غزل گو کے لیے قوافی کی معلومات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔
  7. اعلان: مطلع میں شاعر اپنی غزل کی زمین کا گویا اعلان کرتا ہے کہ اب پوری غزل اسی بحر میں ہوگی ، اسی قافیے کی پابند ہوگی ، اسی ردیف کو نبھایا جائے گا۔
  8. ردیف: غزل میں ردیف کا رکھنا ضروری نہیں، لیکن اگر رکھ لی جائے تو اسے نبھانا از حد ضروری ہوتا ہے۔
  9. مضمون: غزل کے ہر شعر میں ایک مکمل مضمون بیان کرنا چاہیے، اب تک عام طور پر عشق و محبت پر غزلیں لکھی جاتی رہیں ، مگر اب دیگر موضوعات کو شعرائے کرام اپنی غزل کی زینت بناتے ہیں۔
  10. دولخت: غزل کے ہر شعر کے ایک مصرع کا مفہوم دوسرے مصرع پر موقوف ہوتا ہے، اگر ایک ہی شعر میں پہلے مصرع میں ایک مکمل بات کرکے دوسرے مصرع میں کوئی اور تخیل مکمل طور پر پیش کیا تو یہ عیب ہے، اسے "دولخت" کہتے ہیں۔
  11. غزل مسلسل: پوری غزل میں ایک ہی موضوع بھی رکھا جاسکتا ہے، اسے غزلِ مسلسل کہتے ہیں، مگر اس میں بھی غزل کے ہر شعر کا مضمون کے لحاظ سے مکمل ہونا ضروری ہے۔
  12. قطعہ: اگر ایک شعر میں ایک مضمون مکمل نہ ہوسکے تو دوشعروں میں اس مضمون کی تکمیل کی جاسکتی ہے، اس صورت میں یہ دو شعر قطعہ کہلائیں گے، جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔
  13. خیالاتی فضا: غزل میں الگ الگ خیالات لانے کے باوجود غزل کی مجموعی فضا ایک ہونی چاہیے، یہ نہیں کہ ایک شعر میں محبوب سے جدائی پر غم سے نڈھال ہونے کا ذکر ہے تو دوسرے شعر میں محبوب سے ملاقات پر خوشی سے سرشاری کی کیفیت کو بیان کیا جارہا ہے۔
  14. لسانی فضا: پوری غزل کی لسانی فضا بھی ایک رکھنی چاہیے، ہندی الفاظ کے ساتھ فارسی کی مخصوص تراکیب سے غزل چوں چوں کا مربا بن جائے گی۔
  15. ابلاغ: شاعر کو ابلاغ پر اپنی توجہ مکمل طور پر مرکوز رکھنی چاہیے، ابہام سے بچتے ہوئے اپنی بات قاری تک پہنچانے کے لیے شاعر کو اپنے اور قاری کے بیچ فنی، فکری، مذہبی، لسانی، سماجی، نفسیاتی اور سیاسی فاصلوں کو ضرور سامنے رکھنا چاہیے۔
  16. بھرتی: پوری غزل میں نہ کوئی لفظ بھرتی کا ہونا چاہیے ، نہ ہی کوئی شعر۔
  17. الفاظ کی نشست: غزل کے ہر شعر میں الفاظ کی نشست اتنی عمدہ ہونی چاہیے کہ کوئی اور شاعر اسی معنی کو اسی زمین میں اس سے اچھے انداز میں نہ کہہ سکے۔
  18. زمین کا سحر: نئے شعراء کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ بحر ، قافیہ اور ردیف مبتدی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں، کثرت مشق اور ریاضت کا تسلسل ہی شاعر کو اس سحر سے نکال سکتا ہے۔
  19. شعریت: غزل کے ہر شعر کو "شعریت" کے مقام تک پہنچانا چاہیے اور شعریت سے مراد وہ اوصاف ہیں جو شعر کو نثر اور کلامِ منظوم سے ممتاز کریں۔
  20. ریاضت: اپنی لکھی ہوئی غزل پر کچھ دنوں تک بھرپور تنقیدی نگاہ ڈالنی چاہیے، پھر کچھ عرصے بعد اسے دوبارہ بنظرِ تنقید دیکھنا چاہیے، خود تنقیدی کی عادت انسان کو اس کے فن میں کمال عطا کرتی ہے، اپنی غزل پر بار بار تنقیدی نگاہ ڈالنا، اغلاط کوگرفت میں لے کر ان کی اصلاح کرنا، ایک ایک خیال کو کئی کئی بار متبادل صورتوں میں موزوں کرنا ہی شاعری کی اصطلاح میں "ریاضت" کہلاتے ہے ، جس کے بعد نہ صرف ہمیشہ داد دینے والی عوام ، بلکہ ماہر تنقید نگار بھی اسے کہنہ مشق شاعر اور استاد ماننے اور کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

