شام ِ رُخصت کہ ترستی ہی چلی جاتی ہے

صائمہ شاہ

محفلین
شام ِ رُخصت کہ ترستی ہی چلی جاتی ہے
وہ مجھے بانہوں میں کَستی ہی چلی جاتی ہے

چُومتا جاتا ہُوں مَیں پھولوں بھری ڈالی کو
اور خوش بُو مجھے ڈَستی ہی چلی جاتی ہے

دُور تک پھول برستے ہی چلے جاتے ہیں
جب وہ ہنستی ہے تو ہَنستی ہی چلی جاتی ہے

دیر سے بیٹھے ہیں دو اجنبی اِک کمرے میں
اور بارِش کہ برستی ہی چلی جاتی ہے

دَر و دیوار اُجڑتے ہی چلے جاتے ہیں
دل کی بستی ہے کہ بستی ہی چلی جاتی ہے

توڑتا جاتا ہُوں مَیں آئنہ خانے ' قیصر !
ایک صورت ہے کہ ہنستی ہی چلی جاتی ہے

نذیر قیصر
 
کاشفی

محفلین
بہت خوبصورت غزل ہے۔۔بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
چُومتا جاتا ہُوں مَیں پھولوں بھری ڈالی کو
اور خوش بُو مجھے ڈَستی ہی چلی جاتی ہے
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
شام ِ رُخصت کہ ترستی ہی چلی جاتی ہے
وہ مجھے بانہوں میں کَستی ہی چلی جاتی ہے

چُومتا جاتا ہُوں مَیں پھولوں بھری ڈالی کو
اور خوش بُو مجھے ڈَستی ہی چلی جاتی ہے

دُور تک پھول برستے ہی چلے جاتے ہیں
جب وہ ہنستی ہے تو ہَنستی ہی چلی جاتی ہے

دیر سے بیٹھے ہیں دو اجنبی اِک کمرے میں
اور بارِش کہ برستی ہی چلی جاتی ہے

دَر و دیوار اُجڑتے ہی چلے جاتے ہیں
دل کی بستی ہے کہ بستی ہی چلی جاتی ہے

توڑتا جاتا ہُوں مَیں آئنہ خانے ' قیصر !
ایک صورت ہے کہ ہنستی ہی چلی جاتی ہے

نذیر قیصر
میں سمجھتا ہوں غزل کا اصل رنگ آخری تین اشعار یعنی کہ نصف غزل سے بنتا ہے :) :)
جزاک اللہ خاص طور اس شعر کی شرکت کے واسطے ،،

توڑتا جاتا ہُوں مَیں آئنہ خانے ' قیصر !
ایک صورت ہے کہ ہنستی ہی چلی جاتی ہے

جزاک اللہ آپی :) :)
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت کم شعر ایسے ہوتے ہیں جو کہ قاری کے سامنے " صوت و آہنگ " سے بھرپور اک ایسے منظر کی تجسیم کر جاتے ہیں ۔
کہ قاری دم بخود منظر میں گم ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توڑتا جاتا ہُوں مَیں آئنہ خانے ' قیصر !
ایک صورت ہے کہ ہنستی ہی چلی جاتی ہے

بہت دعائیں شراکت پر
 
بالکل نایاب بھائی ، بہت عرصہ بعد کچھ ایسا پڑھا جو نیا بھی ہے (میری نظروں سے یہ غزل پہلے نہیں گزری) اور کمال کی انتہا بھی ہے !!
 
صائمہ شاہ

محفلین
میں سمجھتا ہوں غزل کا اصل رنگ آخری تین اشعار یعنی کہ نصف غزل سے بنتا ہے :) :)
جزاک اللہ خاص طور اس شعر کی شرکت کے واسطے ،،

توڑتا جاتا ہُوں مَیں آئنہ خانے ' قیصر !
ایک صورت ہے کہ ہنستی ہی چلی جاتی ہے

جزاک اللہ آپی :) :)
اس غزل کا ہر شعر اپنا ہی رنگ رکھتا ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت کم شعر ایسے ہوتے ہیں جو کہ قاری کے سامنے " صوت و آہنگ " سے بھرپور اک ایسے منظر کی تجسیم کر جاتے ہیں ۔
کہ قاری دم بخود منظر میں گم ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توڑتا جاتا ہُوں مَیں آئنہ خانے ' قیصر !
ایک صورت ہے کہ ہنستی ہی چلی جاتی ہے

بہت دعائیں شراکت پر
نذیر قیصر بہت منفرد لہجے کے شاعر ہیں بہت خوبصورت شاعری کرتے ہیں
 
Top