شاعری سیکھیں (چھٹی قسط) ۔ فعولن

ابن رضا

لائبریرین
بھائی! پہلے چند ایک سے آپ کے سب مراد تھے اور دوسرے چند ایک سے یہ چھ۔ :)
دوبار غور فرمائیں
ان چند ایک میں سے چند ایک سمجھا دیں:
بگاہر ، بلازر ، جوائر ، مضائر ، مغائر ، مہائر
:)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
1 جمالی 2 کمالی 3 پلاؤ 4 پکاؤ 5 جماؤ 6 گھماؤ 7 پھراؤ 8 بنانا 9 ہٹانا 10 سکھانا 11 ملائی 12 بھلائی 13 مٹھائی 14 خیالی 15 بناوٹ 16 تراوٹ 17 لیاری 18 کیانی 19 کیاری 20 سیانا 21 سپارہ 22 بچانا 23 کھپانا 24 نوالہ 25 حوالہ 26 کباڑی 27 کمانا 28 پھنسانا 29 ہنسانا 30 ذرا سا 31 گھمانا 32 مظالم 33 مفاسد 34 موالی 35 زمانہ 36 جیالے 37 دوانہ 38 ڈرانا 39 سموسہ 40 تھکاوٹ 41 منانا 42 نہانا 43 ٹماٹر 44 مہاجر 45 سرسری 46 فٹافٹ 47 مناظر 48 عوارض 49 مشاغل 50 پڑھائی

بتانا: 1 بنانا 2 ہٹانا 3 کمانا 4 جمانا 5 جلانا 6 منانا 7 گھمانا 8 کباڑا 9 کرارا 10 لڑانا (شہزادہ درست ہے؟)

اطاعت: 1 تراوٹ 2 شجاعت 3 بناوٹ 4 فراغت 5 تھکاوٹ 6 جہالت 7 شرافت 8 خباثت 9 فٹافٹ 10 نزاکت

سوالی: 1 کیانی 2 کیاری 3 لیاری 4 بِہاری 5 دھلائی 6 سکھائی 7 بلائی 8 کمائی 9 دلائی 10 سلائی

کنارہ: 1 حوالہ 2 بہانہ 3 دوانہ 4 نوالہ 5 خسارہ 6 زمانہ 7 سموسہ 8 اسامہ 9 دہانہ 10 گیارہ

مسافر: 1 مہاجر 2 مفاسد 3 مناظر 4 مشاغل 5 مجاور 6 مراتب 7 مواضع 8 معارج 9 مماثل 10 مدارس
 
شام پوری

محفلین
محترم ،محمد اسامہ سرسری ،بھائی
فعالن میں لفظ آسمان اور فعولن میں لفظ جہنم کی ذرا وضاحت فرما دیجیے گا ،شکریہ

فعولن: قلم کا ،الم کا ،خراشا،تماشہ،نواسہ،ذراسا ،اسامہ،درخت،درندہ،بہودہ،حماقت،لوامہ،شمع کا، کمینہ،مکھن کا،گھی کا،شرابا،خرابہ،مدینہ،مکی کا،دلی کا،
فعالن : ابتدا،انتہا، مہکتا،دھکتا ،بہکتا، چمکتا ،بھڑکتا،کھانسی،پھانسی،جھانسی،انگڑا،جھگڑا،
 
فعالن نہیں فاعلن۔ شاید ٹائپو ہوگیا ہے۔

آسماں ، اگر نون غنہ ہو تو فاعلن ہے اور جہنم میں نون مشدد ہے اس لیے یہ فعولن ہے۔

تماشہ اور نواسہ میں آخر میں الف لکھنا چاہیے نہ کہ "ہ"۔

درخت فعول ہے ، فعولن نہیں۔

بہودہ غلط ہے ، بے ہودہ ہوتا ہے اور وہ مفعولن ہے۔

لوامہ میں واؤ مشدد ہے ، یہ مفعولن ہے۔

"شمع کا" ، اس میں میم ساکن ہے اور یہ فاعلن ہے۔

"مکھن کا" کھ مشدد ہے ، یہ مثال بھی غلط ہے ، اسی طرح "گھی کا" فعلن ہے ، کیونکہ "گھی" ہجائے بلند ہے۔

"دلی کا" اگر شہر مراد ہے تو اس میں "ل" مشدد ہے۔

نیز "کھانسی،پھانسی،جھانسی،انگڑا،جھگڑا" یہ سب فعلن ہے ، کیونکہ دو چشمی ہا (ھ) کو وزن میں شمار نہیں کیا جاتا۔
 
