الف عین
لائبریرین
نہیں بھئی، غزل سے مایوسی کی ضرورت نہیں۔@شاہد شاہنواز کا تو پورا مجموعہ میں نے تقریبآً مسترد کر دیا تھا، کہ خود ہی نظر ثانی کریں۔ محض قافیہ پیمائی نہ کریں۔
عرفان صدیقی اور اس کے بعد کی نسل میں عرفان ستار نے اسی بحر میں اسی طرح حروف گرانے کے تجربے کئے ہیں۔ اس لئے قبول تو کئے ہی جا چکے ہیں، لیکن اگر عروضیوں سے پوچھا گیا تو وہ بہر حال غلطی بتائیں گے۔
میں نے تقویم کے لفظ پر اعتراض کیا تھا تو یہ لفظ بدلا بھی جا سکتا تھا، اور اگر نہیں بھی بدلتے تو بھی مجھے کیا اعتراض ہو سکتا تھا بھلا؟