لو بھی تم بھی شہیدوں میں شامل ہو گئے مگر تم تو پار ہوگئے ہو کیا تمہیں شہید سمجھا جائے یا encounter میں پار
شاکر کے پیغام صحیح معنوں میں فری سٹائل اور لگی لپٹی رکھے بغیر پنجابی کا تڑکا لیے ہوتے ہیں جو پڑھ کے ہم سب محظوظ ہوتے ہیں۔ شاکر کا ایک خاص انداز ہے لکھنے کا اور اس منفرد اسلوب کی وجہ سے مجھ سمیت بہت سے ارکان کو شاکر کی پوسٹس کا انتظار رہتا ہے۔
شاکر تمہاری ہزار پوسٹس ایک قابل قدر اضافہ ہیں اردو کی ترقی اور ترویج کے لیے اور جب تک تم جیسے نوجوان اردو کے گیسو سنوارتے رہیں گے یہ سنورتی رہے گی (اب اردو کے گیسو ہی سنوارنا مبادا مجھے کوس رہے ہو کہ محب نے گیسو سنوارنے کا مشورہ دیا تھا
)