شاعر کا نام بتائیے

محمداحمد

لائبریرین


اس سلسلے میں ہم کوئی بھی ایک شعر لکھیں گے اور اگلا آنے والا اس شعر کے شاعر کا نام بتائے گا۔


ہر شعرزیادہ سے زیادہ تین روز تک "سوالی" رہ سکتا ہے۔ تین روز بعد نیا شعر(سوال ) بھیجا جا سکتا ہے. تاہم بعد میں بھی رہ جانے والے اشعار پر بات ہو سکتی ہے۔ اس طرح یہ سلسلہ جمود کا شکار نہیں ہوگا۔

(کیا کہتے ہیں سب دوست ؟ )

پہلا شعر میں پیش کیے دیتا ہوں آپ اس کے شاعر کا نام بتائے گا۔ تو جناب یہ رہا پہلا شعر...

چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے



لیجے اب آپ کی باری ہے۔

 

مغزل

محفلین
غنچہء شوق لگا ہے کھلنے
پھر تجھے یاد کیا ہے دل نے

داستانیں ہیں لبِ عالم پر
ہم تو چپ چاپ گئے تھے ملنے

میں نے چھپ کے تری باتیں کی تھیں
جانے کب جان لیا محفل نے

انجمن انجمن آرائش ہے
آج ہر چاک لگا ہے سلنے

وجیہہ عرفانی



گنگناتا جارہا تھا اک فقیر
دھوپ رہتی ہے نہ سایہ دیر تک

شاعر / شاعرہ کا نام ؟؟
 

محمداحمد

لائبریرین
گنگناتا جارہا تھا اک فقیر
دھوپ رہتی ہے نہ سایہ دیر تک

یہ شعر میرا خیال ہے کہ نواز دیوبندی کا ہے ۔
 

مغزل

محفلین
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا گذرتا ہے گذر جائے گا

اتنا مانوس نہ ہو خلوتِ غم سے اپنی
تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائیگا

تم سرِ راہِ وفا دیکھتے رہ جاؤ گے
اور وہ بامِ رفاقت سے اتر جائے گا

زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا
تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا

ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں
میں نہیں، کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا

ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ رویا تو مر جائے گا

احمد فراز

(میری پسندیدہ غزل جو لتا منگیشکر نے “سجدہ والیم“ میں بہت ہی خوبصورت انداز میں گائی ہے۔ میری درخواست ہے کہ سننے سے پہلے اس لنک پر[ame="http://www.youtube.com/watch?v=5EdYWkTWiu0"] اور وہ بامِ رفاقت سے اتر جائے گا [/ame]کرکے یوٹیوب میں آڈیو غزل سنتے ہوئے مندرجہ ذیل لفظ پڑھیں تو مزہ دوبالا ہوجائے گا۔)

انا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن
پھر اس کے بعد بڑی دیر تک نڈھال رہے

شاعر ؟؟
 

محمداحمد

لائبریرین
سمے سمے کی خلش میں ترا خیال رہے
جدائیوں میں بھی یوں عالمِ وصال رہے

انا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن
پھر اُس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے

فرحت عباس شاہ


شامِ فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی

شاعر؟
 

مغزل

محفلین
شام فراقِ اب نہ پوچھ، آئی اور آ کر ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنھبل گئی

بزمِ خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی
درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی

جب تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک اٹھی
جب ترا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی

دل سے تو ہر معاملہ کر کے چلے تھے صاف ہم
کہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی

آخرِ شب کے ہم سفر فیض نجانے کیا ہُوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی

فیض احمد فیض

چند تصویرِ بتاں اور حسنیوں کے خطوط
بعد مرنے کہ مرے گھر سے یہ ساماں نکل

شاعر ؟؟
( اب پتہ چلے گا ۔۔۔۔ پہلے تو آسان آسان سوال پوچھے تھے میں نے )
 
چند تصویر بتاں ۔۔۔۔۔ نیک نام زمانہ مرزا اسد اللہ خاں غالب۔

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ تو رہے غالب

اور جناب اب میں تو یوں بھی کھسکنے والا ہوں۔ :grin:

کھسکنے سے پہلے ایک شعر لکھ دیتا ہوں۔

ملے تو مل لئے بچھڑے تو یاد بھی نہ رہا
تعلقات میں ایسی رواروی بھی نہ ہو
 

محمداحمد

لائبریرین
چند تصویر بتاں ۔۔۔۔۔ نیک نام زمانہ مرزا اسد اللہ خاں غالب۔

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں۔

آپ کا جواب چونکہ آسان ہے :grin: سو ہم بتا دیتے ہیں کہ یہ ہیں اقبال۔


ہمارا دیا ہوا شعر اوپر موجود ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
غزل

فضا میں رنگ نہ ہوں آنکھ میں نمی بھی نہ ہو
وہ حرف کیا کہ رقم ہو تو روشنی بھی نہ ہو

وہ کیا بہار کہ پیوندِ خاک ہو کے رہے
کشاکشِ روش و رنگ سے بری بھی نہ ہو

کہاں ہے اور خزانہ بجز خزانۂ خواب
لٹانے والا لٹاتا رہے کمی بھی نہ ہو

یہی ہوا ، یہی بے مہرو بے لحاظ ہوا
یہی نہ ہو تو چراغوں میں روشنی بھی نہ ہو

ملے تو مل لئے بچھڑے تو یاد بھی نہ رہے
تعلقات میں ایسی رواروی بھی نہ ہو


افتخار عارف
 

مغزل

محفلین
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادر
پاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
شاعر: ؟؟؟؟؟؟

کسی مزدور کا گھر کُھلتا ہے
یا کوئی زخمِ نظر کُھلتا ہے
دیکھنا ہے کہ طلسمِ ہستی
کس سے کُھلتا ہے اگر کُھلتا ہے
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادر
پاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
تابش دہلوی صاحب ۔۔
 
Top