شجر سایہ دار

تعبیر

محفلین
untitled16.png
untitled15.png
untitled14.png
untitled13.png
 

زبیر مرزا

محفلین
چلیں سب لوگ بتائیں اُن کے گھر میں کون سے درخت لگے ہوئے ہیں
ہمارے گھر میں آم ، چیکو ، ناریل اور امرود کے درخت ہیں جو میری والدہ کے ہاتھوں کے لگائے ہوئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین

آپ نے مثال سُنی ہو گی ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا۔ یعنی کہ ایک تو کریلا کڑوا اوپر سے نیم کے پودے پر چڑھا۔ نیم کی پتیاں کڑوی ہوتی ہیں۔ گرمیوں میں لوگ نیم کی پتیوں کو پیس کر اور پانی میں ملا کر پیتے ہیں۔ تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔

آپ دیکھیں گے کہ نیم کے پیڑ پر کسی قسم کے کیڑے مکوڑے نہیں ہوتے، جبکہ دوسرے درختوں پر کئی ایک قسم کے کیڑے مکوڑے چلتے پھرتے ہیں اور نیچے گرتے رہتے ہیں۔ جبکہ نیم کے پیڑ کے نیچے ایسا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ اس پیڑ کی چھاؤں مجھے تو دوسرے پیڑوں کے مقابلے میں کچھ زیادہ ٹھنڈی لگتی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب!
اتنی تصاویر آپ کو کہاں سے ملتی ہیں۔ بس کیپشن کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ :)
بہت بہت شکریہ عثمان :)
ابھی تو بہت ساری تصاویر بھری پڑی ہیں میری اکاؤنٹ میں لیکن اتنا ٹائم ہی نہیں ملتا پوسٹ کرنے کو :(
کچھ فارورڈ میلز ہوتی ہیں اور کچھ گروپ میلز
کس طرح کا کیپشن چاہتے ہیں آپ؟؟؟
 

عثمان

محفلین
بہت بہت شکریہ عثمان :)
ابھی تو بہت ساری تصاویر بھری پڑی ہیں میری اکاؤنٹ میں لیکن اتنا ٹائم ہی نہیں ملتا پوسٹ کرنے کو :(
کچھ فارورڈ میلز ہوتی ہیں اور کچھ گروپ میلز
کس طرح کا کیپشن چاہتے ہیں آپ؟؟؟
یہی کہ یہ تصویر کہاں کی ہے۔ اس میں منظر کیا ہے۔ مثلاً دیکھایا گیا درخت کونسا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایسی معلومات بھی دستیاب ہوں تو اور بھی زبردست ہے۔ :)
 

تعبیر

محفلین
یہی کہ یہ تصویر کہاں کی ہے۔ اس میں منظر کیا ہے۔ مثلاً دیکھایا گیا درخت کونسا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایسی معلومات بھی دستیاب ہوں تو اور بھی زبردست ہے۔ :)
عثمان اب جس طرح کی یہ مجھے موصول ہوتی ہیں ویسے ہی یہاں پوسٹ کر دیتی ہوں
کچھ کے ساتھ کیپشن نہیں تو لنک تو ضرور پوسٹ کرتی ہوں باقی زیادہ تر تصویروں کے بارے میں معلومات انگلش میں ہوتی ہیں تو چھوٹے اور آسان کا ترجمہ کر کے تو یہاں پوسٹ کر سکتی ہوں البتہ لمبی لمبی تفصیل مجھ سے نہیں ہوتی ٹرانسلیٹ ۔ایسی تصاویر میں انگلش سیکشن میں پوسٹ کیا کرتی ہوں۔چلیں ان شاءاللہ جلد ہی آپ کی یہ فرمائش پوری کروں گی :)
 
Top