1 جمالی 2 کمالی 3 پلاؤ 4 پکاؤ 5 جماؤ 6 گھماؤ 7 پھراؤ 8 بنانا 9 ہٹانا 10 سکھانا 11 ملائی 12 بھلائی 13 مٹھائی 14 خیالی 15 بناوٹ 16 تراوٹ 17 لیاری 18 کیانی 19 کیاری 20 سیانا 21 سپارہ 22 بچانا 23 کھپانا 24 نوالہ 25 حوالہ 26 کباڑی 27 کمانا 28 پھنسانا 29 ہنسانا 30 ذرا سا 31 گھمانا 32 مظالم 33 مفاسد 34 موالی 35 زمانہ 36 جیالے 37 دوانہ 38 ڈرانا 39 سموسہ 40 تھکاوٹ 41 منانا 42 نہانا 43 ٹماٹر 44 مہاجر 45 سرسری 46 فٹافٹ 47 مناظر 48 عوارض 49 مشاغل 50 پڑھائی

بتانا: 1 بنانا 2 ہٹانا 3 کمانا 4 جمانا 5 جلانا 6 منانا 7 گھمانا 8 کباڑا 9 کرارا 10 لڑانا (شہزادہ درست ہے؟)

اطاعت: 1 تراوٹ 2 شجاعت 3 بناوٹ 4 فراغت 5 تھکاوٹ 6 جہالت 7 شرافت 8 خباثت 9 فٹافٹ 10 نزاکت

سوالی: 1 کیانی 2 کیاری 3 لیاری 4 بِہاری 5 دھلائی 6 سکھائی 7 بلائی 8 کمائی 9 دلائی 10 سلائی

کنارہ: 1 حوالہ 2 بہانہ 3 دوانہ 4 نوالہ 5 خسارہ 6 زمانہ 7 سموسہ 8 اسامہ 9 دہانہ 10 گیارہ

مسافر: 1 مہاجر 2 مفاسد 3 مناظر 4 مشاغل 5 مجاور 6 مراتب 7 مواضع 8 معارج 9 مماثل 10 مدارس
محترم جناب عبد الرحمن صاحب!
ماشاءاللہ آپ کی محنت قابل تعریف ہے۔

یہ الفاظ یائے مخلوطہ کی وجہ سے فعولن کے بجائے فعلن باندھے جاتے ہیں:
"19 کیاری 20 سیانا ، گیارہ"

اور یہ لفظ فعولن کے بجائے فاعلن ہے:
"45 سرسری"

(شہزادہ درست ہے؟)
نہیں شہزادہ مفعولن ہے۔
 
شام پوری

محفلین
فعالن نہیں فاعلن۔ شاید ٹائپو ہوگیا ہے۔

نہیں اسامہ بھائی یہ غلطی نہیں بلکہ غلطان ہوا ہے
آسماں ، اگر نون غنہ ہو تو فاعلن ہے اور جہنم میں نون مشدد ہے اس لیے یہ فعولن ہے۔
شکریہ
تماشہ اور نواسہ میں آخر میں الف لکھنا چاہیے نہ کہ "ہ"۔
شکریہ
درخت فعول ہے ، فعولن نہیں۔
یہ فعول کیا چیز ہے جی ؟ گذشتہ اسباق میں کہیں نظر نہیں آئی
بہودہ غلط ہے ، بے ہودہ ہوتا ہے اور وہ مفعولن ہے۔
بے ہودہ ،درستی کا شکریہ یہ مفعولن تو ابھی تک نہیں پڑھا ؟
لوامہ میں واؤ مشدد ہے ، یہ مفعولن ہے۔
پھر سے مفعولن ،براہ کرم اس کی وضاحت فرما دیجیے گا
"شمع کا" ، اس میں میم ساکن ہے اور یہ فاعلن ہے۔
شکریہ
"مکھن کا" کھ مشدد ہے ، یہ مثال بھی غلط ہے ، اسی طرح "گھی کا" فعلن ہے ، کیونکہ "گھی" ہجائے بلند ہے۔
شکریہ
"دلی کا" اگر شہر مراد ہے تو اس میں "ل" مشدد ہے۔
شکریہ
نیز "کھانسی،پھانسی،جھانسی،انگڑا،جھگڑا" یہ سب فعلن ہے ، کیونکہ دو چشمی ہا (ھ) کو وزن میں شمار نہیں کیا جاتا۔
اسامہ بھائی میں بلکل اناڑی ہوں میرے نام پر مت جایئے گا ،شام پوری جیسے کوئی پرانا بابا
 
شام پوری

محفلین
فعالن نہیں فاعلن۔ شاید ٹائپو ہوگیا ہے۔

آسماں ، اگر نون غنہ ہو تو فاعلن ہے اور جہنم میں نون مشدد ہے اس لیے یہ فعولن ہے۔
شکریہ
تماشہ اور نواسہ میں آخر میں الف لکھنا چاہیے نہ کہ "ہ"۔
شکریہ
درخت فعول ہے ، فعولن نہیں۔
یہ فعول کیا چیز ہے جی یہ پچھلے اسباق میں تو نہیں ملا کہیں
بہودہ غلط ہے ، بے ہودہ ہوتا ہے اور وہ مفعولن ہے۔
اور یہ مفعولن بھی نہیں پڑھا
لوامہ میں واؤ مشدد ہے ، یہ مفعولن ہے۔
پھر سے مفعولن ؟
"شمع کا" ، اس میں میم ساکن ہے اور یہ فاعلن ہے۔
شکریہ
"مکھن کا" کھ مشدد ہے ، یہ مثال بھی غلط ہے ، اسی طرح "گھی کا" فعلن ہے ، کیونکہ "گھی" ہجائے بلند ہے۔
شکریہ
"دلی کا" اگر شہر مراد ہے تو اس میں "ل" مشدد ہے۔
شکریہ
نیز "کھانسی،پھانسی،جھانسی،انگڑا،جھگڑا" یہ سب فعلن ہے ، کیونکہ دو چشمی ہا (ھ) کو وزن میں شمار نہیں کیا جاتا۔

