بہت محبت قبلہ ظہیر بھائی!ہاہاہاہاہ !!! کیا بچپن کے زمانے یاد دلادیئے احمد بھائی ! وہ حیدرآباد کی گرمیوں کے موسم ، لُو کا عالم ، آم اور گرمی دانے ۔ لوڈ شیڈنگ اُن دنوں ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھی ۔ بجلی البتہ بہت نالائق تھی ۔ آئے دن فیل ہوجایا کرتی تھی ۔
آخری مصرع میں کمال کا تصرف کیا ہے ! اللہ آپ کی کمر ٹھنڈی رکھے جی خوش کردیا آپ نے ۔ اتنے رنجیدہ اور سنجیدہ مصرع کو زعفران زار بنادیا ۔
گرمی دانوں کا سفوف !!!!! ہا ہا ہا ہا ہا ہ !!!!! کیا اچھا کہا ہے!!!!
( یعنی جیسے سونف کا سفوف ، رائی کا سفوف وغیرہ؟!)
بہت شکریہ جناب خلیل الرحمٰن بھائی!مزے دار مزے دار۔ بہت داد قبول فرمائیے محمداحمد بھائی
زبردست۔دلچسپ۔ بہت خوب
زبردست ۔ بہت خوب
بےحد دلچسپ۔۔۔تصرف کمال مہارت سے کیا ہے محمد بھائی
کیا کہنے ہیں بھیا.....!
یہ بھی اللہ جی کی خاص عنایت ہے آپ اپنی سوچ کا رخ کسی بھی اچھی سمت موڑ لیں تو بہت سی تکالیف سے بچ جاتے ہیں
بہت اعلی!
واہ واہ واہ احمد بھائیشبنم افشانی
اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے
لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے
گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭
آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے
محمد احمدؔ
* prickly heat powder
واہ بھئی واہ!
بہت اعلیٰ۔
پڑھ کے لطف آگیا ۔