قطعہ:
غزل میں ایک شعر میں ایک مضمون باندھا جاتا ہے۔ اگر ایک مضمون ایک شعر میں پورا بیان نہ ہوسکے تو اُسے دوسرے شعر میں بھی لے جاسکتے ہیں، پھر بھی مضمون تشنہ ہو تو تیسرے شعر میں اسے مکمل کیا جاسکتا ہے۔اساتذہ کے ہاں غزلوں کے اندر قطعہ بند اشعار پائے جاتے ہیں، اس طرح کے مواقع میں اساتذہ قطعے سے پہلے "ق" لکھ دیتے ہیں، تاکہ قاری پر یہ واضح ہوجائے کہ آئندہ آنے والے شعر میں مضمون پورا نہیں ہوگا، بلکہ اس سے اگلا شعر اس مضمون کی تکمیل کرے گا۔ پھر بعد میں قطعے کو بذاتِ خود شعر و نظم کی ایک صنف قرار دے دیا گیا۔

اساتذۂ فن اور ان کے مراتب:
کچھ شعراء ایسے گزرے ہیں جو بڑے شاعر بھی کہلائے ، استاد بھی مانے جاتے ہیں اور انھیں سند کا درجہ بھی حاصل ہے، جبکہ کچھ شعرا ء شاعری میں اونچا مقام رکھنے اور استاد ہونے کے باوجود سند تسلیم نہیں کیے گئے اور بہت سے ایسے شعرائے کرام بھی ہیں کہ شاعری میں ان کے مقام کی رفعت تسلیم ہونے کے باوجود انھیں استاد اور سند نہیں کہا جاسکتا۔

اس بارے میں یقیناً ایک سے زیادہ آرا ہوسکتی ہیں، میں یہاں اپنے استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کی پیش کردہ ترتیب لکھنے پر اکتفا کرنا چاہوں گا:

استاد محترم فرماتے ہیں:
”یہ فہرست ہے جو اب تک تجویز کی گئی یا ان بزرگوں کو استاد شعراء کہا گیا۔ میرا نکتہ یہ ہے کہ بڑا شاعر ہونا اور بات ہے، استاد ہونا اور بات ہے اور فنی حوالے سے سند کی حیثیت رکھنا اور بات ہے (فکری اور نظریاتی اسناد کا معاملہ یہاں نہیں)۔اگر ان تفریقات کے ساتھ بات کی جائے تو اپنی جسارتیں پیش کیے دیتا ہوں۔ دیکھیے لتاڑیے گا نہیں، جہاں میں نے کچھ نہیں لکھا اُس کو نفی نہ سمجھیے گا، بلکہ میری کم علمی پر مبنی خاموشی گردانیے گا۔
مرزا غالب: بڑا شاعر، استاد، سند
میر تقی میر: بڑا شاعر، استاد، سند
مومن: بڑا شاعر، استاد
میر درد: بڑا شاعر، استاد، سند
ذوق: بڑا شاعر، استاد، سند
آتش: بڑا شاعر، استاد، سند
احسان دانش: بڑا شاعر
جمیل الدین عالی: مشہور شاعر
احمد ندیم قاسمی: بڑا شاعر
رئیس امرہوی: بڑا شاعر، استاد
امیر خسرو: بڑا شاعر
ولی دکنی: بڑا شاعر، استاد
مرزا محمد رفیع سودا: بڑا شاعر، استاد، سند
نظیر اکبر آبادی: بڑا شاعر
داغ دہلوی: بڑا شاعر، استاد، سند
فیض احمد فیض: بڑا شاعر
مجید امجد: بڑا شاعر
ن م راشد: بڑا شاعر
قتیل شفائی: بڑا شاعر
صوفی تبسم: بڑا شاعر
سلیم کوثر: بڑا شاعر
فن میں سند کا معاملہ ذرا توجہ طلب ہے۔ اگر کہیں دو یا زیادہ اسناد میں ٹکراؤ کی کیفیت ہو تو میرا مشرب ہے کہ ان سب کو درست مانا جائے۔“

