شاعری کا سافٹ وئر

فاتح

لائبریرین
عارف کریم کی بات میں معنی تلاش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ (من جانب چھوٹا ڈون)
میرا خیال ہے کہ ایک خاص مرض میں مریض کو پھیکی سیٹھی چیز میں بھی مرچ مصالحہ کافی محسوس ہوتا ہے۔ حکیم الامت حضرت علامہ مولانا فاتح الدین بشیر صاحب کیا فرماتے ہیں بیچ اس مسئلے کے؟ سنا ہے کہ یہ مرض زبان کو بھی لاحق ہو جاتا ہے نیز پاکستان میں تو کئی جگہ اس کے مفت علاج کا عندیہ بھی دیا جاتا ہے۔ ;)

:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
امت کے اس قدر حساس امراض کے علاج کے لیے ہماری حکمت نہ آزمائیے حضور ورنہ تمام امت یہی رونا روتی سنائی دے گی کہ "مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی";)
 
انگریزی میں‌شاعری کا سافٹ وئر تو میں نے کہیں دیکھا تھا، لیکن آج فیس بک میں ثمینہ راجا نے اطلاع دی ہے، انہیں کے الفاظ میں

آپ حضرات کو یہ جان کرافسوس ہوگا کہ مقتدرہ قومی زبان کے عطش درانی صاحب ایک ایسا ''شاعر'' سوفٹ ویر اردو میں بھی بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔ جس کے اشعار وزن سے خارج ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نہ وہ زبان کی کوئی غلطی کر سکتا ہے ۔
ایک روز انہوں نے مجھے چیلنج کیا کہ جب یہ سوفٹ ویر مارکیٹ میں آ جائے گا تو آپ کو شاعری سے ریٹائر ہونا پڑے گا ۔ میں نے جواب دیا ” مجھے اس سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ میں تو اب بھی شاعری سے ریٹائرڈ ہی ہوں ۔ البتہ آپ نے ان لوگوں کے ساتھ بہت دشمنی کی ہے جن کا چولہا ہی شاعری کی فروخت سے جلتا ہے ۔ اب تمام ”مشہورشاعرات“ یہ سوفٹ ویر خرید کر اپنے اپنے تاجروں کو جھنڈی دکھا دیں گی ۔ کیا بنے گا بیچاروں کا ؟
سلام کیا ایسے سافٹ ویئر کا لنک فراہم کریں گے۔ یا نام ہی بتا دیں
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی! اپنا کچھ تازہ کلام بھی عطا فرمائیے۔
مدت سے ایک بانجھ پن طاری ہے۔۔۔ جونہی کچھ تخلیق ہوتا ہے ضرور آپ کی خدمت میں پیش کروں گا۔
حتیٰ کہ اب تو سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ محفل میں اپنے مراسلوں کو ہی اٹھا کر لائن بریکس ڈالوں اور نثری نظموں کا نام دے کر شائع کر دوں۔ ;)
 
یعنی کچھ یوں

بانجھ پن

مدت سے
اک بانجھ پن طاری ہے
جونہی!
کچھ تخلیق ہوتا ہے
ضرور
آپ کی خدمت میں
پیش کردوں گا

حتیٰ کہ
اب تو سنجیدگی سے
سوچ رہا ہوں
کہ محفل میں
اپنے مراسلوں کو ہی اُٹھاکر
لائن بریکس ڈالوں
اور نثری نظموں کا نام دے کر
شائع کردوں
 

فاتح

لائبریرین
یعنی کچھ یوں

بانجھ پن

مدت سے
اک بانجھ پن طاری ہے
جونہی!
کچھ تخلیق ہوتا ہے
ضرور
آپ کی خدمت میں
پیش کردوں گا

حتیٰ کہ
اب تو سنجیدگی سے
سوچ رہا ہوں
کہ محفل میں
اپنے مراسلوں کو ہی اُٹھاکر
لائن بریکس ڈالوں
اور نثری نظموں کا نام دے کر
شائع کردوں
واہ واہ واہ سبحان اللہ۔۔۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں اتنی خوبصورت نثری نظم بھی لکھ سکتا ہوں۔ لیکن یہ تو 99 فیصد آپ کی ہے کیونکہ نثری میں اصل کام تو لائن بریکس ڈالنا ہی ہوتا ہے۔
اور یہ "شائع کر دوں" تو حاصلِ نثری بلکہ نثری نظم کی جان ہے۔ ہائے ہائے
 
واہ واہ واہ سبحان اللہ۔۔۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں اتنی خوبصورت نثری نظم بھی لکھ سکتا ہوں۔ لیکن یہ تو 99 فیصد آپ کی ہے کیونکہ نثری میں اصل کام تو لائن بریکس ڈالنا ہی ہوتا ہے۔

اور یہ "شائع کر دوں" تو حاصلِ نثری بلکہ نثری نظم کی جان ہے۔ ہائے ہائے
فاتح بھائی آپ کا منظوم کلام تو خوبصورت ہے ہی، آپ کی نثر بھی اتنی خوبصورت ہے کہ اس پر بھی نظم کا گمان ہوتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ محترم۔ اس کا تو علم تھا مجھے لیکن میں باقاعدہ ایپ سمجھا تھا یعنی سافٹ ویئر یہ تو آن لائن ویب پہ تقطیع کا لنک ہے۔ وسلام
ڈاکٹر عطش درانی صاحب کی جس ماورائی ایپ کے تذکرے کا آپ نے اقتباس لیا وہ تو ہم میں سے کسی نے آج تک نہیں دیکھی (اور نہ ہی بقیہ زندگیوں میں دیکھنے کی امید ہے)۔ یہ آنلائن سافٹ ویئر ہمارے ڈاکٹر سید ذیشان صاحب کا بنایا ہوا ہے۔
 
Top