بے الف اذان
محفلین
" شاہ کلید " یا پھر " شاہِ کلید "
master key کے درست معنیٰ کیا ہوں گے ؟ شاہ کلید یا پھر شاہِ کلید ( کسرۂ اضافت ) کے ساتھ۔
میرا بھی یہی خیال تھا کہ شاہ کلید ہی درست معنیٰ ہونگے ۔ یعنی "شاہ چابی" ۔ لیکن تفتیش اسوقت ہوئی جب میں نے " شاہِ کلید" کا بے جا استعمال دیکھا۔شاہ کلید
بغیر اضافت کے
" شاہ کلید " یا پھر " شاہِ کلید "
master key کے درست معنیٰ کیا ہوں گے ؟ شاہ کلید یا پھر شاہِ کلید ( کسرۂ اضافت ) کے ساتھ۔
اس ضمن میں مختصر سی وضاحت بھی کر دیں کہ شاہِ کلید میں "کلید" کو کن معنوں میں لیا جا سکتا ہے ۔ ویسے یہ بات میرے لیے نئی اور معلوماتی ہے ، جسکے لیے بہت شکریہ۔شاہِ کلید: پائینئر، مالک، شہر کا فصیل بان، لائبریرئن وغیرہ
اس ضمن میں مختصر سی وضاحت بھی کر دیں کہ شاہِ کلید میں "کلید" کو کن معنوں میں لیا جا سکتا ہے ۔ ویسے یہ بات میرے لیے نئی اور معلوماتی ہے ، جسکے لیے بہت شکریہ۔
شکریہ !اس ترکیب کو اس طرح سمجھ لیں کہ
شاہ کلید
شاہ = بادشاہ
کلید = چابی
درست
شاہِ کلید = چابی کا بادشاہ
کلیدِ شاہ = بادشاہ کی چابی
پس ثابت ہوا کہ ہر کسرہ اضافت کی صورت میں ترکیب کے دونوں الفاظ کی ترتیب باہم تبدیل کرنے کے باوجود شاہ چابی کا معنی اخذ نہیں ہوتا