سارہ خان

محفلین
بچپن میں ہمیں اپنے بزرگ اور اساتذہ سے جو ابتدائی تعلیم ملی۔۔اس میں سب سے زیادہ اس بات پر زور دیا جاتا تھا کہ آپ نے کبھی بھی کسی کی بات نہیں کاٹنی۔۔۔کوئی بول رہا ہو تو اسے غور سے سننا ہے۔۔۔درمیان میں نہیں بولنا۔۔۔ہاں جب وہ بات مکمل کر کے چپ ہو جائے تو پھر آپ اپنی بات شروع کریں۔۔۔اپنے لہجے کو دھیما رکھنا ہے۔۔۔بلند آواز میں بات نہیں کرنی۔۔چیخنا، چلانا اور شور مچانا غیر تعلیم یافتہ لوگوں کا شیوہ ہے۔۔۔تعلیم یافتہ اور شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے کبھی بھی چیختے چلاتے نہیں۔۔بلکہ دلائل سے دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں۔۔۔اپنے مخالف کو جھوٹا کہنا بھی بدتمیزی ہے۔۔۔اگر وہ غلط بیانی سے کام لے رہا ہو اور آپ کو سو فی صد یقین ہو۔۔پھر بھی آپ اسے جھوٹا نہیں کہیں گے۔۔۔بلکہ با اخلاق طریقے سے اس سے کہیں گے ” یہ بات یوں نہیں۔۔بلکہ یوں ہے۔۔۔شاید آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔”وغیرہ۔ یہ وہ اچھی تربیت اور اخلاقیات ہیں جو کسی بھی والدین سے اولاد کو ملنے والی سب سے بڑی دولت ہے۔۔۔ مگر۔۔۔مگر آج میں ٹی وی پر مختلف ٹاک شوز میں شامل ہمارے اہل سیاست کو اور بعض دینی پروگرام میں شامل ہمارے اہل دین کو گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔چیختے چلاتے ہوئے۔۔اور دوسروں کی بات کاٹتے ہوئے۔۔دیکھتا ہوں۔۔۔تو سوچتا ہوں کہ یارب! کاش ک انہیں بھی ویسے ہی بزرگ اور اساتذہ ملے ہوتے۔۔تو آج یہ حال نہ ہوتا۔

میں نہیں مانتا کاغذ پہ لکھا شجرہ ء نسب
بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے

تحریر : محمد حنیف سمانا
ماخذ
 
باباجی

محفلین
میں خود کافی تجسس میں تھا کہ کیا ہوگا اس دھاگے میں
لیکن موضؤع سے کچھ ہٹ کر ہوگیا عنوان ۔۔ صرف شعر میں ھی ذکر آیا شجرہ نسب کا
ورنہ تو میں بھی کچھ "بکنے" لگا تھا :)
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
بچپن میں ہمیں اپنے بزرگ اور اساتذہ سے جو ابتدائی تعلیم ملی۔۔اس میں سب سے زیادہ اس بات پر زور دیا جاتا تھا کہ آپ نے کبھی بھی کسی کی بات نہیں کاٹنی۔۔۔کوئی بول رہا ہو تو اسے غور سے سننا ہے۔۔۔درمیان میں نہیں بولنا۔۔۔ہاں جب وہ بات مکمل کر کے چپ ہو جائے تو پھر آپ اپنی بات شروع کریں۔۔۔اپنے لہجے کو دھیما رکھنا ہے۔۔۔بلند آواز میں بات نہیں کرنی۔۔چیخنا، چلانا اور شور مچانا غیر تعلیم یافتہ لوگوں کا شیوہ ہے۔۔۔تعلیم یافتہ اور شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے کبھی بھی چیختے چلاتے نہیں۔۔بلکہ دلائل سے دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں۔۔۔اپنے مخالف کو جھوٹا کہنا بھی بدتمیزی ہے۔۔۔اگر وہ غلط بیانی سے کام لے رہا ہو اور آپ کو سو فی صد یقین ہو۔۔پھر بھی آپ اسے جھوٹا نہیں کہیں گے۔۔۔بلکہ با اخلاق طریقے سے اس سے کہیں گے ” یہ بات یوں نہیں۔۔بلکہ یوں ہے۔۔۔شاید آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔”وغیرہ۔ یہ وہ اچھی تربیت اور اخلاقیات ہیں جو کسی بھی والدین سے اولاد کو ملنے والی سب سے بڑی دولت ہے۔۔۔ مگر۔۔۔مگر آج میں ٹی وی پر مختلف ٹاک شوز میں شامل ہمارے اہل سیاست کو اور بعض دینی پروگرام میں شامل ہمارے اہل دین کو گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔چیختے چلاتے ہوئے۔۔اور دوسروں کی بات کاٹتے ہوئے۔۔دیکھتا ہوں۔۔۔تو سوچتا ہوں کہ یارب! کاش ک انہیں بھی ویسے ہی بزرگ اور اساتذہ ملے ہوتے۔۔تو آج یہ حال نہ ہوتا۔

میں نہیں مانتا کاغذ پہ لکھا شجرہ ء نسب
بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے

تحریر : محمد حنیف سمانا
ماخذ
انہیں بے شک ایسے ہی بزرگ و اساتذہ ملے ہوں گے لیکن ۔۔ علمی تکبر نے خؤد ساختہ سوچ کو بزرگوں و اساتذہ کی سوچ پہ حاوی کردیا
 
ناصر رانا

بے شک بہت درست بات کہی ہے۔ لیکن ساتھ یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ اس رائے کی شانِ نزول کیا ہوگی؟؟:waiting:
 
ناصر رانا

محفلین
مطلب ؟؟
بھائی جی آسان الفاظ میں بات کیا کریں
بات تھوڑی سی بھی مشکل ہو تو دائیں بائیں سے گزر جاتی ہے
مطلب یہ کہ سوچ رہا ہوں کہ کس تناظر میں یہ بات کہی گئی ہوگی۔
آپ گزرنے کیوں دیتے ہیں؟؟ جیسے ہی قریب آئے جھپٹ لیا کریں۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
انہیں بے شک ایسے ہی بزرگ و اساتذہ ملے ہوں گے لیکن ۔۔ علمی تکبر نے خؤد ساختہ سوچ کو بزرگوں و اساتذہ کی سوچ پہ حاوی کردیا
صحیح کہا۔۔ لیکن نئے زمانے کے تو اکثر بزرگ و اساتذہ بھی نئے رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں ۔۔۔
علمی تکبر یا احساس برتری ۔۔۔ گفتگو میں تہذیب و شائستگی کا عنصر بہت کم نظر آتا ہے ۔۔
 
سیکھنے والوں کے ساتھ ساتھ سکھانے والوں کا طریقہ بھی بدل رہا ہے
 
سارہ خان

محفلین
معیار الٹ گئے ہیں۔ جو کل تک معیاری درسگاہیں تھیں ان کا آج کوئی نام لیوا نہیں۔
اب ایسی بھی بات نہیں معیاری درسگاہیں موجود ہیں ابھی بھی ۔۔۔ لیکن کم ۔۔۔ غیر معیاری کثرت میں ہیں جو کہ اونچی دکان پھیکا پکوان کی مثال ہیں
 
Top