اپنے ایک قطعے پر اس مضمون بلکہ اس سلسلے کا اختتام کرتا ہوں:
قطعہ
عشق کامل ہو نہیں سکتا رقیبوں کے بنا
خوبرو لیلیٰ و قیسِ بادیہ کافی نہیں
خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے
سَرسَری تمرینِ وزن و قافیہ کافی نہیں

خاتمہ:
بندے نے ان حضرات سے فن شاعری کی بہت سی مفید باتیں سیکھی ہیں اور آیندہ بھی ان شاء اللہ سیکھتا رہے گا ، بندہ اپنے تمام اساتذہ کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب
استادِ محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب

دعاؤں کا طالب:
محمد اسامہ سَرسَری

الحمدللہ بندۂ ناچیز کی کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں" کتابی شکل میں شائع ہوگئی ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین

ساقی۔

محفلین
جناب استاذمحمد اسامہ سرسری بھائی میری طرف سے اس سلسلے کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ آپ نے سخت محنت ، کوشش ، لگن اور سعیِ پہم سے علم عروض کے اسباق کو آسان ترین الفاظ و زبان میں پیش کیا کہ میرے جیسا کوتاہ علم بھی اپنی حثیت کے مطابق جو کچھ چن سکتا تھا چنا اور چن رہا ہے۔میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کو یہ سلسلہ شروع کرنے اور اختتام تک پہنچانے کے دوران خوب فائدہ ہوا ہو گا کہ علم پھیلانے سے بڑھتا ہی جاتا ہے۔
جزاک اللہ ۔اللہ تعالیٰ علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔
 
بالکل درست فرمایا آپ نے ساقی بھائی ، اس سلسلے کے ساتھ ساتھ ہی میں سیکھتا رہا ہوں اور اب میں برملا کہہ سکتا ہوں کہ میں نے شاعری سیکھنا شروع کردیا ہے ، اس لیے کہ اس کورس کے بارے میں میں سب کو یہی بتاتا ہوں کہ ان بیس اسباق کی مشق کرنے کے بعد آپ شاعری کے میدان میں قدم رکھ سکتے ہیں ، اب آپ کو اگر مزید آگے جانا ہے تو اس کے لیے استاد محترم یعقوب آسی صاحب ، مزمل شیخ بسمل صاحب اور ان جیسے دیگر اہل فن کی تحریریں اور کتابیں مفید و ممد ثابت ہوں گی۔
 
جناب استاذمحمد اسامہ سرسری بھائی میری طرف سے اس سلسلے کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔
اب تک کتنی نظمیں اور غزلیں لکھ لیں آپ نے؟ کچھ بتائیے تو سہی، یا وزن سیکھ کر چھوڑ دیا۔ :)
 
ساقی۔

محفلین
اب تک کتنی نظمیں اور غزلیں لکھ لیں آپ نے؟ کچھ بتائیے تو سہی، یا وزن سیکھ کر چھوڑ دیا۔ :)
اسا مہ بھائی ابھی تک جو محفل پر پوسٹ کی ہیں ان کی لسٹ نیچے فراہم کی ہے ۔ اتنی کی تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ ۔ مزید مطالعہ بھی جاری ہے ۔:)

"چراغ طور جلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے"

