ایک تو نام دوسرا ایڈریس منصور آباد فیصل آباد تیسرا لکھنے کا انداز۔دوست نے کہا:بہت شکریہ۔
ویسے آپ کو کیسے پتا چلا کہ یہ میرا ہی مضمون ہے؟؟
میرے بلاگ سے پتا چلا ہوگا وہاں بھی میں نے اسے شائع کیا تھا۔
یہ تحریر تو شائع کی ہے مگر محفل کا تعارف ابھی تک انھوں نے شائع نہیں کیا دو بار بھیج چکا ہوں۔
پہلے بھی میری ایک دو تحریری شائع ہوچکی ہیں گلوبل سائنس میں۔
بہرحال بہت شکریہ اتنی محبت کا۔
دوست نے کہا:شکریہ آپ کی محبتوں کا۔
تلمیذ صاحب گلوبل سائنس کا آن لائن ورژن نہیں۔ ایک برائے نام سی ویب سائٹ ہے۔ جس کا پتہ بھی ابھی یاد نہیں آرہا۔ برحال اس وقت گلوبل سائنس ہی پاکستان میں اردو کا ایک معیاری سائنسی پرچہ ہے۔ خصوصًا طلباء اور کمپیوٹر کے صارفین میں بے حد مقبول ہے۔