شام کا خبرنامہ

ڈاکٹر عباس

محفلین
آج کی شام محمد یوسف کے نام۔
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن کی خاص بات محمد یوسف کا ایک سال کے اندر نو سینچریاں بنانے کا نیاعالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔ اس طرح انہوں نے اسی میچ کی پہلی اننگز میں آٹھ سینچریوں کو اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ میچ کی دوسری اننگز میں مزید بہتر کر دیا۔
قوت کے بجائے ٹائمنگ اور سٹائل سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کا ذکر محمد یوسف کے بغیر ادھورا ہے۔کور ڈرائیو ہوں یا کلائی کے استعمال سے گیند کو آن سائیڈ کی طرف کھیلنا، محمد یوسف اپنی خوبصورت بیٹنگ سے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔
محمد یوسف کو بیٹنگ کرتے دیکھنے والوں کو صرف ایک نمایاں تبدیلی نظرآئی ہے کہ پہلے وہ ہر سنگ میل پر صلیب کا نشان بناتے تھے اب اسی کامیابی پر سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
باقی کے بھی دو ریکارڈ لکھ دینے تھے جو اس نے بنائے ہیں۔

کہ سال میں سب سے زیادہ اسکور
اور ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ اسکور
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستانی لیول کا ہے اور باقی دو ریکارڈ بین الاقوامی
 
ناظرین بہت دنوں سے ہمارے شام کے اخبار کے چست رپورٹر ظفری سست پڑے ہوئے ہیں چند اور ارکان کی طرح۔ دیکھتے ہیں کب ان کی نظر اپنے ہی شروع کیے ہوئے دلچسپ خبرنامے پر پڑتی ہے اور وہ گل افشانیاں کرتے ہیں۔ :lol:
 

دوست

محفلین
ظفری رُس (ناراض ہو) کر گئے ہیں۔
اگر آپ کا ان سے رابطہ ہے تو ہماری درخواست انھیں‌ پہنچائیں کہ ہم آپ کو بہت مِس(یاد والا مس :wink: ) کرتے ہیں اور واپس بلاتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
دھاگہ بتا بھی دیا تو پیغامات حذف کردئیے گئے ہیں۔
شمشاد بھائی اور فرزانہ جی کے مابین کچھ غلط فہمی ہوگئی تھی۔ بیچارے ظفری اس سلسلے میں‌ کچھ بول گئے۔ ان کا پیغام انتظامیہ نے ضبط کر لیا اور وہ اسی وجہ سے ناراض ہوکر چلے گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تازہ ترین اطلاع کے مطابق ہمارے نیوز ریڈر کو خفیہ والے اٹھا کر لے گئے تھے، جس کا رحجان آجکل پاکستان میں بہت ہے، لیکن اب انہیں آزاد کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں انہیں محفل پر چہل اندازی کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

امید ہے وہ جلد ہی واپس آ کر اپنی ذمہ داری سنمبھال لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خبروں کے ساتھ ہی نہیں، بلکہ جاتے جاتے مائیکروفون بھی ساتھ لے گئے تھے، اس لیے باقی عملہ خبریں نشر کرنے سے قاصر ہے۔
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ ظفری یہ کام بھی کرتے تھے۔
یہ تو فرصت سے پڑھنے والا تھریڈ ہے ویسے شمشاد جی آپ اچھے اچھے تھریڈ پھر سے یہاں لایا کریں نا تاکہ ہم بھی مزہ لے سکیں :)
 

سید زبیر

محفلین
شمشاد بھائی ! بہت اھسان مند ہوں ایک اچھے دھاگے سے متعارف کرایا ، کہاں چلے گئے اور کیون چلے گئے اتنے نفیس لوگ ، اللہ کریم سب کو خوش رکھے (آمین)
 
Top