شاعری کو جسٹی فائی کرنے کے لیے Text-align-last: گوگل کروم کا بگ

شکیب

محفلین
شاعری کو شاعری کے روپ میں جستی فائی کرنے کا تجربہ کر رہا تھا۔ نوٹو نستعلیق(گوگل) فانٹ کے ایک ٹیسٹ پیج پر اس کے طریقے پڑھے جس میں انہوں نے Polly fill طریقے سے ایک Hack استعمال کیا ہے جو کروم پر بھی کام کرتا ہے۔ جبکہ ٹیکسٹ الائن لاسٹ کی اسٹائل کروم میں اپلائی نہیں ہوتی۔ کروم کے ورژن 48 سے آگے میں غالبا یہ استعمال ہوتی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ اس صفحہ پر گوگل نوٹو نستعلیق تو شاعری کی شکل میں فارمیٹ ہوجارہا ہے، البتہ وہی ہیک hack اگر جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق پر اپلائی کریں تو وہ جسٹی فائی درست نہیں ہوتا۔ حتی کہ میں نے اس صفحہ کے سورس کوڈ میں صرف فانٹ کو نوٹو نستعلیق سے جمیل نوری نستعلیق کردیا تب بھی واضح سمجھ میں آرہا تھا کہ یہ نوٹو پر اپلائی ہورہا تھا، لیکن جمیل نوری پر نہیں ہورہا۔
(واضح رہے مسئلہ صرف کروم کا ہے، فائر فاکس میں کوئی گڑ بڑ نہیں)
نیچے موجود سکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔
پہلا اسکرین شاٹ-فائر فاکس

دوسرا اسکرین شاٹ- گوگل کروم

کیا یہ در اصل کروم ہی کا بگ ہے؟ اور اس مسئلہ کو کس طرح درست کیا جاسکتا ہے؟
ٹیگ نامہ:
arifkarim اسد تجمل حسین
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان آپکے عروض پر یہی کوڈ کیسے کام کر رہا ہے؟
عروض کی تھیم کے لئے میں بوٹ اسٹریپ استعمال کر رہا ہوں. یہ بہداد والے شاعری کے کوڈ کیساتھ میل نہیں کھاتا. اس لئے جسٹیفائی کرنے کے لئے میں جاوا اسکرپٹ کا استعمال کر رہا ہوں. اسی لئے عروض پر جب شاعری لوڈ ہوتی ہے تو جسٹیفائڈ نہیں ہوتی اور تھوڑی دیر بعد ہوتی ہے. یہ کوئی بہت عمدہ حل نہیں ہے لیکن نہ ہونے سے بہت بہتر ہے کہ ان جسٹیفائیڈ شاعری دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے.
 
شکیب

محفلین
پھر نوٹو نستعلیق کیوں درست جسٹی فائی نظر آتا ہے؟ جب مسئلہ تھا تو ہر فانٹ کے ساتھ ہونا تھا، آپ بہداد والی سائٹ کو کروم میں دیکھیں۔۔۔ بالکل فٹ نظر آئے گی۔
 
arifkarim

معطل
پھر نوٹو نستعلیق کیوں درست جسٹی فائی نظر آتا ہے؟ جب مسئلہ تھا تو ہر فانٹ کے ساتھ ہونا تھا، آپ بہداد والی سائٹ کو کروم میں دیکھیں۔۔۔ بالکل فٹ نظر آئے گی۔
میرے فائر فاکس میں جمیل نوری نستعلیق بالکل درست ہے۔ کروم میں کوئی بگ ہے جو یہ اس فانٹ کو درست رینڈر نہیں کرتا:
b990.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

شکیب

محفلین
عروض کی تھیم کے لئے میں بوٹ اسٹریپ استعمال کر رہا ہوں. یہ بہداد والے شاعری کے کوڈ کیساتھ میل نہیں کھاتا. اس لئے جسٹیفائی کرنے کے لئے میں جاوا اسکرپٹ کا استعمال کر رہا ہوں. اسی لئے عروض پر جب شاعری لوڈ ہوتی ہے تو جسٹیفائڈ نہیں ہوتی اور تھوڑی دیر بعد ہوتی ہے. یہ کوئی بہت عمدہ حل نہیں ہے لیکن نہ ہونے سے بہت بہتر ہے کہ ان جسٹیفائیڈ شاعری دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے.
اچھا ہوا عارف بھائی نے آپ کو کال کرلیا، ورنہ اگلے مرحلے میں آپ کی سائٹ ہی کا پوسٹ مارٹم کرنے والا تھا۔
اس لئے جسٹیفائی کرنے کے لئے میں جاوا اسکرپٹ کا استعمال کر رہا ہوں.
بس! بہت ہوگیا۔ اب جاوا سیکھنے کی باری ہے۔
 
شکیب

محفلین
یہ مسئلہ تو کئی اک بار کروم والوں کو رپورٹ کیا ہے۔ لیکن شاید انکو اسکے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
کروم 47 سے اوپر میں غالبا یہ انیبل رہتا ہے، پرانے ورژنس میں نہیں سپورٹ کرتا۔ w3 والوں نے بھی کروم کو اس مسئلہ میں غلط کا نشان دیا ہوا ہے۔۔۔
ویسے کروم 47 سے اوپر میں بھی اس کا نتیجہ تھوڑا 'کھسکا ہوا' ہی ملتا ہوگا۔
ہمارا کوئی آدمی گوگل میں بٹھاؤ، تب کام بنے گا۔:ڈ
 
Top