مہ جبین
محفلین
شاہدِ کبریا ہیں چارہ ساز
اے غمِ عشق تیری عمر دراز
ذکرِ معراجِ مصطفےٰ کی قسم
عرش تک ہے خیال کی پرواز
اللہ اللہ حریمِ عرش نورد
کوکب و مہر و مہ ہیں پا انداز
آپ بستے ہیں میری آنکھوں میں
آپ ہیں بزمِ دل میں جلوہ طراز
آپ کے غم پہ جان دیتا ہوں
ہے یہی میری زندگی کا راز
آپ محمود ہیں محمد ہیں
آپ کی مدح ہے متاعِ ایاز
ہمہ تن درد بن گیا ہے ایاز
اک نظر اے جہاں کے چارہ ساز
ایاز صدیقی