رات ہی تو ہے آخر ،رات کٹ ہی جائے گی

محبت سے لفظوں کے موتی پرو کر

ستم گر ستم سے کنارہ کرو اب

زندگی چھوڑ دے ، یوں تماشا نہ کر

اک خدا کے سوا ،چھوڑ دے سب کو تو

محبت محبت محبت کرو تم
 
الحمدللہ بندۂ ناچیز کی کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں" کتابی شکل میں شائع ہوگئی ہے۔
اس کتاب کی خصوصیات:
1۔ ان بیس اسباق کی خوب اچھی طرح تصحیح کی گئی ہے اور خاطر خواہ اضافہ اور تبدیلی کے بعد اب ان اسباق کی افادیت بڑھ گئی ہے۔
2۔ علاوہ ازیں عروض و ادب سے متعلق مختلف سولات کے تشفی بخش جواب شامل کیے گئے ہیں۔
3۔ کچھ غزلوں کو مع تصحیحات و اصلاحات کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔
4- اپنے اساتذۂ کرام محترم جناب اعجاز عبید صاحب ، محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب سے حاصل کردہ مفید باتوں کے اضافے نے اس کتاب کو خود صاحبِ کتاب کے لیے حد درجے قابلِ استفادہ بنادیا ہے۔
 
آخری تدوین:

RAZIQ SHAD

محفلین
استاد محترم محمد اسامہ سرسری صاحب۔ السلام علیکم :- اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔آپ کا سایہ ہمیشہ قائم ،دائم رہے۔۔۔۔ آمین
رب العزت آپ کےفکروفن کومزید ترقی سے نوازے اور آپ علم کو پھیلاتے رہیں اور روشنیاں بکھیرتے رہیں۔۔۔۔ آمین
 
آمین! ولک مثل ذلک ، جزاکم اللہ خیرا۔
 
عروہ خان

محفلین
السلام علیکم استاد صاحب مجھے اردو شاعری سکھنے کا شوق ہے اور یہاں اس بزم میں میرا یہ شوق پورا ہو جائے گا
 
آوازِ دوست

محفلین
تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

بیسویں قسط:
بارے کچھ غزل کے
غزل گوئی میں گرچہ ہوں نہ قابل میں
غزل سنجوں میں ہونے آیا شامل میں​

غزل کی تعریف: وہ نظم جس کے ہر شعر میں ایک مکمل مضمون ہو، غزل میں عام طور پر عشق و محبت کا ذکر ہوتا ہے، اس کا پہلا شعر مطلع اور آخری شعر مقطع کہلاتا ہے۔

سید ضیاء الدین نعیم کہتے ہیں:
’’غزل بہت آسان صنف سخن ہے۔ غزل کہنے کی محض رسم پوری کرنی ہو تو چند قافیے کاغذ پر لکھ لیجیے، مضمون وہ خود سجھادیں گے، ردیف مضمون کی بندش کا طریقہ سمجھا دے گی۔۔۔ ۔۔۔ ( اس کے بر خلاف) اگر غزل ذمے داری سے کہی جائے، اسے ذاتی تجربے کے اظہار کا ذریعہ بنایا جائے تو اس سے زیادہ صبر آزما کوئی دوسری صنف سخن نہیں۔ رسمی غزل کہنے والوں کے لیے جن سہولتوں کا اوپر ذکر ہوا ایک ذمہ دار غزل گو شاعر کے لیے وہی سہولتیں مشکلات کی شکل اختیار کرلیتی ہیں، کیوں کہ اسے تو اپنی بات اپنے لہجے میں کہنی ہے۔‘‘

