تعارف شب کے جاگے ہوئے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ تمنّا فلم ضرور دیکھیے بہت خوبصورت فلم ہے اور پاریش راول جو کہ ایک مزاحیہ ایکٹر کے طور پر مشہور ہیں‌اس فلم میں ایک بہت سنجیدہ کردار میں نظر آئیں گے اور اس کردار میں وہ اپنی ایکٹنگ کی معراج پر ہیں -

ارے بھائی سخنور آپ ہمارے سر جی کو کس طرف لگا رہے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم یاز بھائی میں بھی آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں میں بھی راولپنڈی کا ہوں ہم دونوں ‌تو پھر پنڈی وال ہو گے ویسے شمشاد بھائی بھی پنڈی کے ہیں‌نام سے کیوں‌کے وہ یہاں نہیں‌ہوتے ہیں آج کل

دونوں کیوں، میں بھی تو پنڈی وال ہوں، تو تینوں ہو گئے ناں۔
 
یاز

محفلین
وارث بھائی، کلام تو واقعی میں مخدوم محی الدین صاحب کا ہہی ہے، میں نے چونکہ فلم تمنا کے نکتہء نظر سے یہاں لکھا تو اس میں ندا فاضلی نے ہی سرقہ کیا ہے، اس لئے ان کا نام لکھ دیا۔
فرخ بھائی، پوری نظم کے لئے بہت شکریہ۔ فلم تمنا کے بارے میں آپ کی بات بالکل صحیح ہے کہ یہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
فوٹوٹیک81 بھائی، آپ کا بھی بہت شکریہ
 
زونی

محفلین
شکریہ زونی جی،
اب اپنے منہ سے کیا تعریف کرنی،،،،، باقی کا تعارف آپ کروا دیں،،،،،، ہم تو ویسے بھی ہسٹری شیٹر ہیں۔

واہ جی واہ کیا آسان طریقہ ڈھونڈا ھے تعارف کروانے کا ابھی تو آپکا باقاعدہ انٹرویو ہو گا دو چار اخباروں میں تصویریں چھپیں گی ،پھولوں کے ہار ڈنڈیوں سمیت پہنائے جائیں گے ،پیروں میں تیل انڈیلا جائے گا وغیرہ وغیرہ اسکے بعد محفل کا ویزا دیا جائے گا آپکو;) آخر ہسٹری شیٹر جو ٹھہرے :grin:
 
ہائے اللٰہ! کتھے آ گئے آں
 
سارہ خان

محفلین
خوش آمدید یاز ۔۔
میں تو ون اردو سے ایک کو لائی تھی یہ ان کے پیچھے تو کافی سارے آگئے ۔۔:) ۔۔امید ہے محفل پسند آئی ہوگی آپ کو ۔۔:)
 
یاز

محفلین
شکریہ سارہ جی!
محفل تو یقینا'' پسند آئی ہے، انشااللٰہ اچھا وقت گزرے گا یہاں پہ،،،،،،،، آپ کو ون اردو پہ نہیں دیکھا کبھی
 
سارہ خان

محفلین
میں ون اردو پر ناولز پڑھنے آتی ہوں تو ادھر ادھر ٹوپکس میں بھی جھانک لیتی ہوں ۔۔ پوسٹنگ نہیں کی کبھی ۔۔ کیونکہ اس کے لئے محفل ہی کافی ہے ۔۔:)
 
یاز

محفلین
نہیں کوئی خاص بات نہیں ہے اس میں سوائے اس کے کہ اس کو اس خاکسار نے سکین کرکے پوسٹ کیا تھا۔ اس ناول کے بیس حصوں کے تقریبا'' چھ ہزار صفحات ہیں۔
 
یاز

محفلین
اس کو گرو گرنتھ ہی کہہ سکتے ہیں۔ یہ جاسوسی ڈائجسٹ کا سلسلہ وار ناول تھا۔ جو کہ 1985 سے 1997 تک چھپتا رہا تھا۔ کتابی شکل میں یہ بیس ضخیم حصوں میں چھپ چکا ہے۔ انہی کو سکین کرکے وہاں پوسٹ کیا تھا۔
 
سارہ خان

محفلین
نہیں کوئی خاص بات نہیں ہے اس میں سوائے اس کے کہ اس کو اس خاکسار نے سکین کرکے پوسٹ کیا تھا۔ اس ناول کے بیس حصوں کے تقریبا'' چھ ہزار صفحات ہیں۔

اففف اتنا بڑا ناول سکین کیا تھا۔۔:eek: زبردست ۔۔ آپ تو پھر بڑے کام کے بندے ہوئے ۔۔ محفل کی لائبریری کو بھی ایسے محنتی لوگوں کی بہت ضرورت ہے ۔۔:grin:
میں نے تو نہیں پڑھا ہوا یہ ناول پر جانتی ہوں اس کے بارے میں میرے بھائی بڑے شوق سے پڑھتے تھے ۔۔:)
 
شعیب خالق

محفلین
اس کو گرو گرنتھ ہی کہہ سکتے ہیں۔ یہ جاسوسی ڈائجسٹ کا سلسلہ وار ناول تھا۔ جو کہ 1985 سے 1997 تک چھپتا رہا تھا۔ کتابی شکل میں یہ بیس ضخیم حصوں میں چھپ چکا ہے۔ انہی کو سکین کرکے وہاں پوسٹ کیا تھا۔

اس کے کچھ حصے میں بھی پڑھتے تھے جاسوسی ڈائیجسٹ میں‌
 
بلال

محفلین
ایسی کوئی بات نہیں میں نے اس سے بھی زیادہ ڈراؤنے کام کیئے ہوئے ہیں۔

واہ جی واہ ۔۔۔ شمشاد بھائی نے تو بڑے خوف صورت یعنی ڈراؤنے کام کیئے ہیں۔۔۔ شمشاد بھائی کچھ بتائیں گے اپنے ان کاموں کے بارے میں تاکہ ہم بھی کچھ ڈر سکیں۔۔۔ آپ سے نہیں بلکہ آپ کے ڈراؤنے کاموں سے۔۔۔
 
Top