شان مصالحوں کا خوبصورت اور منفرد اشتہار

شزہ مغل

محفلین
بالکل۔۔ بہت عرصے بعد کوئی پاکستانی ایڈ پسند آیا تھا لیکن جب احساس ہوا کہ یہ انڈین ایڈ ہے تو مایوس ہوگیا کہ ہم صرف بے مغز و بے ہودہ ایڈز ہی بنا سکتے ہیں۔۔۔
آپ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہیں کہ یہ اشتہار مکمل طور پر انڈین ہے؟؟؟؟
 
محمد امین

لائبریرین
آپ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہیں کہ یہ اشتہار مکمل طور پر انڈین ہے؟؟؟؟

ایکٹر انڈین ہے۔ اس ایڈ کا پورا ایکو سسٹم انڈین ہے۔ میرے پاس کوئی "ٹھوس ثبوت" تو نہیں ہیں لیکن شرلاک ہومز کی سائنس اوف ڈیڈکشن کے ذریعے معلوم ہوتا ہے۔ پلے بیک گانا بھی انڈین انداز کا ہے، میوزک پاکستان میں ایسا نہیں بنتا۔ دونوں ممالک کے میوزک، لہجوں، گائیکی کے انداز اور اشتہارات کا ایکو سسٹم کافی مختلف ہے۔

مثال کے طور پر "تمہارا صابن سلو ہے کیا" والا ایڈ بھی انڈین ہی ہے۔ اس ایڈ میں بچوں کے بولنے کا انداز پاکستان بچوں کے بولنے سے انداز سے تھوڑا مختلف ہے۔
 
x boy

محفلین
شان مصالحے جھٹ پٹ ہے ان لوگوں کے لئے ہے جن کو کام نہیں معلومممممممم۔
اس میں کچھ ایسے مصنوعی ذائقے اور خوشبوئوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے
جسم کے اچھے سیل مریض ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے باغی سیل کو شہ ملتی ہے
پھر وہ من مانی کرتے ہیں جس کا دوسرا نام کینسر ہے

شان مصالحے والے لوگوں کو کسطرح بیوقوف بناتے ہیں،،،مثلا کڑاھی گوشت صرف
ٹماٹر، ادرگ، قصوری میتھی نمک میں پکاتے ہیں لیکن شان والے کیا کچھ ملاکر کڑاھی
گوشت مصالحہ کہہ کر بیچ رہے ہیں،،، چائنیز فرائڈ رائس پکانا بہت آسان لیکن شان مصالحے
سے اور بھی مشکل،، بلا بلا بلا،،،
 
ذرا اس اشتھار کا اختتام ملاحظہ کریں
بڑا بھائی کہتا ہے کہ کھالے ماں نے بنائے ہیں۔ یعنی ماں کے سامنے ہی جھوٹ بولتا ہے۔ صاف جھوٹ۔ ماں اس پر کہتی کہ بدمعاش۔ یہ کس قسم کی زبان اور رویہ ہے کہ جھوٹ بولنے کو ہی پروموٹ کیا جارہا ہے۔ اس پر بڑا بیٹا انگوٹھے سے اشارہ کرتا ہے جیسے اپنے دوست کو کررہا ہو۔ نہ بھئی نہ یہ اپنا کلچر نہیں ہے
 
arifkarim

معطل

لکیر کے فقیروں کو اب کون سمجھائے کہ ماں نے بنایا ہے کا مطلب ماں جیسا بنایا گیا ہے۔ اور جہاں تک اپنے کلچر کا سوال ہے تو کیا فیس بک، موبائل فونز،ٹویٹر وغیرہ ’’ہمارا‘‘ کلچر ہے؟ :mad3:
 
شزہ مغل

محفلین
بچوں کو سمجھانا آسان ہے "بڑے بچوں" کو سمجھانا نہایت مشکل
عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے
 
Top