تعارف شب کے جاگے ہوئے

یاز

محفلین
نام : یاز
جگہ: راولپنڈی
تعلیم: الیکٹریکل انجینئر
مشاغل: کتابیں، شاعری، میوزک،،،،،،
جنون: ٹریکنگ و سیاحت
 
شکریہ جناب، لیکن یہ نرم زمیں روندنے والی بات سر سے گزر گئی ہے۔

ہا ہا ہا ہا

عربوں میں اھلاً و سھلاً مرحبا کہنے کا رواج ہے۔ اس فقرے میں جو سھلاً لفظ ہے اس کا مطلب ہے آسان، نرم، آرام دہ وغیرہ وغیرہ

مراد اس کے کہنے کی یہ ہوتی ہے کہ انشاء اللہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہوگی جیسے آپ مخملیں فرش روند رہے ہوں۔
 

یاز

محفلین
شکریہ زیک بھائی
بس پاکستان کے شمالی علاقوں میں تقریبا'' سب ہی جگہوں کی ٹریکنگ کی ہے، ان میں دیوسائی اور نانگا پربت بیس کیمپ وغیرہ بھی شامل ہیں
 

یاز

محفلین
شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی
آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی

یہ ایک نظم یا گیت ہے جو ایک فلم تمنا میں شامل تھا۔ شاعر ندا فاضلی
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم یاز، اور خوش آمدید۔
آپ نے کہاں سے انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ :)

کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے
ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے

اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔
 

پپو

محفلین
میں پپو بھائی خوش آًًمدید آپ شب کے جاگے ہوئے ہیں تھوڑا آرام کر لیں پھر ملاقات ہوگئی
 

یاز

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید یاز صاحب، آپ نے شعر اچھا لکھا ندا فاضلی کا، امید ہے یہاں محفل پر آپ کو فیض کی طرح یہ گلہ نہیں کرنا پڑے گا۔ :)

کہاں گئے شبِ فرقت کے جاگنے والے
ستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے

اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ وَن اردو والے یازغل بھائی ہیں، اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں وہاں۔
شکریہ جناب وارث بھائی، آپ غلطی کر ہی نہیں سکتے، آپ نے صحیح پہچانا
 

یاز

محفلین
شکریہ جناب، راولپنڈی شہر میں ویسٹریج سے تعلق ہے
کیا اس کو انٹرویو کا آغاز سمجھا جائے
 
Top