ہادیہ
محفلین
بے شک ایسا ہی ہے۔میرے ابو بھی بہت سخت ہیں۔جب ہم لوگ چھوٹے تھے اتنی سمجھ نہیں تھی تب سارا زمانہ ہمیں نرم،محبت کرنے والا(جو کہ بظاہر ایک دکھادے کے سوا کچھ نہیں ہوتا) لگتا تھا اور اپنے ابو کے بارے میں یہی رائے تھی کہ ان سے سخت کوئی نہیں۔امی پیار کرتی ہیں ابو جی نہیں کرتے۔مگر اب جب سمجھ آئی تب خود ہی احساس ہوا ہے اگر باپ نا ہو تو کوئی بھی ویسا سایہ دار شجر کی مانند بن ہی نہیں سکتا ہمارے لیے۔ میں تو یہی کہوں گیزبردست تحریر تابش بھائی
2005 میں جب ابو کی وفات ہوئی تو میں 23 سال کا تھا ۔۔ اور یک دم ذمہ داری آن پڑی تو بوکھلا گیا
کہ یار ابو یہ سب کیسے Manage کرتے تھے ۔ اور آج گیارہواں سال ہے میں Manage کرنے میں کامیاب نا ہوسکا
ہاں یہ ہوا کہ اپنی ضرورتوں کو پس پشت ڈال دیا اور ہر وقت یہ خیال رہتا ہے کہ گھر والوں کو کوئی ضرورت پیش آگئی تو میں اسے بخوبی پورا کرسکوں
لیکن پھر بھی ابو کی طرح خیال نہیں رکھ پاتا ۔
اور میں بھی بہت سخت دل ہوگیا ہوں ابو کی وفات کے بعد وارث بھائی تو پھر بھی تنہائی میں رولیتے ہیں مجھ سے تو وہ بھی نہیں ہوتا
میں اپنے کزنز کو یا دوستوں کو جن کے والد حیات ہیں اکثر کہتا ہوں کہ بھائی آج اپنا باپ تمہیں ظالم یا بیوقوف لگتا ہے نا
بعد میں انہی کو یاد کرکے آنسو بہایا کرو گے جب سر پے پڑے گی
"مفت میں صرف ماں باپ کا پیار ملتا ہے۔۔اس کے بعد دنیا کے ہر رشتے کے لیے کچھ نا کچھ چُکانا پڑتا ہے"