شام پر حملہ

محسن حجازی

محفلین
یہ خبر ملاحظہ فرمائیے:

1100509264-1.jpg


1100509264-2.gif


اس پر ہم اسی تبصرے پر بس کرتے ہیں کہ اب جوابی طمانچے پر یانکی واویلے اور آہ و بکا سے باز رہیں۔
آپ کا ساری دنیا میں سانڈ کی طرح گھومنا بس اب ایک آدھ عشرے کی بات ہے۔
تشدد جواب میں مزید تشدد لے کر آئے گا۔
جو بڑے تناظر میں آپ کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے خوش قسمتی سے آپ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔
آپ سے ساتھ وہی کیا جا رہا ہے جو آپ نے روس کے ساتھ کیاتھا۔
 

باسم

محفلین
اس سے پہلے کہ وہ بولیں
"یہ کاروائی ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد "شامی" معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔"
 

طالوت

محفلین
اس سے پہلے کہ وہ بولیں
"یہ کاروائی ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد "شامی" معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔"
جی ہاں !
بے شک اپنے معاشرے کی حالت دگرگوں ہوتی چلی جائے ۔۔۔
میں سمجھتا تھا کہ دنیا میں ہم اکیلے بے وقوف ہیں مگر امریکی عوام بھی کچھ کم نہیں ۔۔۔
وسلام
 

فرخ

محفلین
مجھے بار بار Greater Israel سے متعلق باتیں‌یاد آجاتی ہیں، کہ یہ سب اسی منصوبے کا حصہ ہے اور یہودی لابی امریکہ کو اپنے انہی مذموم مقاصد کے لیئے استعمال کر رہی ہے۔

اور بے شک دوسری طرف یہ ہماری بے وقوفیوں کی سزا بھی ہے اور اللہ تعالٰی کی طرف سے عقل و ہوش کرنے کا جھنجوڑنے والے جھٹکے بھی
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ، میرے خیال میں اب امریکیوں کو وہ مرنے والے ''موصوم اور بے گناہ'' بچے نہیں نظر آئیں ہوں گے۔ کیونکہ انکے اندر صرف نام نہاد انسانیت ہے۔
 
Top