بیس مفید باتیں:
اردو محفل فورم اور فیس بک پر بندے نے بہت سے اساتذہ سے استفادہ کیا ، غزل کے بارے میں بہت سی باتیں معلوم ہوئیں ، ان میں سے بیس باتیں جو اس وقت یاد داشت میں محفوظ ہیں نقل کر رہا ہوں:
  1. اہمیت: غزل اردو شاعری کی سب سے اہم صنف ہے، اکابر شعرائے کرام کے دواوین میں سب سے زیادہ یہی صنف ملتی ہے۔
  2. تعداد اشعار: غزل میں کم از کم پانچ اشعار ہونے چاہییں، نیز غزل کے اشعار میں طاق عدد کو پسند کیا جاتا ہے۔
  3. وزن: غزل کے تمام مصرعوں کا عروضی وزن مشترک ہونا چاہیے، البتہ غزل میں تمام عروضی بحروں میں کسی بھی ایک بحر کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
  4. مطلع: غزل کا پہلا شعر جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں، مطلع کہلاتا ہے۔
  5. مقطع: غزل کا آخری شعر جس میں شاعر اپنا نام یا تخلص لاتا ہے، مقطع کہلاتا ہے۔
  6. قوافی: ہر شعر کا دوسرا مصرع قافیہ بند ہونا چاہیےاور قوافی کی باریکیاں عروض سے بھی زیادہ پیچیدہ ہیں، اساتذہ اور اکابر شعراء کے ہاں قواعدِ قوافی کا مکمل لحاظ نظر آتا ہے، اس لیے ایک غزل گو کے لیے قوافی کی معلومات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔
  7. اعلان: مطلع میں شاعر اپنی غزل کی زمین کا گویا اعلان کرتا ہے کہ اب پوری غزل اسی بحر میں ہوگی ، اسی قافیے کی پابند ہوگی ، اسی ردیف کو نبھایا جائے گا۔
  8. ردیف: غزل میں ردیف کا رکھنا ضروری نہیں، لیکن اگر رکھ لی جائے تو اسے نبھانا از حد ضروری ہوتا ہے۔
  9. مضمون: غزل کے ہر شعر میں ایک مکمل مضمون بیان کرنا چاہیے، اب تک عام طور پر عشق و محبت پر غزلیں لکھی جاتی رہیں ، مگر اب دیگر موضوعات کو شعرائے کرام اپنی غزل کی زینت بناتے ہیں۔
  10. دولخت: غزل کے ہر شعر کے ایک مصرع کا مفہوم دوسرے مصرع پر موقوف ہوتا ہے، اگر ایک ہی شعر میں پہلے مصرع میں ایک مکمل بات کرکے دوسرے مصرع میں کوئی اور تخیل مکمل طور پر پیش کیا تو یہ عیب ہے، اسے "دولخت" کہتے ہیں۔
  11. غزل مسلسل: پوری غزل میں ایک ہی موضوع بھی رکھا جاسکتا ہے، اسے غزلِ مسلسل کہتے ہیں، مگر اس میں بھی غزل کے ہر شعر کا مضمون کے لحاظ سے مکمل ہونا ضروری ہے۔
  12. قطعہ: اگر ایک شعر میں ایک مضمون مکمل نہ ہوسکے تو دوشعروں میں اس مضمون کی تکمیل کی جاسکتی ہے، اس صورت میں یہ دو شعر قطعہ کہلائیں گے، جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔
  13. خیالاتی فضا: غزل میں الگ الگ خیالات لانے کے باوجود غزل کی مجموعی فضا ایک ہونی چاہیے، یہ نہیں کہ ایک شعر میں محبوب سے جدائی پر غم سے نڈھال ہونے کا ذکر ہے تو دوسرے شعر میں محبوب سے ملاقات پر خوشی سے سرشاری کی کیفیت کو بیان کیا جارہا ہے۔
  14. لسانی فضا: پوری غزل کی لسانی فضا بھی ایک رکھنی چاہیے، ہندی الفاظ کے ساتھ فارسی کی مخصوص تراکیب سے غزل چوں چوں کا مربا بن جائے گی۔
  15. ابلاغ: شاعر کو ابلاغ پر اپنی توجہ مکمل طور پر مرکوز رکھنی چاہیے، ابہام سے بچتے ہوئے اپنی بات قاری تک پہنچانے کے لیے شاعر کو اپنے اور قاری کے بیچ فنی، فکری، مذہبی، لسانی، سماجی، نفسیاتی اور سیاسی فاصلوں کو ضرور سامنے رکھنا چاہیے۔
  16. بھرتی: پوری غزل میں نہ کوئی لفظ بھرتی کا ہونا چاہیے ، نہ ہی کوئی شعر۔
  17. الفاظ کی نشست: غزل کے ہر شعر میں الفاظ کی نشست اتنی عمدہ ہونی چاہیے کہ کوئی اور شاعر اسی معنی کو اسی زمین میں اس سے اچھے انداز میں نہ کہہ سکے۔
  18. زمین کا سحر: نئے شعراء کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ بحر ، قافیہ اور ردیف مبتدی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں، کثرت مشق اور ریاضت کا تسلسل ہی شاعر کو اس سحر سے نکال سکتا ہے۔
  19. شعریت: غزل کے ہر شعر کو "شعریت" کے مقام تک پہنچانا چاہیے اور شعریت سے مراد وہ اوصاف ہیں جو شعر کو نثر اور کلامِ منظوم سے ممتاز کریں۔
  20. ریاضت: اپنی لکھی ہوئی غزل پر کچھ دنوں تک بھرپور تنقیدی نگاہ ڈالنی چاہیے، پھر کچھ عرصے بعد اسے دوبارہ بنظرِ تنقید دیکھنا چاہیے، خود تنقیدی کی عادت انسان کو اس کے فن میں کمال عطا کرتی ہے، اپنی غزل پر بار بار تنقیدی نگاہ ڈالنا، اغلاط کوگرفت میں لے کر ان کی اصلاح کرنا، ایک ایک خیال کو کئی کئی بار متبادل صورتوں میں موزوں کرنا ہی شاعری کی اصطلاح میں "ریاضت" کہلاتے ہے ، جس کے بعد نہ صرف ہمیشہ داد دینے والی عوام ، بلکہ ماہر تنقید نگار بھی اسے کہنہ مشق شاعر اور استاد ماننے اور کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

