شمشاد صاحب ،اور دیگر احباب، یاد رکھنے کے لئے ممنون ہوں۔ لیکن ذرا سا کنفیوژن پید اہو گیا ہے ۔۔ 26 جنوری کو میری پیدائش کا حادثہ پیش نہیں آیا تھا ۔ وہ ماہ وش کی شرارت تھی اور کچھ نہیںتھا ۔ میں نے جولائی کی 11 تاریخکو اس دنیا کی آلودہ ہوا میں پہلا سانس لیا تھا ۔ میرا طالع برج سرطان ہے اور مزاج آبی ہے لیکن طبیعت سیمابی پائی ہے ۔ آج کل موسم سرد ہے اس لئے نزلہ زکام نے مزاج پوچھ رکھا ہے ۔ تو آپ سے باقی باتیںپھر کبھی ہوں گی ۔ ۔۔۔ ۔ یار زندہ صحبت باقی
چلیں کچھ اپنا لکھاہوا آپ کی محفل کی نذر کرتا ہوں ۔ رائے کا منتظر رہوں گا۔