عرفان سعید
محفلین
شاعری کا مشغلہ ہر آن ہونا چاہیے
گھر میں کھانے کا بھی کچھ سامان ہونا چاہیئے
میرا بیٹا بات سچی کوئی بھی کرتا نہیں
میرے بیٹے کو سیاستدان ہونا چاہئیے
دفتری عملے کو رشوت دے چکا ہون بار ہا
اب تو میرے کام کو آسان ہونا چاہئیے
جو غزل پر لاد کر لائے پچاس اشعار کو
ایسے شاعر کا بھی اب چالان ہونا چاہیئے
نام اس کوٹھی کا کیوں رکھا ہے کٹیا شیخ جی
نام جس کا قصر عالی شان ہونا چائیے
(نیاز سواتی)
گھر میں کھانے کا بھی کچھ سامان ہونا چاہیئے
میرا بیٹا بات سچی کوئی بھی کرتا نہیں
میرے بیٹے کو سیاستدان ہونا چاہئیے
دفتری عملے کو رشوت دے چکا ہون بار ہا
اب تو میرے کام کو آسان ہونا چاہئیے
جو غزل پر لاد کر لائے پچاس اشعار کو
ایسے شاعر کا بھی اب چالان ہونا چاہیئے
نام اس کوٹھی کا کیوں رکھا ہے کٹیا شیخ جی
نام جس کا قصر عالی شان ہونا چائیے
(نیاز سواتی)