شام کی گفتگو ،ہو تم شائد

زھرا علوی

محفلین
"خواہشِ جستجو ،ہو تم شاید
حاصلِ آرزو ،ہو تم شائد

نیم تاریک شب کی خاموشی
شام کی گفتگو ،ہو تم شاید

یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شاید

آج پھر حرف سانس لینے لگے
آج پھر رو برو ،ہو تم شاید

وہ نویدِ صبحِ بہار ہے جو
اسی رت کی نمو ،ہو تم شاید"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
بہت خوب زھرا۔

میرا شاعری کا اتنا کوئی تجربہ تو نہیں مگر آپ کا مقطع شاید کچھ تھوڑا سا وزن میں نہیں۔ نظر ثانی کیجیئے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت کلام ہے۔ ماشاء اللہ! خصوصآ ذیل کے اشعار تو کمال ہیں:
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شائد

آج پھر حرف سانس لینے لگے
آج پھر رو برو ،ہو تم شائد

حسن صاحب کی بات درست ہے مقطع کے مصرع اولیٰ میں "صبح" کچھ کھٹک رہا ہے۔ "نویدِ رُخِ بہار" کیسا رہے گا؟
 

زھرا علوی

محفلین
خوبصورت کلام ہے۔ ماشاء اللہ! خصوصآ ذیل کے اشعار تو کمال ہیں:
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شائد

آج پھر حرف سانس لینے لگے
آج پھر رو برو ،ہو تم شائد

حسن صاحب کی بات درست ہے مقطع کے مصرع اولیٰ میں "صبح" کچھ کھٹک رہا ہے۔ "نویدِ رُخِ بہار" کیسا رہے گا؟


بہت شکریہ فاتح صاحب :):)

واقعی آپ کی تجویز زبردست ہے ۔۔۔۔۔
 

گرو جی

محفلین
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شائد

اس شعر میں شایر وزن کی کمی ہے
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میری
یا پھر میں‌، ہو بہ ہو تم شاید

معافی چاہتا ہوں‌پر مجھے جو کمی محسوس ہوئی عرض کر دی
 

زھرا علوی

محفلین
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شائد

اس شعر میں شایر وزن کی کمی ہے
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میری
یا پھر میں‌، ہو بہ ہو تم شاید

معافی چاہتا ہوں‌پر مجھے جو کمی محسوس ہوئی عرض کر دی


پہلی بات معذرت کی قطعا ضرورت نہیں
دوسرا یہاں میرا "عکس" کی نسبت استعمال ہوا ہے"ذات" کی نسبت نہیں۔۔۔۔
لہذا یہاں "میرا" ہی درست ہے۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے زہرا۔۔ گرو نے وزن یعنی عروض کی بات کی ہے جو غلط ہے بلکہ شعر کو عروض سے آزاد بنا دیا ہے انہوں نے۔ لیکن ان کے اعتراض سے قطعِ نظر مجھے یہ محسوس ہوا کہ عکسِ ذات کی جگہ اگر ’میرا ہی عکس‘ کہو تو کیسا رہے؟
اور نویدِ صبحِ بہار بحر میں نہیں آتا اور فاتح کی اصلاح یوں تو درست لگتی ہے لیکن رخِ بہار کی ترکیب ابھی اچھی نہیں لگ رہی۔
 

ایم اے راجا

محفلین
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شائد

اس شعر میں شایر وزن کی کمی ہے
یا تو یہ عکسِ ذات ہے میری
یا پھر میں‌، ہو بہ ہو تم شاید

معافی چاہتا ہوں‌پر مجھے جو کمی محسوس ہوئی عرض کر دی


گرو جی خدا کا واسطہ
 
Top