شاہکار سافٹ وئر سےان پیج کنورژن

نیا آدمی

محفلین
نبیل بھائی
اردو کے لیے آپ کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں۔ آپ نے جس محنت اور لگن سے خاص طور پر اردو کو نیٹ پر پیش کرنے میں جو کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

میں یہاں پر آپ کی خدمت میں دو مسئلے پیش کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ ان کا حل مل جائے گا۔
میں نے بہت سا مواد پرانے شاہکار سافٹ وئر میں محفوظ رکھا ہوا ہے جسے میں ان پیج میں منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس کے لئےکنورٹر درکار ہے۔ یہ کنورٹر میں نے کراچی میں ایک مرتبہ کسی کے پاس دیکھا تھا۔ میں دو سال سے یہ کنورٹر تلاش کر رہا ہوں لیکن سب اپنی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں نکال سکتے کہ وہ اس قدر پرانے کنورٹر کو تلاش کر سکیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری مدد کریں گے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک سائٹ بنانا چاہتا ہوں جس پر دوست اپنے لاگ ان اور پاس ورڈ بنا سکیں بالکل کسی فورم کی طرح لیکن مجھے اس میں کامیابی نہیں ہو رہی۔

آپ سے درخواست ہے کہ مجھے آسان طریقے سے یہ سائٹ بنانے کے لیے ہدایات دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم نیا آدمی اور خوش آمدید۔
آپ نے کئی روز قبل مجھے بذریعہ ذاتی پیغام بھی یہ سوال پوچھا تھا۔ میں اس کا جواب نہیں دے پایا، اس کے لیے معذرت۔ میری بھی گزارش ہے کہ تکنیکی سپورٹ کے لیے فورم پر پوسٹ کرنا بہتر رہے گا کیونکہ اس طرح سوال کا جواب ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

آپ کے پہلے سوال کا جواب کم از کم میرے پاس تو نہیں ہے البتہ یہاں بہت سے دوست ایسے ہیں جو شاہکار اور انپیج سمیت کئی اردو کمپوزنگ پروگرام استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی دوست اس سوال کا بہتر جواب دے پائیں۔

آپ کا دوسرا سوال اگر پی ایچ پی میں یوزر منیجمنٹ یا یوزر آتھینٹیکیشن سے متعلق ہے تو اس کے متعلق آپ کو ویب پر کافی ریسورسز مل جائیں گے۔ مثال کے طور پر اس ربط پر اس موضوع سے متعلق کئی مضامین موجود ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی آپ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو جائے۔
 
میں نے بہت سا مواد پرانے شاہکار سافٹ وئر میں محفوظ رکھا ہوا ہے جسے میں ان پیج میں منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس کے لئےکنورٹر درکار ہے۔ یہ کنورٹر میں نے کراچی میں ایک مرتبہ کسی کے پاس دیکھا تھا۔ میں دو سال سے یہ کنورٹر تلاش کر رہا ہوں لیکن سب اپنی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں نکال سکتے کہ وہ اس قدر پرانے کنورٹر کو تلاش کر سکیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری مدد کریں گے۔
ویسے شاہکار کی فائل ان پیج میں امپورٹ کرنے کی سہولت ان پیج 93۔2 میں موجود ہے۔
 
نیا آدمی

محفلین
جواب کے لیے شکر گزار ہوں
شاہکار کا مسئلہ ان پیج میں براہ راست حل نہیں ہو سکا۔ میں پہلے بھی کوشش کر چکا ہوں لیکن فائل نہیں کھلی، 2.93 میں بھی نہیں کھلی۔ آپشن موجود ہے لیکن فائل کے مندرجات سامنے نہیں آتے کچھ اور ہی لکھا ہوا آ جاتا ہے۔
 
نیا آدمی

محفلین
تمام ماہرین کی خدمت میں اپنی درخواست ایک مرتبہ پھر پیش کرتا ہوں
اگر کسی بھائی کے پاس شاہکار ٹو ان پیج کنورٹر ہے تو مہربانی فرما کر یہاں اپ لوڈ کر دے۔
 
الف عین

لائبریرین
بہتر یہ ہو کہ ان پیج کی بجائے سیدھا اردو میں تبدیل ہو جائے۔ تاکہ آپ کسی بھی جگہ استعمال کر سکیں۔ ان پیج سے تو اب تو پیچھا چھڑائیں۔
آپ ایک کام یہ بھی کریں کہ اس کے فانٹ میں (اگر ایک ہی فانٹ ہے تو( اے میں کیا میپڈ ہے اور بی میں کیا ہے، یونی ہر حرف تہجی اور لیٹن کیریکٹر میں کیا ہے، تو ہمارے الف نظامی اس کا کنورٹر بنا سکیں گے۔ غالباً کوئی دستیاب تو ہے نہیں، بنانا پڑے گا۔ 
 
mwalam

محفلین
نبیل بھائی
اردو کے لیے آپ کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں۔ آپ نے جس محنت اور لگن سے خاص طور پر اردو کو نیٹ پر پیش کرنے میں جو کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

میں یہاں پر آپ کی خدمت میں دو مسئلے پیش کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ ان کا حل مل جائے گا۔
میں نے بہت سا مواد پرانے شاہکار سافٹ وئر میں محفوظ رکھا ہوا ہے جسے میں ان پیج میں منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس کے لئےکنورٹر درکار ہے۔ یہ کنورٹر میں نے کراچی میں ایک مرتبہ کسی کے پاس دیکھا تھا۔ میں دو سال سے یہ کنورٹر تلاش کر رہا ہوں لیکن سب اپنی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں نکال سکتے کہ وہ اس قدر پرانے کنورٹر کو تلاش کر سکیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری مدد کریں گے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک سائٹ بنانا چاہتا ہوں جس پر دوست اپنے لاگ ان اور پاس ورڈ بنا سکیں بالکل کسی فورم کی طرح لیکن مجھے اس میں کامیابی نہیں ہو رہی۔

آپ سے درخواست ہے کہ مجھے آسان طریقے سے یہ سائٹ بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

آپ اس سائٹ پر جا کر PHP سیکھ سکتے ہیں۔
www.homeandlearn.co.uk
 
Top