شاہد احمد دہلوی

تلمیذ

لائبریرین
گزشتہ دنوں خیال گائیکی کے موضوع پر ایک دھاگے میں شاہد احمد دہلوی صاحب کا ذکر آیا تھا۔ مرحوم ایک کہنہ مشق ادیب ہونے کے علاوہ ایک مسلمہ ماہر موسیقی اور گائیک بھی تھے۔ مجھے آج تک ان کی گائیکی سننے کا اتفاق نہیں ہوا لیکن موسیق اور گائیکی پر ان کے عبور کےسلسلے میں بہت کچھ پڑھا ہے۔ اگرکسی دوست کے پاس ان کے فن کا کوئی نمونہ ہو یا اگر ان کے علم میں ایسی کوئی ایسی سائٹ ہویا یو ٹیوب پر اس کی موجودگی کے بارے میں علم ہو تو یہاں پر پوست کر کے ممنون فرمائیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس کے لئے ان کی کتاب "مضامینِ موسیقی از شاہد احمد دہلوی" مرتب عقیل عباس جعفری کا مطالعہ مفید رہے گا۔
مضامین موسیقی: شاہد احمد دہلوی
ترتیب و تدوین: عقیل عباس جعفری
ناشر: ورثہ پبلیکیشنز1/94، 26 اسٹریٹ۔ ڈی ایچ اے کراچی
صفحات: 288
قیمت: 300 روپے
 
محمد وارث

لائبریرین
ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن دونوں سانپ ہیں جو خزانوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ شاہد احمد دہلوی کی کئی ایک ریکارڈنگز ریڈیو پاکستان کے پاس ہونگی لیکن وہ ان کو باہر نہیں نکالتے ہاں تعلقات اور سفارش ہو تو وہاں سے بھی سب کچھ مل جاتا ہے۔
 
الف نظامی

شاہد احمد دہلوی ماہر علم موسیقی تھے یا گائیک بھی تھے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
شاہد احمد دہلوی ماہر علم موسیقی تھے یا گائیک بھی تھے؟
میرے خیال میں شاہد احمد دہلوی نے ریڈیو کے لیے کچھ ریکارڈنگز بھی کی تھیں جو کہ "خیال" کی تھیں۔ شاہد احمد دہلوی کا جوش ملیح آبادی کے ساتھ ایک بڑا ادبی معرکہ ہوا تھا جو" ادب" سے بہت آگے نکل گیا تھا اور جس کےکچھ مضامین "نقوش" کے ادبی معرکے نمبر میں محمدطفیل مرحوم نے چھاپے تھے ، وہیں کہیں کچھ ایسا ذکر پڑھا تھا!
 
Top