قطعہ:
غزل میں ایک شعر میں ایک مضمون باندھا جاتا ہے۔ اگر ایک مضمون ایک شعر میں پورا بیان نہ ہوسکے تو اُسے دوسرے شعر میں بھی لے جاسکتے ہیں، پھر بھی مضمون تشنہ ہو تو تیسرے شعر میں اسے مکمل کیا جاسکتا ہے۔اساتذہ کے ہاں غزلوں کے اندر قطعہ بند اشعار پائے جاتے ہیں، اس طرح کے مواقع میں اساتذہ قطعے سے پہلے "ق" لکھ دیتے ہیں، تاکہ قاری پر یہ واضح ہوجائے کہ آئندہ آنے والے شعر میں مضمون پورا نہیں ہوگا، بلکہ اس سے اگلا شعر اس مضمون کی تکمیل کرے گا۔ پھر بعد میں قطعے کو بذاتِ خود شعر و نظم کی ایک صنف قرار دے دیا گیا۔

اساتذۂ فن اور ان کے مراتب:
کچھ شعراء ایسے گزرے ہیں جو بڑے شاعر بھی کہلائے ، استاد بھی مانے جاتے ہیں اور انھیں سند کا درجہ بھی حاصل ہے، جبکہ کچھ شعرا ء شاعری میں اونچا مقام رکھنے اور استاد ہونے کے باوجود سند تسلیم نہیں کیے گئے اور بہت سے ایسے شعرائے کرام بھی ہیں کہ شاعری میں ان کے مقام کی رفعت تسلیم ہونے کے باوجود انھیں استاد اور سند نہیں کہا جاسکتا۔

اس بارے میں یقیناً ایک سے زیادہ آرا ہوسکتی ہیں، میں یہاں اپنے استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کی پیش کردہ ترتیب لکھنے پر اکتفا کرنا چاہوں گا:

