شاندار بَل کھاتے ٹاورز

یوں تو آپ اکثر اپنے اردگرد خوبصورت اور منفرد عمارات دیکھتے رہتے ہیں جو کہ نہ صرف بیرونی طور پر پُرکشش ہوتی ہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی انتہائی اعلیٰ تزئین و آرائش کی حامل ہوتی ہیں، لیکن بہت کم عمارات جو کہ ٹاور طرز پر تعمیر کی گئی ہیں، ایسی بھی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر کچھ وقت کے لیے ان پر ٹھہر جاتی ہے اور اس کی وجہ اِن ٹاورز کا انوکھا ڈیزائن ہے۔
ہم جن ٹاور کا ذکر کر رہے ہیں، انہیں کچھ ایسے انداز سے تعمیر کیا گیا ہے کہ یہ ٹاورز بَل کھاتے یا گھومتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود یہ بَل کھاتے ٹاور اپنے انوکھے ڈیزائن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Grove at Grand Bay

559740_7118086_updates.jpg

امریکا کے شہر میامی میں واقع اس گھومتی ہوئی شاندار عمارت کی تعمیر 2016ء میں مکمل ہوئی ہے۔ یہ عمارت دو ٹاورز پر مشتمل ہے اور دونوں ٹاورز کی بلندی 320فٹ ہے۔ جدید آرکیٹیکچرکی شاہکار یہ عمارت سابقہ گرانڈ بے ہوٹل کے مقام پر تعمیر کی گئی ہے۔یہ خوبصورت عمارت 20منزلوں پر مشتمل ہے اور میامی کے اسکائی لائن کی شان ہے۔

F&F Tower

559740_353915_updates.jpg

یہ ٹاور پانامہ ملک کے شہر پانامہ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ایک انتہائی بلند ٹاور ہے جو کہ2011ء میں تعمیر کیا گیا تھا، اس ٹاور کی بلندی 763 فٹ ہے۔ فنِ تعمیر کا یہ اعلیٰ نمونہ Pinzon Lozano and Associates نامی کمپنی نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ اس کے منفرد ڈیزائن کو دیکھنے والوں کا سر چکرا جاتا ہے اور کافی دیر یہ سمجھنے میں لگتی ہے کہ یہ عمارت کس طرح تعمیر کی گئی ہے اور ڈیزائن دراصل ہے کس نوعیت کا۔

Mode Gakuen Spiral Towers

559740_4909326_updates.jpg

یہ گھومتا ٹاور جاپان کے شہر’ناگویا‘ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس شاندار ٹاور کی تعمیر2008ء میں مکمل ہوئی۔ اس ٹاور کا شمار نوگویا شہر کے چند بلند ترین ٹاورز میں ہوتا ہے اور اس کے اردگرد موجود عمارات انتہائی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں۔ اس ٹاور کی بلندی 558فٹ ہے، جبکہ اسے Nikken Sekkei نامی کمپنی نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔
United Tower

559740_6962942_updates.jpg

یہ ٹاور، بحرین کے علاقے مناما میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر دو سال پہلے ہی مکمل ہوئی ہے۔ اس ٹاور کا ڈیزائن بھی گھومتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ٹاور عارف صادق ڈیزائن کنسلٹنٹ نامی کمپنی نے تعمیر کیا ہے اور اس کی بلندی 656فٹ ہے۔

Turning Torso

559740_8115952_updates.jpg

فنِ تعمیر کا یہ شاہکار سوئیڈن کے شہر مالمو(Malmo) میں واقع ہے، گھومتے ہوئے ڈیزائن کی حامل یہ شاندار عمارت 2005ء میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے Santiago Calatrava نامی کمپنی نے تعمیر کیا تھا، دو عمارات کے عقب سے بلند ہوتے اس ٹاور کی بلندی 623 فٹ ہے۔

Cayan Tower

559740_2384949_updates.jpg

یہ ٹاور بھی فنِ تعمیر کے حوالے سے ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ یہ ٹاور دبئی میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر2013ء میں مکمل ہوئی تھی، اس ٹاور کو SOM نامی آرکیٹیکٹ کمپنی نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔ اس بلند و بالا ٹاور کی اونچائی 1005فٹ ہے۔

Al Tijaria Tower

559740_6972814_updates.jpg

یہ ٹاور کویت کے شہر کویت میں واقع ہے۔ اس ٹاور کا انوکھا ڈیزائن ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتا ہے، اس ٹاور کو NORR نامی کمپنی نے تعمیر کیا اور اس کی تعمیر 2009ء میں مکمل ہوئی۔ اس ٹاور کی بلندی 716فٹ ہے۔

Evolution Tower

559740_3301952_updates.jpg

دونوں جانب گھومتا یہ ٹاور روس کے شہر ماسکو میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کے ایک منفرد ڈیزائن کا حامل ٹاور ہے۔ اس عمارت کی تعمیر 2015ء میں مکمل ہوئی۔ اس شاندار اور پُرکشش ٹاور کی بلندی 807فٹ ہے۔ اس ٹاور کو روس کے چند خوبصورت ترین تعمیراتی شاہکاروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام سمجھا جاتا ہے۔

Avaz Tower

559740_5723768_updates.jpg

بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر Sarajevo میں تعمیر کیا جانے والا یہ ٹاور خوبصورتی اور دلکشی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس ٹاور کی بلندی 466فٹ ہے اور اسے 2008ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ خوبصورت ٹاور Faruk Kapidžić نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا تھا-

Al Majdoul Tower

559740_6089357_updates.jpg

سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایک گھومتے ہوئے ڈیزائن کا حامل ٹاور موجود ہے۔ اس ٹاور کا تعمیراتی کام 2017ء میں مکمل کرلیا گیا تھا۔ یہ ٹاور Consolidated Consultants Group کا ڈیزائن کردہ ہے، جبکہ اس کی بلندی 761فٹ ہے۔
لنک
 
ہاہاہا۔۔پھر اس دھاگے تدوین کر کے آخری مین ان کی تصویر آنی چاہے نا؟؟
اگر ساتھ اپ بھی ہوں تو زیادہ اچھا تاور بنے گا:p:p:LOL::LOL:
عدنان بھائی ہیں نا!!!

ہاہاہا۔۔پھر اس دھاگے تدوین کر کے آخری مین ان کی تصویر آنی چاہے نا؟؟
 
Top