شہزاد وحید
محفلین
تو میں نے کونسا آفریدی کو جانور کہا ہے۔
میں یہاں یہ بات کرنیکی کوشش کر رہا ہوں کہ آفریدی صاحب کو ہم لوگوں نے قومی ہیرو کا درجہ دیا ہوا ہے اور اگر وہ اس چیز کے ہوتے ہوئے اس طرح کی بونگیاں ماریں گے تو وہ اسٹار کیا ہوئے
میں تو ایسے سٹار پر لعنت بھیجتا ہوں کروڑ دفعہ۔۔۔
جانور نہیں کہا لیکن لعنت تو بھیجی ہے نا۔ آپ کو آفریدی کے غصے پر اعتراض ہے لیکن آپ نے خود غصے میں آکر کتنے سخت کلمات استعمال کیئے ہیں۔
اس بات کو اس طرح ذہن میں رکھیں اور پھر سوچیں
ایک مداح جو آفریدی کو ایک بہت بڑی چیز سمجھتا ہے اور اس سے ملنے، ایک جھلک دیکھنے یا آٹو گراف لینے کیلیے ترستا ہے تو جب وہ آفریدی کو اپنے اتنے قریب پائے گا تو اسکی حالت بالکل دیوانوں جیسی ہوگی اور وہ ہر ممکن کوشش کریگا کہ کسی نہ کسی طرح اس سے ہاتھ ملائے یا آٹو گراف لے سکے ۔کیونکہ وہ بھی بہرحال ایک انسان ہے۔اور انسانی فطرت کے مطابق جب اسے کوئی بہت بڑی چیز ملے تو وہ خوشی سے بے قابو ہو جاتا ہے۔
اور آفریدی صاحب کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ اسے قومی سٹار کا درجہ دیا گیا ہے تو وہ اسکا پاس کرے اور پہلے سے یہ ذہن میں رکھے کہ اس طرح کے واقعات پیش آسکتے ہیں اور پہلے سے اسکا سدِباب ہو یعنی اتنی چھوٹی بیٹی کو کسی نے اٹھایا ہو یا وہ کار میں ہو۔
کیونکہ وہاں پر ہجوم کا ہونا لازمی ہے اور ہجوم کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہو سکتی کیونکہ ہم بھی بہر حال انسان ہیں
آپ نے بار بار انسان ہونے پر زور دیا ہے لیکن آپ وضاحت جانوروں کی کر رہے ہیں۔ انسان صرف تہذیب کی وجہ سے انسان کہلاتا ہے۔ دیوانوں جیسی حالت یا دھکم پیل کرنا جانوروں کی حرکات ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی ہے کہ کسی بھی خبر کی پہلے تحقیق کر لیا کرو، آپ نے محض ایک ٹی وی رپورٹ دیکھ کر اور بغیر مکمل حالات جانے ایک شخص کو لعنتی قرار دے دیا اور آپ کو اس کے قومی ہیرو ہونے پر بھی شک ہے، آج جو اس کا مقام ہے اس نے اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔ آپ اپنا اور اس کا موازنہ کریں کہ اس نے آج تک ملک کے لیئے کیا کِیا اور آپ نے کیا کِیا، اور پھر ایمانداری سے فیصلہ کریں کہ کیا آپ کو اسے لعنتی کہنے کا حق ہے؟