استاد محترم فرماتے ہیں:
”یہ فہرست ہے جو اب تک تجویز کی گئی یا ان بزرگوں کو استاد شعراء کہا گیا۔ میرا نکتہ یہ ہے کہ بڑا شاعر ہونا اور بات ہے، استاد ہونا اور بات ہے اور فنی حوالے سے سند کی حیثیت رکھنا اور بات ہے (فکری اور نظریاتی اسناد کا معاملہ یہاں نہیں)۔اگر ان تفریقات کے ساتھ بات کی جائے تو اپنی جسارتیں پیش کیے دیتا ہوں۔ دیکھیے لتاڑیے گا نہیں، جہاں میں نے کچھ نہیں لکھا اُس کو نفی نہ سمجھیے گا، بلکہ میری کم علمی پر مبنی خاموشی گردانیے گا۔
مرزا غالب: بڑا شاعر، استاد، سند
میر تقی میر: بڑا شاعر، استاد، سند
مومن: بڑا شاعر، استاد
میر درد: بڑا شاعر، استاد، سند
ذوق: بڑا شاعر، استاد، سند
آتش: بڑا شاعر، استاد، سند
احسان دانش: بڑا شاعر
جمیل الدین عالی: مشہور شاعر
احمد ندیم قاسمی: بڑا شاعر
رئیس امرہوی: بڑا شاعر، استاد
امیر خسرو: بڑا شاعر
ولی دکنی: بڑا شاعر، استاد
مرزا محمد رفیع سودا: بڑا شاعر، استاد، سند
نظیر اکبر آبادی: بڑا شاعر
داغ دہلوی: بڑا شاعر، استاد، سند
فیض احمد فیض: بڑا شاعر
مجید امجد: بڑا شاعر
ن م راشد: بڑا شاعر
قتیل شفائی: بڑا شاعر
صوفی تبسم: بڑا شاعر
سلیم کوثر: بڑا شاعر
فن میں سند کا معاملہ ذرا توجہ طلب ہے۔ اگر کہیں دو یا زیادہ اسناد میں ٹکراؤ کی کیفیت ہو تو میرا مشرب ہے کہ ان سب کو درست مانا جائے۔“

اپنے ایک قطعے پر اس مضمون بلکہ اس سلسلے کا اختتام کرتا ہوں:
قطعہ
عشق کامل ہو نہیں سکتا رقیبوں کے بنا
خوبرو لیلیٰ و قیسِ بادیہ کافی نہیں
خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے
سَرسَری تمرینِ وزن و قافیہ کافی نہیں

خاتمہ:
بندے نے ان حضرات سے فن شاعری کی بہت سی مفید باتیں سیکھی ہیں اور آیندہ بھی ان شاء اللہ سیکھتا رہے گا ، بندہ اپنے تمام اساتذہ کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب
استادِ محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب

دعاؤں کا طالب:
محمد اسامہ سَرسَری

الحمدللہ بندۂ ناچیز کی کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں" کتابی شکل میں شائع ہوگئی ہے۔
لیں جی کتاب بھی چھپ گئی ہے آپ کی ماشاء اللہ ! تو آپ بھی شاعری کے اُستاد ہو ئے ناں اَب تو :)
 
فرحان عباس

محفلین
@ﻣﺤﻤﺪ ﺍﺳﺎﻣﮧ ﺳَﺮﺳَﺮﯼ
‏@محمد یعقوب آسی سر
اگر ہم غزل کے ہر شعر میں یعنی پوری غزل میں ایک ہی موضوع یا خیال بیان کریں.
تو پھر غزل اور نظم میں کیا فرق ہوا.
نظم بھی تو اسی کو کہتے ہیں.
 
پوری غزل میں ایک ہی موضوع یا خیال ہو تو اسے غزل مسلسل کہتے ہیں۔
نظم میں بھی ایک ہی خیال کو خوبصورت الفاظ میں پرویا جاتا ہے۔
مگر بایں ہمہ غزل اور نظم میں دیگر ہیئاتی فروق کے علاوہ خود موضوع یا خیال کے لحاظ سے بھی یہ فرق موجود رہتا ہے کہ غزل کے ہر شعر میں بات مکمل ہوتی ہے جبکہ نظم کا مجموعہ ایک مکمل خیال ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں نظم کے کسی ایک مصرع میں آپ کو ایک مکمل بات بھی محسوس ہوسکتی ہے پھر اس کے بعد دوسرے مصرع میں جاری خیال کے ساتھ وابستہ کوئی اور مکمل بات ہوسکتی ہے ، لیکن اگر غزل کے کسی شعر میں یہ صورت اختیار کی گئی تو اس شعر کو دولخت قرار دے دیا جائے گا۔
 
Top