شکریہ
 
آصف زہری

محفلین
مکرمی
سلام مسنون
امید ہے کہ مزاج عالی بخیر ہوں گے
گزشتہ دو تین روز سے میعادی بخار کی وجہ سے شفاخانہ میں مقیم ہوں. افراد خانہ نے پسند دیدہ کھانوں کے علاوہ کتابوں پر بھی پابندی عائد کر دی تو مو بآئل پر آپ کی چھ قسطیں پڑھ ڈالیں . بے حد پسند آئیں. ساتویں قسط شروع ہی کی تھی کہ ایک طالب علم خیریت دریافت کرنے آئے تو اپنی کتاب کا ایک نسخہ بھی دے گئے. گرچہ میں شاعر نہیں ہوں تا ہم اوزان سے( بحور سے نہیں ) تھوڑا بہت وقف ہوں. آپ کی تحریر سے متاثر ہو کر کتاب نذر کرنے والے کے لیے چند، جملے لکھ دیے ہیں:

صحیفہ ملا آپ کا .عنایت کرم شکریہ. ورق پہلا اچھا لگا.سطر در سطر دیکھ کر.لکھوں گا نظر میں مری.بھلا اور کیا کیا لگا
اب آپ بتائیں کہ آپ کی تصنیف سے میں کتنا بہرور ہو سکا
نیاز مند
آصف زہری
نئی دہلی
 
وعلیکم السلام ، آپ نے ماشاءاللہ فعولن فعولن فعو کی بہت اچھی مشق پیش کی ہے ، تاہم میری رائے ہے کہ اس موقع پر نثر ہی بھلی لگے گی۔
اللہ خوش رکھے۔
 
آصف زہری

محفلین
مدرس. مقرر. کتابی. سنبھالی. نمایا. ندارد. نہاری. بخاری. عراقی.خطا کار. الف لام. مصنف. تردد. محرر. وکالت. کفالت. عدالت. نصیحت. سماعت. فرشتہ. گزشتہ. غلامو (غلاموں). نوشتا (نوشتہ ) جگایا. اٹھایا. نہایا. سلایا. سماوی. ہدایت. مہذب. مناصب. مجاور. مناہی. علالت. نہایت. غریبا (غریباں ) اجالا. سویرا. شبانہ. جہالت. بلاغت. صبوحی. مراکز. سوانح. فسانا(فسانہ ) گلابی. سفیدی. سیاسی. سیاہی. معمہ. مواقع. جوانب. موانع. مظاہر. تغیر. تواتر
 
نمایا کا نون غنہ بھی نمایاں کیجیے۔ وزن میں شمار نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لکھا بھی نہ جائے ، البتہ تقطیع کرتے وقت نہیں لکھتے۔
"خطاکار" اور "الف لام" فعولان ہے۔
باقی سب درست ہیں۔
 
فعولن اور فاعلن کو سمجھنے کے لئے غور کریں:
  1. فعولن کو اگر اس طرح توڑیں کہ( ف +عو +لن) ۔ف حرف کوتاہ ہے اور عو اور لن حرف بلند ہیں۔یعنی فعولن میں پہلے حرف کوتاہ اور پھر دو حروف بلند ہوتے ہیں۔جو الفاظ اس وزن پہ آئیں گے وہ فعولن ہوں گے جیسے اوپر مثالیں دی گئی ہیں۔ صراحی(ص+را+حی)ص حرف کوتاہ اور را اور حی حروف بلند ہیں۔
  2. اسی طرح۔فاعلن۔ کو توڑیں تو (فا+ع +لن) فا حرف بلند ہے اور ع حرف کوتاہ اسی طرح لن بھی حرف بلند ہے ۔یعنی فاعلن حرف بلند،حرف کوتاہ اور حرف بلند سے مل کر بنتا ہے۔جیسے شاعری(شا+ع+ری)شا حرف بلند ہے ، ع حرف کوتاہ اور ری حرف بلند ہے۔:wiltedrose::wiltedrose::wiltedrose::wiltedrose::flower::flower::flower::flower::flower::flower:
زبردست جناب
 
میں کئی بار کوشش کر چکی ہوں باقی کی اقساط کو دیکھنے کےلیے لیکن ہر بار
اردو محفل فورم - نقص
The requested tag could not be found
یہ لکھا ہوا آجاتا ہے۔۔
 
Top